کرکٹ : امریکہ میں نیا پودا اور پاکستان میں سوکھتا درخت

۲۰۱۵ مئی میں عالمی شہرت یافتہ بلے باز ٹنڈلکر اور گیند باز شین وارن نے ٹی ۲۰ کہ مزے لوٹنے کا پروگرام تشکیل دیا جسکے لئے انہوں نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو جمع کر کہ ایک سریز مرتب دی۔۔۔آگے چل کر آمریکہ میں فروغ کے لئے آل اسٹارز کرکٹ سیریز کا باقاعدہ اعلان ہوا جو کہ رواں ماہ میں جاری ہے ۔۔۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ انوکھا واقعہ ہے جب دنیائے کرکٹ کہ کم و بیش تمام سابقہ نامور کھلاڑی ایک میدان میں ایک جگہ موجود ہیں۔۔۔کرکٹ کیلئے اور ان کرکٹر زکیلئے جو میدان دستیاب ہوئے وہ بھی ایک انوکھا کام ہوا کہ بیس بال کہ میدانوں میں ان کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔۔۔

اس سریز میں شامل کھلاڑیوں میں ۔۔دنیائے کرکٹ میں بلے بازوں کہ شہنشاہ اور گیند بازوں کہ شہنشاہ نے اس میلے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔۔۔انہوں نے اپنے وقتوں کہ سپر اسٹارز جمع کئے اور آمریکہ پہنچ گئے۔۔۔آمریکی شائقین جوکھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کہ دلدادہ ہیں ۔۔۔بیس بال ، فٹ بال اور لان ٹینس ان کہ پسندیدہ کھیل ہیں۔۔۔ بیس بال جو کرکٹ سے کچھ مشابہہ کھیل ضرور ہے مگر دونوں میں سوائے گیند اور بلے کہ (وہ بھی ساخت کہ لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں)کوئی مماثلت نہیں۔۔۔بیس بال میں گیند پھینکنے والے کو پچر کہتے ہیں اور بلے باز کو بیٹر کہا جاتا ہے۔۔۔ دونوں ٹیموں میں شامل دنیائے کرکٹ کہ نامی گرامی کھلاڑیوں کہ نام بھی دئے گئے ہیں۔۔۔درحقیقت یہ وہ نام ہیں جنہوں نے ناصرف کرکٹ پر حکمرانی کی بلکہ لوگوں کہ دلوں پر براجمان رہے۔۔۔شین وارن ، ثقلین مشتاق ، سوان، ویٹوری اور مرلی دھرن اسپن بولنگ میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔۔۔کیلس، وسیم اکرم، کلوسنر،سائمنڈ، پولک اور ہوپر جیسے نامی گرامی الرؤنڈرز ۔۔۔تیز ترین بالرز شعیب اختر، ڈونلڈ، ایمبروز، والش، میک گرا اور اگرکار۔۔۔سنگا کارا اور معین خان جیسے بہترین وکٹ کیپرز ۔۔۔آخر میں وہ بلے باز جنہیں کرکٹ اور کرکٹ سے محبت کرنے والے کبھی نہیں بھولینگے ٹینڈولکر، برائن لارا، رکی پونٹنگ ، ہیڈن، سہواگ ، وان، لکشمن، روہڈز، گنگولی اور جے وردھنے شامل تھے۔۔۔ان تین میچوں کی سریز کا پہلا میچ نیویارک میں کھیلا گیا۔۔۔دوسرا میچ ہوسٹن میں منعقد ہوا۔۔۔تیسرا میچ لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔۔۔کرکٹ کا شوق رکھنے والے خصوصی طور پر جنہوں نے ان کھلاڑیوں کو کھیلتے نہیں دیکھا۔۔۔یقینا انکے لئے یہ بہت اہم سریزہے۔۔۔امریکہ میں یقینا کرکٹ کو فروغ ملے گا۔۔۔ان میں سے کوئی بھی امریکہ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کیلئے اپنی خدمات بھی دینے کیلئے تیار ہوجائے گا۔۔۔

آمریکہ وہ ملک ہے جہاں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا۔۔۔نیویارک وہ شہر ہے جو اس واقع کا مرکزتھا۔۔۔اس کہ بعد تو ساری دنیا ہی جنگ کا میدان بن گئی ۔۔۔خصوصی طور سے تیسری دنیا کہ ممالک اس وباء سے بھرپور متاثر ہوئے ۔۔۔آمریکہ کا جہاں دل چاہ اپنی مرضی کی حکومتیں بنوائیں ۔۔۔جن کو چاہ تختہ دار پر لٹکوادیا۔۔۔جنہیں چاہ نشانِ عبرت بنوادیا۔۔۔آمریکہ میں کرکٹ کھیلنے پر کسی کو خوف نہیں آیا۔۔۔یہ بہت اچھی بات ہے ۔۔۔یہ تمام کرکٹرز اور اس سریز کہ منتظمین انتہائی قابلِ ستائش ہیں ، مبارک باد کہ مستحق ہیں کہ انہوں نے اتنا اچھا قدم اٹھایا اور اسے بخوبی و احسن طریقے سے عملی جامہ پہنایا۔۔۔

