شکریہ واٹمور، شکریہ زمبابوے
(kashif imran, Piplan Mianwali)
پاکستان کی عوام کو جتنی زیادہ
کرکٹ سے محبت اور لگاؤ ہے اتنی تو اپنی قومی کھیل ہاکی سے بھی نہیں ہے۔
لیکن آئی سی سی پاکستان میں اور پاکستان کی کرکٹ ختم کرنا چاہتی ہے اور اس
میں ہمارے حکمران ،اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا کسی نہ کسی طریقے یا پہلو
سے ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔ پہلے بڑی مشکل سے سری لنکا کی ٹیم کے دورہ سے
کرکٹ بحال ہوئی تھی کہ ان پر حملہ ہو گیا اور وہ بھی لاہور جیسے شہر میں دن
دیہاڑے۔ اس کے بعد ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔
اب ایک بار پھر زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کے بند دروازے کھولنے
کا ارادہ کیا ہے اور زمبابوے کرکٹ ٹیم ، بورڈ آفیشلز اور دوسرے عہدیداران
پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کو خوش آمدید کہتے
ہیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم ، آفیشلز ، زمبابوے کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر
واٹمور کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی حکومت کو اس کی راہ میں
نہیں آنے دیا اور پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
ہار جیت کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہمیں صرف اور صرف یہ دعا کرنی چاہیئے کہ یہ
دورہ ہر طرح سے کامیاب رہے اور قوم کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے اور مہمان
کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان میں لطف اندوز ہوں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف
نہ ہو اور وہ ہر طرح سے خیر و عافیت اور مطمئن ہو کر اپن ےملک واپس جائیں
اور دنیا کو معلوم ہو جائے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور
دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آنے ہر رضا مند ہو جائیں۔
ایک بار پھر واٹمور اور زمبابوے کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو شکریہ ادا کرتا ہوں |
|