انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبا یو ای
ٹی میں یامیڈیکل کالج میں داخلہ نہیں لے سکے تو……
مایوس نہ ہوں
کئی یونیورسٹیوں اورشعبہ جات کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں!
حفیظ الرحمن
UETلاہور
پاکستان میں عموماً یہ رجحان پایاجاتا ہے کہ جوطالب علم بھی سیکنڈری تعلیمی
میدان میں قدم رکھتاہے، اس کو انجینئر یا ڈاکٹر بنایاجائے۔جیسے ہی کوئی
طالب علم میٹرک کاامتحان پاس کرتاہے تواس کے بعد اس کے والدین اس کوعلاقے
کی کسی اچھی اکیڈمی یاکالج میں داخل کرا دیتے ہیں تاکہ یہاں پر ہمارابچہ
ایف ایس سی ، پری انجینئرنگ یاپری میڈیکل کی تیاری کرے اور اس دوسالہ کورس
کومکمل کرنے کے بعدوہ کسی اچھی انجینئرنگ یونیورسٹی یا میڈیکل کالج میں
داخل ہوجائے۔مگرانجینئرنگ یونیورسٹی یامیڈیکل کالج میں داخلہ کے لیے ECAT
یاMCAT پاس کرناپڑتاہے۔
اس لیے ان طلبا کو یہ نصیحت ہے جنہوں نے UET کاانٹری ٹیسٹ دیاہے اوران کا
یوای ٹی لاہور ، پنجاب یونیورسٹی یا BZUمیں داخلہ نہیں ہوتا تو اپنا وقت
نمبربڑھانے (Improvement) کے چکر میں ضائع نہ کریں۔بلکہ پاکستان میں بہت سی
دوسری یونیورسٹیز بھی ہیں، آپ ان میں اپلائی کریں۔ ان شاء اﷲ کسی نہ کسی
یونیورسٹی میں داخلہ ہوہی جائے گااوران طلبا( جنہوں نے جنون کی حدتک یوای
ٹی لاہور کواپنی منزل بنایاہواہے) سے بھی گزارش ہے کہ اگرتویہاں داخلہ
ہوجاتاہے توبہت اچھی بات ہے۔ ورنہ دوسری یونیورسٹیاں بھی وہی انجینئرنگ
کروا رہی ہیں جو UET کروا رہی ہے اور اکثر UET سے الحاق شدہ بھی ہوتی
ہیں۔لہٰذا آپ اپنی پسند کے شعبے میں کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیں۔
میں طلبا کو یہی مشورہ دوں گا کہ اپنی صلاحیتیں ضائع کرنے کی بجائے آپ پہلی
کوشش میں کسی بھی یونیورسٹی میں اپنی پسند کے شعبے میں داخلہ لیں اور 4سالہ
پروگرام کو مکمل کریں اور آگے ملازمت یا ایم فل کریں۔
میں آپ کو مثال کے طورپر چند یونیورسٹیز کاتعارف کرائے دیتاہوں جہاں
پرمختلف شعبہ جات ہیں۔ آپ اپنے دلچسپی کے شعبے والی یونیورسٹی کو منتخب
کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی دہلیز پر قدم رکھیں۔
-1یو ای ٹی:
انجینئرنگ یونیورسٹی کے لاہور کے علاوہ بھی بہت کیمپسز بن گئے ہیں۔ جیساکہ
1- KSK
2- FSD
3- Narowal
4- Multan
5- Rachna
6- Taxila
7- RYK
اسکے انجینئرنگ میں اہم شعبہ جات الیکٹریکل، کمپیوٹر الیکٹرونکس، مکینیکل،
میکارٹرونکس، سول اور کیمیکل ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی تقریباً15کے قریب
شعبہ جات ہیں جو ان تمام کیمپسز میں کرائے جاتے ہیں توجوطلبا بھی داخلہ
لینا چاہیں وہ ان تمام ترجیحات کاخاص خیال رکھیں اور یہ بات بھی ذہن میں
رکھیں کہ ذیلی کیمپسز کامیرٹ مین کیمپس سے کم ہی ہوتاہے۔اس کے علاوہ آپ
انٹرنیٹ پرumas.uet.edu.pk پرسرچ کرسکتے ہیں۔
-2پنجاب یونیورسٹی:
(نیوکیمپس)
پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ویسے تو بہت سے پروگرام ہیں لیکن انجینئرنگ
سیکٹر میں کیمیکل انجینئرنگ ، پٹرولیم اینڈ گیس، ٹیکسٹائلانجینئرنگ ،
میٹلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ (سینٹر فارہائی انرجی فزکس اورسالڈ سٹیٹ
فزکس)شامل ہیں۔
ان پروگرامز کا میرٹ بھی یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ دینے کے بعد بنتاہے اوراس
کے علاوہ کیمسٹری، میتھ، جیولوجی ،جیوگرافیا اور نیوکلیئر فزکس جیسے بہت سے
ڈیپارٹمنٹ ہیں جن کا میرٹPU خودبناتی ہے۔
اولڈ کیمپس:
اس کیمپس میں سرفہرست بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، آئی ٹی،کمپیوٹرسائنس کے
شعبہ جات ہیں، اس میں داخلہ اوپن میرٹ پر ہوتا ہے۔ یعنی FSc میں جتنے
نمبرحاصل کیے ہیں،ان کی بنیاد پرہی میرٹ بنتاہے۔ کوئی اضافی ٹیسٹ نہیں
ہوتا۔اس کے علاوہ میڈیکل کے طلبا کے لیے فارمیسی کاڈیپارٹمنٹ بھی ہے۔
-3 BZU ملتان
-1 BZU میں انجینئرنگ سیکٹرمیں جومیرٹ بنتا ہے۔ وہ UET کے انٹری ٹیسٹ
اورFSc کے نمبروں کو ملاکربنتاہے۔ اس میں الیکٹریکل ،سول،مکینیکل اور
آرکیٹیکچرکے ڈیپارٹمنٹ سرفہرست ہیں۔
-2 اس کے علاوہ اس میں چارسالہ پروگرامز ہوتے ہیں جس میں بی ایس فزکس،میتھ
،کیمسٹری کرسکتے ہیں۔ اس کامیرٹ اس طرح بنتاہے کہ FScمیں حاصل کردہ کل
نمبراور اس مضمون میں حاصل کردہ کل نمبر جس میں داخلہ لینا ہے اس کو جمع
کرلیں،یعنی اگر بی ایس فزکس میں لیناہے تو FSc کے کل نمبر اور انٹر میں
فزکس میں جتنے نمبرآئے ہیں ۔
-3 بی ایس آئی ٹی اور ایگریکلچر جیسے پروگرامز کے لئے میرٹ اس طرح بنتا ہے:
(FSc+NAT)
-4 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور:
IUB میں انجینئرنگ سیکٹرمیں جومیرٹ ہے وہ
یوای ٹی کی طرز پر ہی بنایاجاتاہے۔اس کے شعبہ جات درج ذیل ہیں:
(i) Electronic Engineering
(ii) Software Engineering
(iii) Information Technology
(iv) D. Pharmacy
(v) DVM
(vi) Electrical Engineering
(vii) Telecom
(viii) Computer Engineering
(ix) BSCS
(x) BS Physics
(xi) BS Chemistry
(xii) BS Biochemistry
(xiii) BS Botany, Zoology
-5 Comsats
Comsatsکے لاہور کے علاوہ ساہیوال، اسلام آباد،واہ کینٹ اور وہاڑی میں بھی
کیمپسز ہیں۔اس کا میرٹ (60%FSc+40%NAT Test)سے بنتاہے۔ اس میں
کیمیکل‘الیکٹرونکس‘ ٹیلی کمیونیکیشن اور سوفٹ ویئرانجینئرنگ جیسے ڈیپارٹمنٹ
سرفہرست ہیں۔
-6 GCU:
GCU میں الیکٹریکل انجینئرنگ ،مکینیکل انجینئرنگ ، سوفٹ ویئرانجینئرنگ
سرفہرست ہیں ان کا میرٹ UETکے انٹری ٹیسٹ+ ایف ایس سی کے نمبروں کی
بنیادپربنتاہے۔ اس کے علاوہ باقی ڈیپارٹمنٹس بھی ہیں۔جن کا میرٹFScکے
50فیصد نمبراور اس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ہوئے ٹیسٹ کے مطابق بنتاہے۔
-7 NFCفیصل آباد
اس کامیرٹ بھیUET ٹیسٹ کی بنیاد بنتاہے ۔ یعنیFSc کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبر
کا70فیصد اور انٹری ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرکے 30فیصد کو ملاکر میرٹ
بنتاہے۔ اس کے اہم شعبہ جات کیمیکل، الیکٹریکل، کمپیوٹرسائنس،مکینیکل
انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ اس کے علاوہ انہی شعبوں میں ٹیکنالوجی بھی
