پاکستان کا مطلب کیا؟؟

لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی کا دیا ہوا ہے اللہ انکے درجات کو بلند فرماۓ اگر ہم لفظ پاکستان کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کریں تو اسکے مطالب بہت سے ہوں گے کیونکہ ہر زبان کا اپنا انداز ہوتا ہے کسی بھی حالت کو بیان کرنے کا مگر سب معنی لفظ پاکستان کے اس کے وجود کے عکاس ہیں۔ اگر لفظ پاکستان کا تجزیہ کیا جاۓ تو پاکستان دو الفاظ کا مجموعہ ہے پاک جس کا مطلب ہے کہ نتھرا ہوا آلودگی سے پاک نجاست سے پاک دوسرا حصہ ستان ہے جسکا مطلب زمین ہے کوئی جگہ ہے۔ پاکستان کا مطلب کچھ یوں ہے کہ پاک جگہ۔ ہماری نظروں سے یہ مطلب بھی گزرا ہے کہ پاکستان لفظ میں جو حروف ہیں وہ اس کے صوبوں کو بیان کرتے ہیں انکی نشاندہی کرتے ہیں

پ=پنجاب ا=افغانیا ک=کشمیر س=سندھ اور تان مشترکہ طور پہ گلگت بلتستان بلوچستان کا عکاس ہے۔
اگر لفظ پاکستان کا عربی زبان میں ترجمہ کریں تو پاک کا مطلب طیبہ اور ستان کا مطلب مدینہ ہے اس طرح پاکستان کا مطلب مدینہ طیبہ ہے اس مدینہ طیبہ کہ بعد نظریہ پر وجود میں اگر کوئی ملک کوئی ریست بنی ہے تو وہ پاکستان ہے ۔ اور جب تحریک پاکستان میں پاکستان کا مطلب بحوبی بتایا گیا جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے
پاکستان کا مطلب کیا لا اِلَٰہ اِلا اللہ
 

Abdul Hadi
About the Author: Abdul Hadi Read More Articles by Abdul Hadi: 5 Articles with 10858 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.