چند آسان اقدامات آپ کو کامیاب بنا سکتے ہیں

آپ کو اکثر اپنے باس کی جانب سے سست یا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھانے جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اور متعدد بار آپ اپنی اس سستی یا بدترین کارکردگی کی درست وجوہات جاننے میں بھی ناکام رہتے ہیں- تاہم آپ اپنے بارے میں منفی نہ سوچیں- بعض اوقات آپ اس لیے بھی اچھی یا خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا پاتے کیونکہ آپ کے دماغ کو سکون کی ضرورت ہوتی ہے- لیکن آپ صرف چند اقدامات یا اصولوں کو اپنا کر اپنے دماغ کو ایک بہترین دماغ ثابت کرسکتے ہیں اور دیگر ساتھیوں کے درمیان ایک نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں- ذیل میں چند ایسے اصول بتائے جارہے جنہیں اختیار کر کے آپ اپنے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں-
 

Limit Distractions
اگر آپ اپنے کسی کام کو وقت پر مکمل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ اس کام پر بھرپور توجہ دیں- اپنے لیپ ٹاپ پر کھولی جانے والی تمام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو بند کردیں- اے پی اے کی تحقیق کے مطابق ایک ہی وقت میں زیادہ کاموں پر توجہ صرف ایک کام کے مقابلے میں 40 فیصد زائد خرچ ہوتی ہے- صرف اپنے کام پر توجہ دیں اس طرح آپ کا دماغ بھی اسی کام میں آپ کی بھرپور مدد کرے گا-

image


Make a To Do List
اپنے روزمرہ کاموں کی ایک فہرست بنائیں اور منصوبہ بندی کریں- ہر کام کو آخری منٹ میں سرانجام دینے کی عادت کو ترک کردیں کیونکہ اس طرح کبھی بھی آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں-آپ اپنے کاموں کی فہرست کمپیوٹر یا آفس ٹیبل پر بھی تیار کرسکتے ہیں- تاہم تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ فہرست مرتب کرنے کے لیے سب زیادہ بہتر قلم اور کاغذ کا استعمال ہے- اپنے امور کو تحریر کرنے کا عمل آپ کے ادراکی خیالات میں اضافہ کرتا ہے-

image


Prevent Eye Strain
متعدد بار میں ہم مسلسل کام میں مصروف رہتے ہیں اور اس دوران ہماری آنکھیں کئی گھنٹوں تک کمپیوٹر اسکرین پر مرکوز رہتی ہیں- تاہم یہ عمل ہمارے لیے ضرور سر درد کا باعث بنتا ہے- اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ دور موجود کسی چیز پر 20 سیکنڈ کے لیے اپنی نظریں جمائیں- اس مشق یا ورزش سے آپ کی آنکھوں کے مسلز کو آرام و سکون حاصل ہوگا- آپ کی پرسکون آنکھیں آپ کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں-

image


Turn On the Lights
ممکن ہے کہ کم روشنی والی جگہ پر اپنے دفتری امور سرانجام دینا آپ کے لیے پرکشش ہو لیکن تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روشن کمرہ انسان کے ہوشیاری اور چستی میں اضافہ کرتا ہے- اس لیے اپنے دفتر اور گھر کو ضرور روشن رکھیے اس طرح آپ خود کو زیادہ فعال تصور کرتے ہیں-

image


Get Some Exercise
ایک ہی پوزیشن میں طویل وقت تک بیٹھے رہنے سے آپ کو تھکاوٹ محسوس ہوسکتی ہے- ہلکی پھلکی ورزش آپ کے خون کے بہاؤ کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ دماغ کو مزید آکسیجن بھی مہیا کرتی ہے- ایک مطالعے کے مطابق “ 10 منٹ کی چہل قدمی انسان کو اگلے 2 گھنٹے تک کی مزید توانائی فراہم کرتی ہے“- اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آفس وغیرہ میں چہل قدمی کیسے ممکن ہے؟ تو آپ صرف اپنی جگہ سے اٹھ کر 10 منٹ کے لیے آفس کے کوریڈور میں چہل قدمی کر لیا کریں-

image


Stay Hydrated
کیفین اور چینی آپ کو مختصر وقت کے لیے توانائی تو فراہم کرسکتی ہیں لیکن کیفین کسی حد تک پیشاب آور ہوتی ہے- یہ ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہونے دی جائے لیکن اس کے لیے ضرورت سے زیادہ چائے یا کافی کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا- پانی کی کمی سے بچنے کے لیے پانی یا جوس کا استعمال کیجیے- اس طرح آپ چاک و چوبند اور صحت مند رہیں گے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے-

image


Then take a Tea Nap
اگر آپ کو دفتری امور کی انجام دہی کے دوران چائے کی طلب ہوتی بھی ہے تو کچھ اس طرح پیجیے کہ موبائل یا گھڑی پر صرف 15 منٹ کے بعد کا الارم لگا لیجیے اور ایک کپ چائے پینے کے صرف 15 منٹ کے لیے سو جائیے- ان 15 منٹ میں چائے میں موجود کیفین کے اثرات زائل ہوجائیں گے- اس کے بعد جب آپ کام پر واپس آئیں گے تو خود کو پرسکون محسوس کریں گے جبکہ آپ کے ہوش و حواس بھی بہترین انداز میں اپنے امور سرانجام دیں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Got a scolding from your boss for being lazy or unproductive? Many a times you fail to realize what exactly pulls you back from work. Is it the stress or what? Don’t think negative or degrade yourself. Many a times your productivity level suffers because your brain needs to relax. Revitalize your brain by adopting few amazing steps that can lead you to be a star among your colleagues. The below mentioned 7 steps can definitely improve your working capability.