لو میریج ناکام کیوں ؟؟؟

جدید دور میں جب "لو میریج" کا طریقہ رائج هوا تو اکثر عورت اور مرد نے یہ یقین کر لیا کہ اب انهوں نے نکاح کے معاملے میں آخری فارمولا دریافت کر لیا ہے.. اب یہ ممکن هو گیا ہے کہ ہر عورت اور مرد لو میریج کے ذریعے اپنی پسند کی شادی کرے اور پهر اپنی پسند کے مطابق اپنے لئے بہترین زندگی کی تعمیر کرے.. لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ لو میریج کا طریقہ پوری طرح ناکام ثابت هوا.. آج کل ساری دنیا میں یہ حال ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں لو میریج کے ذریعے اپنی پسند کی شادیاں کرتے ہیں لیکن سروے کے مطابق پچاس فی صد سے زیاده شادیاں ناکام هوتی ہیں.. لو میریج نے لوگوں کو خوش گوار ازدواجی زندگی کا تحفہ نہیں دیا..

لو میریج کی ناکامی کا سبب کیا ہے..؟؟؟ اس کا سبب یہ ہے کہ لو میریج صرف ایک غیر فطری میریج کا خوب صورت نام ہے.. هوتا یہ ہے کہ ایک نوجوان عورت اور ایک نوجوان مرد ایک دوسرے کو دیکهتے ہیں اور ظاہری خوش نمائی کی بنا پر وه ایک دوسرے کو پسند کر لیتے ہیں مگر پهر جب دونوں کے درمیان عملی تعلق قائم هوتا ہے تو ان پر کهلتا ہے کہ انهوں نے جس چمک دار چیز کو سونا سمجها تها وه سونا ہی نہ تها !!

اصل یہ ہے کہ نکاح سے پہلے جو "لو افیر" هوتا ہے وه صرف نظر فریبی کی بنیاد پر هوتا ہے.. نکاح کے بعد جب دونوں کے درمیان عملی تعلق هوتا ہے تو نظر فریبی کا سراب ختم هو جاتا ہے اور حقیقی صورت حال سامنے آ جاتی ہے.. یہی وجہ ہے کہ قبل از نکاح جو چیز غیر معمولی نظر آئی تهی وه بعد از نکاح صرف ایک معمولی چیز بن کر ره جاتی ہے.. اب مایوسی کا دور شروع هوتا ہے جو آخر کار طلاق یا کم از کم دوری تک پہنچ جاتا ہے..

درست طریقہ صرف یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں نکاح کے معاملے کو اپنے والدین پر چهوڑ دیں.. تاهم والدین کو اس معاملے میں ایسا کرنا چاہئے کہ وه اپنی اولاد سے اس بارے میں رائے لیں.. اس کے بعد ہی وه کوئی آخری فیصلہ کریں
ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 105179 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.