ہوتی ہے۔NFC کا ایک کیمپس ملتان میں بھی ہے جس کا اپنا داخلہ ٹیسٹ ہوتا ہے۔
-8 یونیورسٹی آف سرگودھا:
اس میں ڈیپارٹمنٹ الیکٹریکل،مکینیکل، سول، فوڈ انجینئرنگ ، ایگریکلچرل ،
فوڈ سائنس ، جیولوجی، سائیکالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فارم ڈی ،بی ایس
سافٹ ویئر ، بی ایس آئی ٹی اوراس کے علاوہ بی ایس ، فزکس،کیمسٹری ،
زووالوجی ہیں۔اوپن میرٹ پرداخلہ ہوتاہے۔ اگرFSc میں 60 فیصد سے اوپر نمبر
ہوں تو میرٹ بن جاتا ہے۔
-9 یونیورسٹی آف ایجوکیشن:
اس میں اہم شعبہ جات درج ذیل ہیں۔
(i) BS Information Technology
(ii) BS Math
(iii) BS Physics
(iv) BS Zology
(v) BS Chemistry
(vi) BS Education
(vii) BBA
اگر آپ نے میٹرک میں 65فیصد اور FSc میں 65فیصد نمبر لیے ہوں توداخلہ
ہوجاتاہے۔ کوئی اضافی ٹیسٹ نہیں ہوتا۔ میٹرک کے ٹوٹل نمبرز کو 2پرتقسیم
کرکے FSc کے ٹوٹل نمبرزمیں جمع کریں ۔اس طرح میرٹ بنتاہے اور داخلہ
ہوجاتاہے۔
-10 ایگریکلچر یونیورسٹی:
ایگریکلچر یونیورسٹی میں داخلے کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے لیا گیا ٹیسٹ
دینا لازمی ہے۔
اس میں تقریباً 124شعبہ جات ہیں جس میں سرفہرست یہ ہیں۔میرٹ کے لیے ان کا
اپنا ہی ٹیسٹ ہوتا ہے۔ان میں پری میڈیکل کے طلبا کے لئے سرفہرست ایگری
سائنسز ہے جس کے شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں۔
(i) Entomolgy
(ii) Plant Pathalogy
(iii) Soil Sciences
(iv) Biotech
(v) Microbiology
(vi) Environmental Sciences
(vii) Food Science & Technology
(viii) Plant Breeding & Genetics
(ix) Agronomy
(x) Horticulture
(xi) Animal Husbanding
* DVM
* D. Pharmacy
* HND (Human Nutrition & Dietetics)
پری انجینئرنگ کے طلبا کے لئے ایگری انجینئرنگ سرفہرست ہے۔اس کے شعبہ جات
مندرجہ ذیل ہیں۔
(i) Agri Engineering
(ii) Food Engineering
(iii) Textile Engineering
(iv) Environmental Engineering
(v) Software Engineering
(vi) BBA
پری انجینئرنگ کے طلبا ایگری انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ ایگری سائنسز میں بھی
داخلہ لے سکتے ہیں۔ ایگری سائنسز کا میرٹ درج ذیل ہے:
[40%Test+30%FSc Part I+30% Matric]
ایگری انجینئرنگ کا میرٹ درج ذیل ہے:
[50%Test+25%FSc Part I+25%Matric]
اس کے علاوہUVASمیںDVMکروایا جاتا ہے جوکہ اوپن میرٹ بیس ہوتا ہے۔ پری
میڈیکل کے طلباMBBSکے علاوہ یہ ڈگریاں بھی کرسکتے ہیں۔
* Doctor of physiotherapy (DPT)
* Doctor of Pharmacy (Pharm-D)
* Doctor of Veternary Medicine (DVM)
* Doctor of Medical Lab Science
* Doctor of Medical Imaging
* Doctor of Dietetics and Natural Science
* BS Biochemistry and Biotechnology
* BS Moleculer Biology and Biotechnology
* BS Microbiology and Biotechnology
(BS Fishery, BS Poltary, BS Dairy)
* BS Speach and Language Pathology
* MS Medical Education
* MS Hospital Management
یہ طلبا کے لئے ایک رہنمائی تھی اور مختصر سا تعارف تھا کہ آپ اپنے قیمتی
وقت کو ضائع نہ کریں اور مایوس بھی نہ ہوں۔
|