آج پھر میرے شہر کی فضا سوگوار
ہے
آج پھر دہشت گردی کی زد میں کوچہ و بازار ہے
یہ میرے وطن کو کس کی نظر لگ گئی ہے یہ ہمیں کس کی بدنیتی و دشمنی کی بھینٹ
چڑھایا جا رہا ہے ہیں یہ کون درندے ہیں جو انسانیت کی پیشانی پر بدنما دھبہ
بن کر انسانیت کو کھا رہے ہیں ہم کہ امن و سلامتی کے متلاشی امن و محبت کے
پیامبر آج کس دوراہے پر کھڑے ہیں یہ کون لوگ ہیں جو انسانوں کے چہروں سے
مسکراہٹ چھین لینا چاہتے ہیں نسل انسانی کو تباہ و برباد کر دینا چاہتے ہیں
کون ہیں وہ جو ہنستی مسکراتی بستیاں اجاڑ رہے ہیں کون ہیں جو رب کو اور
اپنی حقیقت کو بھلا بیٹھے ہیں
ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ جب تک اس دنیا میں زندہ ہے زندگی کو
زندہ دلی سے خوشی و شادمانی سے زندگی کا یہ سفر بڑے خوشگوار انداز میں طے
کرتے ہوئے رب کی عنایات پر رب کا شکر ادا کرتا ہوا اچھے طریقے سے بسر کرتا
رہے مگر یہ انسانیت کے دشمن ہمیں خوش نہیں رہنے دیتے ہم اپنی چھوٹی چھوٹی
خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنی خوشیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں لیکن یہ
درندے انسانیت کے قاتل انسانوں کی خوشیوں اور انسانی زندگی کے دشمن خونخوار
جانور ہمیں خوش نہیں رہنے دیتے ہم سے ہنسنے اور خوش رہنے کا حق چھین رہے
ہیں
یہ لوگ کون ہیں ہمارے ہنستے بستے چمن میں کہاں سے آگ لگانے آ گئے ہیں کیوں
آ گئے ہیں کیا انہیں اس باز پرس کا کوئی احساس نہیں کہ جب وہ اپنے خالق
حقیقی کے روبرو اپنے یہ جرم زدہ مسخ و بھیانک سیاہ چہرے لے کر جائیں گے تو
ان کا رب ان کے ساتھ کیا کرے گا کیا انہیں رب کے قہر و غضب کا اندازہ نہیں
کہ جو اس کے بندوں کو دکھ دیتا ہے وہ کسی بخشش کا مستحق نہ ہوگا یہ درندے
ظلم کرتے وقت کیوں نہیں سوچتے کہ ان کے اس ظلم کا کیا انجام ہوگا
یا اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے ہمیں نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا
فرما ہماری قوم میں شعور و بیداری پیدا کر کہ ہم دوست اور دشمن کی پہچان کر
سکیں ہماری سرحدوں کو ہماری سر زمین کو ہمارے کوچہ بازاروں کو ہمارے گھروں
کو ہمارے بزرگوں ہمارے بچوں ہمارے بھائی بہنوں کو ہمارے ہموطنوں کو اپنی
حفظ و امان میں رکھ ہمیں دہشت گردی کے اس عذاب سے نجات دے یا اللہ ان دہشت
گردوں کو اس دہشت گردی سے باز رکھ یا انہیں انہ کی دہشت میں ہلاک کر دے جو
معصوم انسانوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہیں جو انسانیت کو ہلاکت کے دہانے
پر لئے جا رہے ہیں یا اللہ ہم پر رحم فرما ہماری حفاظت فرما
اس ارض وطن کو دہشت گردی سے پاک کردے اور دنیا میں امن سلامتی اور خوشحالی
قائم کرنے میں انسان دوست انسانوں کی مدد فرما اور انہیں انسانیت کے دشمنوں
پر غلبہ عطا فرما امن کے خواہاں لوگوں کو دہشت گردوں کے مقابلے میں فتح و
نصرت عطا فرما (آمین) بے شک تو ہی قادر مطلق ہے یا پاک پروردگار اپنے بندوں
کے گناہ بخش دے اور اپنے عاجز بندوں کی دعائیں قبول فرما لے (آمین یا رب
العالمین) |