کھلاڑی کسی بھی کھیل کا ہو ۔۔۔اپنے ملک کا اپنے خطے کا اپنے علاقے کا در حقیقت سفیر ہوتا ہے ۔۔۔وہ جہاں جاتا ہے اپنے کھیل سے اپنی قوم کہ مزاج کی عکاسی کرتا ہے ۔۔۔اپنی کھیل میں مہارت سے اپنی قوم کی ترجیحات بتاتا ہے۔۔۔وہ دنیا کو یہ بتاتاہے کہ ہم لوگ کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔۔۔ہم دنیا میں آج مختلف کھیلوں میں اپنا اپنا لوہا منوارہے ہیں۔۔۔اسکوائش ، شطرنج ، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، دوڑ، کوئی بھی کھیل ہو ہم پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔۔۔مذکورہ کرکٹ سریز میں پاکستان کہ چار بہت نامور کھلاڑیوں نے بلا کسی خوف و خطر شرکت کی ۔۔۔ہم پاکستانی بغیر کسی خوف و خطر دنیا کہ کسی بھی کونے میں جانے کیلئے تیار ہیں۔۔۔کیونکہ ہم کسی سے خوف ذدہ نہیں ہیں۔۔۔کوئی پتہ نہیں ہم ٹی ۲۰ کا ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا بھی چلے جائیں۔۔۔

پچھلے دنوں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ۔۔۔سیکیورٹی خدشات کی بدولت اس ٹیم کو صدارتی پرٹوکول دیا گیا۔۔۔مگر دنیا نے دیکھا کہ ہم پاکستانی کرکٹ کہ کتنے دلدادہ ہیں۔۔۔ہم کس طرح قذافی اسٹیڈیم میں امڈ کہ آئے۔۔۔کوئی خوف نہیں تھا کوئی خطرہ نہیں تھا ۔۔۔ہم کرکٹ کا کھیل پسند کرتے ہیں۔۔۔نہ کہ ہمارے پڑوسیوں کی طرح آگ لگانے لگتے ہیں جب اپنی ٹیم اچھا نا کھیلے۔۔۔مگر یہ سب دنیا کو نظر نہیں آتا۔۔۔

پھر دنیائے کرکٹ کو ہمارے میدانوں کو سونا کرنے سے کیا مل رہا ہے ۔۔۔کیا سارے ممالک انڈیا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔۔کیونکہ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ کھیلنی ہے۔۔۔گوکہ ہمارہ پڑوسی ملک اس بات سے بہت خوش ہے ۔۔۔ وہ ہر ایسے کام سے خوش ہوتا ہے جس سے ہمیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچے ۔۔۔وہ ہر معاملہ میں ہماری ٹانگ کھینچنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا۔۔۔میں اپنے اس مضمون کہ توسط سے درخواست کرونگا ان تمام لوگوں سے جو کرکٹ سے محبت کرتے ہیں کہ وہ دنیا ئے کرکٹ پر اور اربابِ اختیار پر زور ڈالیں کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کروائیں۔۔۔یہ ہماری حب الوطنی کا بھی تکازہ ہے۔۔۔دنیائے کرکٹ کہ یہ تمام ستارے اگرامریکہ سے سیدھے پاکستان آجائیں اور ایک میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں ، ایک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں اور ایک میچ ارباب اسٹیڈیم میں کھیل کر دنیا کو بتا دیں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پر سکون جگہ ہے ۔۔۔پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔۔۔ہم تمام پاکستانی اپنے ان پاکستانی کھلاڑیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح یہ پیغام ان عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں تک پہنچائے۔۔۔کہ آمریکہ میں تو کرکٹ کا پودا لگا دیامگر ایک درخت جو بہت پہلے سے لگا ہے پت جھڑ اور خزاں رسیدہ ہوا جا رہا ہے ۔۔۔پاکستان آئیں اور اس درخت کی آبیاری کریں۔۔۔آپ لوگ حقیقی معنوں میں سپر اسٹارز ہیں۔۔۔

کسی بھی طرح ممکن ہو سکے اس پیغام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔۔۔شائد ہماری یہ نا نظر آنے والی کوشش اس سوکھتے درخت کی آبیاری کا کچھ سبب بن سکے (آمین)
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 455106 views Take good care of others who live near you specially... View More