خدا یا ! میرے شاہینوں کو بال و پر دے ( پاکستان ٹیم)

جیسے آپ سب بخوبی جانتے ہیں آ ج کل کر کٹ کا جنون ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہاہے۔ آج کس کا میچ ہے؟ آج کو جیتے گا؟ سکور کیا ہوا ہے؟ کتنے آوٹ ہوئے ہیں؟ کتنے اوور باقی ہیں؟ یہ وہ سو ال اور جملے ہیں جو کر کٹ کے متوالوں کی زبانوں پر عام ہیں۔

کرکٹ ایک کھیل ہے اور کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے جس کا انحصار اس با ت پر ہے کہ آ پ کس انداز میں کھیل کھیل رہے ہیں ۔ انداز سے یاد آیا آپ کو پتا ہے پاکستان ٹیم کا انداز اس ورلڈ کپ 2015 کیاہے؟ میچ جیتنے کے لئے زیادہ سے زیادہ رنز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور ہماری ٹیم کا انداز زیادہ رنز بنانے کا چھکا اور چوکا ہے جب ہٹ لگتی ہے چھکے کے لئے تو کیچ ہو جاتا ہے جیسے آج کل نا صر جمشید کرتے ہیں جس کا اثر یہ ہو ا ہے کہ احمد شہزاد شارٹ تو نہیں مارتے البتہ کیچ دینے کی خو ب پریکٹس کرتے ہیں زیادہ تر وکٹ کیپر پر مہربانی کرتے ہیں یاپھر اس کے پاس کھڑے کھلاڑی پر۔ ہماری ٹیم کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے اگر کوئی ٹیم کسی سے ہارنہ رہی ہو ۔ اور لمبے عرصے تک نا قابل شکست رہے تو پاکستان ہی اس کا غرور مٹی میں ملاتا ہے۔ جیسے سری لنکا آسڑیلیا ساؤتھ افریقہ وغیرہ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر کو ئی ٹیم جیت کی متمنی ہو اور جیت اس کا مقد ر نہ بن رہی ہو تو ۔یہ مہربانی بھی پاکستان ٹیم ہی کرتی ہے۔

پاکستان ٹیم ! آپ کو زیادہ چھکے یا چوکے نہیں ۔ زیادہ زنز کی ضرورت ہے۔ جو ایک ایک(سگلز) یا دو دو (ڈبلز) کر کے بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ جب آپ کے بورڈ پر زنز زیادہ ہونے شروع ہوجاتے ہیں پھر چھکے اور چوکے بھی لگتے ہیں اور آپ کے اعتماد میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ جب اوپنرز پچاس سے سا ٹھ رنز کر جائیں بہت کم ہوتا ہے پاکستان و ہ میچ ہار جائے۔

جب پتہ ہے کہ پریشر میں پاکستانی بلے باز اپنی وکٹیں آسانی سے د ے دیتے ہیں۔تو کیوں نہ پہلے بیٹنگ کر کے دوسر ی ٹیم پر پریشرڈالا جائے۔ ناصر جمشید کی خواہش بھی پوری ہونی چاہیے یعنی ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کی اور سرفراز کو موقع بھی ملنا چاہیے بطور اوپنرہ ۔

اگر ہمیں یہ سمجھ آگئی کہ سکو ر صر ف چوکے چھکے کا نام نہیں بلکہ ہر بال پر رنز کرنے سے زیا دہ سکور کیا جاسکتا ہے تو پھر ہماری ٹیم بھی پریشر میں نہیں آئے گئی اور جب پریشر میں نہیں آئے گی تو ہارے گی بھی کم۔

بالرز کی اگر بات کی جائے تو ہمارے پاس اب بھی دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بالرز موجو د ہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فیلڈنگ میں بہتری لا ئیں اور کیچز کو ڈراپ نہ کریں۔ تو پھر یہی پاکستان ٹیم ایک مضبوط بن کے سامنے آئے گی۔۔۔ اور جیت ہمار ا مقد ر بنے گی۔۔۔ بہرحال ہماری موجودہ ٹیم ہر لحاظ سے اچھی ہے ۔کمی صرف اعتماد کی ہے جیسے ہی ہمارے پاس آگیا توہماری ٹیم ناقابل شکست بن جائے گی۔۔انشاء اﷲ
MUHAMMAD IMRAN ZAFAR
About the Author: MUHAMMAD IMRAN ZAFAR Read More Articles by MUHAMMAD IMRAN ZAFAR: 29 Articles with 38079 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.