پاکستان میں نوجوان نسل کی تباہی

نپولین کاقول ہے تم مجھے تعلیم یافتہ اور صحت مند مائیں دو میں تمہیں نئی نسل سے ایک بہترین معاشرہ اور ملک دو ں گاجبکہ امام خیمنی سے پوچھا گیا کہ انقلاب کب آئے گا تو ان کا کہنا تھا مجھے نو عمر نسل دو میں 20سال میں انقلاب لے آؤں گا۔ اس سے ثابت ہوا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کے عروج و زوال کا باعث نبتی ہے پاکستان کی آزادی کے پس منظر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے علی گڑھ یونیورسٹی میں طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ذہ وقت آن پڑا ہے مجھے نوجوان کی اشد ضررورت پڑگئی ہے اور اس کے بغیر پاکستان ممکن ہی نہیں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو امر واضح ہوجاتا ہے کہ سازشی قوتوں نے اگر سب سے زیادہ نقصان دیا ہے تو وہ نوجوان نسل کو دیا ہے اور اخلاقی ،سماجی قدروں کی تباہی عرض تمام خرابیاں نوجوان نسل کے خون میں سرایت کر چکی ہیں ۔ سگریٹ نوشی ، شراب نوشی ، جواء اور اب شیشہ حقہ جس میں کثرت سے منشیات استعما ل کی جارہی ہیں پھر جسمانی و ذہنی سکو ن کیلئے ادویات کابے جا استعمال لیکن اخلاقی مذہبی اقدار کی اب تباہی اس طرح کی جارہی ہے ۔ بڑے شہر وں میں برگر فیملی کے نوجوان لڑکیوں،لڑکوں نے ہم جنس پرستی کیلئے کلبس بنارکھے ہیں یہ بھی یورپ اور امریکہ کی طرح شخصی اور جسمانی آزادی کے قائل ہیں جسکا ہمارا مذہب ہر گز اجازت نہیں دیتا اور حیرت ہے ہمارے حکمران ، علماء اکرام خاموش ہیں ؟ اس رجحان سے بے حیائی میں اضافہ ہو گا اور اخلاقی قدروں کی پامالی ہو گی کیا؟ چیف جسٹس آف پاکستان اور دوسرے ذمہ دار اس پر فوری ایکشن لیں گے۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اس رجحان کو ختم کرنے کیلئے سماجی اداروں مذہبی شخصیات اور میڈیا اینکر پرسن کو اپنا بھر پور کردار ادا کرناہو گا۔
ch tayyab gujjar
About the Author: ch tayyab gujjar Read More Articles by ch tayyab gujjar: 18 Articles with 24019 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.