مبارکاں ہی مبارکاں

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی ٹونیٹی میں جس طرح ہاری تھی شائقین کرکٹ بہت مایوس ہو گئے تھے لیکن اللہ کے فضل و کرم ، پوری ٹیم کی محنت ، لگن اور اتحاد نے ایک عظیم کارنامہ سر انجام دے دیا اور آسٹر یلیا کو ٹیسٹ میں وائٹ واش کر کے ازالہ کر دیا۔

میں اور میرے ساتھی اس شاندار کامیابی پر پوری قوم ، پوری ٹیم ، پوری انتظامیہ خاص کر مصباح الحق کو اور ان کے ساتھ ساتھ یونس خان ، اظہر ، سرفراز ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کو بھی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں-

پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں نے ٹسیٹ سیریز میں بہت سے عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے اس پر بھی سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں-

اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اور پھر ورلڈ کپ ٢٠١٥ میں اللہ پاک اپنا فضل و کرم جاری و ساری رکھے اور ٹیم پوری محنت ، لگن اور مل جل کر کھیلے اور اسی طرح کی کامیابیاں حاصل کرے۔ سب سے بڑی اور اہم بات مل جل کرکھیلنا ، اور ایک دوسرے کی بھر پور حمایت اور ساتھ دینا ہے تب اس طرح کے نتائج حاصل ہوتے ہیں مصباح الحق اور ان کی ٹیم نے بہت کڑے اور الزامات سے بھر پور دور میں اسی طرح کی کارکردگی سے ہم سب کے منہ بند کر دئیے جو روزانہ نئے نئے مشورے اور اعتراض کرتے ہیں۔ اپنے اوپر اعتراض لگانے والوں، تنقید کرنے والوں اور روزانہ نئے نئے مشورے دینے والوں کے بھر پور اور بہتر تریں جواب صرف اور صرف اچھی کارکردگی ہی ہوتی ہے نہ کہ میڈیا پو جواب دینا اور مکتلف قسم کے جواب اور باتیں کرنا۔ اللہ پاک ہم سب کی دعا قبول کرے۔ امین

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 169042 views I live in Piplan District Miawnali... View More