زلزلہ رحمت یا عذاب

اﷲ کی طرف سے آنے والی مختلف پریشانیاں، مصیبتیں کسی کے لئے امتحان اور آزمائش ہوتی ہیں اور کسی کے لئے عذاب خداوندی۔ چنانچہ اھل علم نے لکھا ہے کہ اگر مصیبت، پریشانی یا بیماری آنے کے بعد انسان اگر صبر، شکر کرے اور مزید اﷲ سے تعلق جوڑے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ پریشانی امتحان اور آزمائش ہے لیکن اگر پریشانی اور مصیبت آنے کے بعد انسان بے صبری، ناشکری، گالم گلوچ ،بے دینی اور نافرمانی والی روش اختیار کرے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ مصیبت اﷲ کا عذاب تھی۔ کیونکہ عذاب خداوندی آنے کے بعد انسان مزید اﷲ سے دور ہو جاتا اور نافرمانیاں کرنا شروع کردیتا ہے۔2005؁ء کے زلزلے کے بعد اس طرح کی دونوں صورتیں نظر آئیں تھیں، کچھ لوگ اﷲ کی طرف متوجہ ہوئے تو کچھ لوگ مزید نافرمان اور گستاخ بند گئے۔

حالیہ زلزلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں ایک اہم واقعہ پیش آیا وہ یہ کہ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ قادیانی آئین پاکستان میں غیر مسلم اقلیت شمار ہوتے ہیں کیونکہ وہ حضور ﷺ کی ختم نبوت کے منکر ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی کو اپنا نبی مانتے ہیں، پاکستان کے قانون میں ان کو اپنے اس باطل نظریے کی تبلیغ کرنے کی بھی اجازت نہیں لیکن وہ چھپ چھپا کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں سیکٹر ای الیون اسلام آباد کے ایک کثیر المنزلہ پلازہ کے آخری فلور پر انہوں نے اپنا خفیہ مرکز بنایا اور حضور ﷺ کی ختم نبوت کے خلاف سرگرمیاں شروع کردیں لیکن جب انتظامی اور ہم جیسے گناہ گار مسلمان ان کو نہ روک سکے تو اﷲ تعالیٰ نے حالیہ زلزلے میں اس کثیرالمنزلہ پورے پلازے کو ہی ٹیڑھا کرکے ناقابل استعمال بنا دیا۔ پلازے کا مالک جو کہ قادیانی تھا بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ ہماری حکومت سے گذارش ہے کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے تاکہ عام مسلمان ان کی فتنہ انگیزیوں سے محفوظ رہ سکیں۔
 
Syed Abdulwahab Sherazi
About the Author: Syed Abdulwahab Sherazi Read More Articles by Syed Abdulwahab Sherazi: 78 Articles with 81691 views Writer, Speaker, Mudarris.
www.nukta313.blogspot.com
.. View More