وزیر اعلی پنجاب میاں
شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی
فراہمی کیلئے سستے رمضان بازاروں میں اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکج دیا
ہے۔جس کے تحت عوام کو اوپن مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء
رعایتی نرخوں پر میسر ہو رہی ہیں۔خادم اعلی پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم
کرنے ، ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزی ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے
خلاف بھرپور ایکشن لینے والے عوامی ایڈمنسٹر تصور کیئے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے
کہ سرکاری افسران انکے احکامات پر فوری عمل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی
نہیں برتے۔جس سے عوام کو انصاف ملتا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پنڈی گھیب
انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر بنہوڑہ چوک میں سستا رمضان بازار قائم
کر رکھا ہے۔جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب چوہدری منور حسین لنگڑیال
، ٹی ایم او چوہدری ذمان ، ٹی او آر سید ملام حسین شاہ، چیف آفیسر محمد
اسماعیل، سینٹری انسپکٹر طارق محمود و دیگر محکموں کے افسران کر رہے
ہیں۔سستا رمضان بازار میں صفائی ، سیکورٹی ، میڈیکل کے بہترین انتظامات
کیئے گئے ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں جنر یٹر چلا یا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر
پنڈی گھیب چوہدری منور حسین لنگڑیال شاباش کے مستحق ہیں جن کی وجہ سے
شہریوں کو ایک معیار اور مثا لی سستارمضان بازار کے انتظامات میسر آ رہے
ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب چوہدری منور حسین لنگڑیال انتہائی محنتی ، فرض
شناس اور ایماندار آفیسر ہیں زیادہ تر بازار میں موجود رہتے ہیں۔رمضان
بازار میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو خود چیک کرتے ہیں۔پنڈی گھیب کے
سستا رمضان بازار میں شہریوں کیلئے تازہ اور معیار ی سبزیاں ، فروٹ ،گوشت ،
آٹا ، چینی، مشروبات، و دیگر اشیائے ضرویہ مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کی
جار ہی ہیں۔گزشتہ دنوں پنجاب حکومت کے نمائندہ ڈائر یکٹر جنرل محکمہ آباد
فاروق حمید شیخ نے رمضان بازار کا دورہ کیا۔اشیاء کے معیار اور رمضان بازار
کی بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کو سراہا۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر معدنیات
چوہدری شیر علی خان اور ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اﷲ بھی سستا رمضان بازار
کا دورہ کر چکے ہیں اور انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمین ہیں۔پنڈی گھیب کے
عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے
کہ انتظامیہ کے افسران اور اہلکار رمضان بازار میں صبح آٹھ بجے سے لیکر شام
چھ بجے تک ڈیوٹی دے رہے ہیں انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے انتظامیہ کے
افسران اور اہلکاروں کو سستا رمضان بازار میں شاندار کاکردگی پر حکومت
پنجاب کی طرف سے تعریفی اسناداور نقد انعام بھی دیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ
افزائی ہو سکے۔ |