کھلا آسمان اور دختر رسول ؐ

مسلمانوں کی کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ بیٹی باپ کے لئے رحمت ہوتی ہے اور یہ ہے دختر رسول ؐ کی عظمت کے آپ اُن کے لئے رحمت ہیں جو خود رحمت العالمین ہے،کتابوں میں لکھا ہے بیوی شوہر کے آدھے ایمان کی وارث ہوتی ہیں سلام ہے دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ ؑ پر کہ آپ اُن کے آدھے ایمان کی وارث ہیں جو خود کلِ ایمان ہے،کتابوں میں لکھا ہے کہ رسول ؐ کے نواسے (امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ)جنت کے جوانوں کے سردار ہیں سلام ہے اے دختر رسول ؐ آپ پر،جوخود جنت کے سردار ہیں اُن کی جنت آپ کے قدموں کے نیچے ہے۔وہ حضرت فاطمہ ؑ کہ رسول ؐ جن کے دروازے پر سلام کیا کرتے تھے ،وہ حضرت فاطمہ ؑجن کی عصمت و طہارت کی قسمیں اﷲ نے قرآن میں کھائیں ،حدیث قدسی میں ارشاد ہوا اگر میرے حبیب آپ نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ ہوتی،اگر علی ؑ نہ ہوتے تو آپ نہ ہوتے اور اگر حضرت فاطمہ ؑ نہ ہوتیں تو نہ میرے حبیب میں آپ کو خلق کرتا نہ علی مرتضی ؑ کو خلق کرتا۔آج اتنی عظمتوں کی ملکہ کی قبر مطہر کھلے آسمان کے نیچے ہے جہاں بارش کا پانی بھی جاتا ہے اور چمکتی ہوئی دھوپ بھی،آج ہم A.C روم میں بیٹھتے ہیں ہمارے گھروں کی مضبوط چھتیں ہیں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کا مکمل انتظام ہے در حالانکہ نہ ہماری وجہ سے کائنات بنی ہے اور نہ ہماری عصمت و طہارت کی قسمیں اﷲ نے قرآن میں کھائیں ہیں پھر اتنا انتظام اور جن کے در پر ستارے اُترے،فرشتے درزی اور غلام بن کر جن کے گھر آتے رہے اُن کی قبر اس حالت زار میں ،زرا سوچیں ہم پاکستانی ہیں ہمارا کوئی بڑا لیڈر،بڑا سیاستدان جب اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو کتنی عزت و احترام کے ساتھ اُن کو دفن کیا جاتا ہے مزار بنایا جاتا ہے،تا کہ بارش اور دھوپ سے قبر خراب نہ ہو تو ہم اپنے لئے یہ سوچ رکھتے ہیں اور دختر رسول ؐ کے لئے کبھی یہ نہیں سوچتے کہ یہاں بھی کوئی سائبان ہونا چاہئے ،اگر ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تو بھلا ایسا کیسے ممکن نہیں کہ دختر رسول ؐ کی قبر پر سائبان نہ بنے،میرا ماننا یہ ہے کہ اگر ہم تمام مسلمان مل کر اپنے لئے نہیں رسول ؐ کی خاطر دختر رسول ؐ کی قبر مطہر پر سائباں کے لئے مل کر آواز اُٹھائیں تو یقیناً سعودی حکمران بھی اس بارے میں ضرور سوچیں گے لیکن جب وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی بولتا ہی نہیں تو جیسا ہے ویسے چلنے دو کی بنیاد پر کام آج تک باقی ہے۔ہر کامیابی کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے،اور جہاں تک سعودی حکمرانوں کی بات ہے تو وہ سمجھدار حکمران ہیں نمازی اور پرہیز گار بھی ہیں جب وہ پاکستان کی سب سے خوبصورت مسجد’’فیصل مسجد‘‘بنوا سکتے ہیں تو دختر ِرسول ؐکی قبر پر سائبان کیوں نہیں ،رسول ؐ کی حدیث کے مطابق ہر وہ جس کا ذکر اﷲ اور رسول ؐعزت و احترام کے ساتھ کریں وہ ’’شعائر اﷲ‘‘ہوتے ہیں اور قرآن شعائر اﷲ کے بارے میں کہتا ہے :’’اور جو کوئی شعائر اﷲ کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کے تقوی کا سبب ہے‘‘(سورہ حج آیت ۳۲)تو ان کی تعظیم کرنے کا حکم اﷲ دیتا ہے ،انسان کا ہر قدم موت کی طرف رواں دواں ہے ہم رسول ؐ کو کیا منہ دیکھائیں گے اگر انہوں نے اس بارے میں سوال کر دیا کہ میں تم اپنے بارے میں تو بہتر سے بہتر سوچتے تھے لیکن کبھی ہمارے بارے میں بھی سوچا جس بیٹی کے بغیر میرا کہیں پر دل نہیں لگتا تھا اُس بیٹی کے لئے تم نے دنیا میں کیاکیا؟تم نے ہمیشہ اپنے بارے میں سوچا زندگی کے کچھ لمحات ہمارے لئے مختص کیوں نہ کئے ،کیوں آواز نہ اُٹھائی،جب کہ تم جانتے تھے اگر تم آواز اُٹھاتے تو سعودی حکمران ضرور تمہاری آواز پر لبیک کہتے اور رسول ؐ سعودی حکمرانوں سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ دنیا بے خبر تھی ماشاء اﷲ آپ تو با خبر تھے آپ نے ایسا کام کیوں نہ کیا لوگ سردی اور گرمی میں جانوروں کے لئے بھی سائبان بناتے ہیں یہ تو میری بیٹی تھی ،جنت کی عورتوں کی سردار تھیں،طاہرہ،زاہدہ،نمازی اور نماز شب کی پابند تھیں نہ کبھی باپ سے فرمائش کی اور نہ کبھی شوہر سے سوال کیا ہمیشہ غربت اور افلاس میں زندگی کو گذار،ا میں کہتا ہوں سلام ہو اے دختر رسول ؐحضرت فاطمہ ؑ آپ پر کے زندگی میں بھی آپ غریب تھیں اور دنیا سے جانے کے بعد بھی آپ غریب ہیں۔عمران خان نے ابھی ۳ ماہ کا سب سے بڑا دھرنا دیا ہے میں کہنا چاہتا ہوں کہ:
خان عمران سے ہے اتنی گذارش اپنی
آپ حق والوں کے حق پر بھی کوئی دھرنا دیں
اور آج حق چھیننے پر ہے دھرنوں کی روایت تو پھر
ایک دن سائبانِ دختر ِ رسول ؐ کے لئے بھی کوئی دھرنا دیں۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 237997 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.