سیرو تفریح بھی مہنگی کیوں؟

پہلے ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں پھربجلی اور پٹرول بھی لوگوں کو مہنگا ملتا ہے۔ٹرانسپورٹ بھی مہنگی اور اگر غور کیا جائے تو زندگی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔یعنی لوگوں نے جینا چھوڑ دیا ۔چڑیا گھر ایک ایسی تفریح گاہ ہے جو چھوٹے اور بڑ ے یکساں پسند کرتے ہیں۔آج میں اخبار میں ایک خبر پڑھ رہا تھا کہ لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹوں کی مد میں اضافہ کرنے کی سمری تیار کی ہے جو جلد ہی وزیر اعلیٰ صاحب کوبھیجی جائے گی۔موجودہ ٹکٹ کی قیمت بڑے15 روپے اورچھوٹے 5روپے ہے۔مگر اب 100%اضافہ یعنی بڑے 30روپے اور چھوٹے 20روپے کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔غریبوں کے لئے پہلے ہی روزی اور روزگار کا مسئلہ ہے اور اب یہ ایک سستی تفریح بھی مہنگی کر کے ان سے یہ سہولت بھی چھینی جا رہی ہے۔ٹکٹوں میں اغافہ سے متعلق انتظامیہ چڑیا گھر اپنا مؤقف یہ بیان کرتی ہے کہ آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہے۔اگر آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہے تو 100%اضافہ کیوں !کم بھی تو کیا جا سکتا تھا۔تاکہ تفریح کی غرض سے آنے والے اس سے محروم نہ ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے التجا ہے کہ جناب پہلے ہی عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے اور اس پر تفریح مقامات پر بھی مہنگی ٹکٹیں کر کے ان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔خدارا اس عوام پر رحم کریں جن کی بدولت ہی آپ ایوان بالا کی کرسیوں پر برجمان ہیں۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ہر سہولت بہم پہنچائی جائے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا اور عوام بے یارو مددگار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔میں بھی اسی عوام کا ایک حصہ ہوں اور میری وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ ابھی ٹکٹوں کی مد میں اغافہ نہ کیا جائے اگر کرنا مقصود ہے تو کم از کم کیا جائے تاکہ غریب عوام اور بچے اس سہولت سے محروم نہ ہوں اور چڑیا گھر کی رونقیں اسی طرح دوبالا رہیں۔
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924911 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More