شادی کس سے کی جائے؟ (حصہ دوم)

میرے کالم کا یہ دوسرا حصہ ہے پہلے حصے میں کچھ زیادہ باتیں لکھ دی تھیں جو عنوان سے ہٹ کر تھیں لیکن میں نے لکھنا بہتر سمجھا اب اس حصے میں اپنے لئے یا کسی اور کے لئے اچھا جیون ساتھی ڈھونڈنے یا جس سے رشتہ ہونے جا رہا ہے اس کے بارے میں کہ کیا یہ موضوع اور مناسب رشتہ ہے یا نہیں۔ اس سلسلے میں کچھ طریقے بیان کروں گا۔ صرف ان طریقوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ نہ کیا جائے بلکہ صرف اپنی طرف سے یہ کوشش کرنی اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا کہ اللہ پاک اچھا اور مناسب رشتہ اور ساتھی عطا کرے جس کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر ہو اور ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا نہ ہوں۔ باقی اللہ تعالی پر چھوڑ دیا جائے وہ ہی سب سے بہتر کرنے والا ہے اور سب سے بہتر جانتا ہے۔
ایک اچھا جیون ساتھی کو تلاش کرنے یا کسی رشتہ کی موضوع ہونے یا نہ ہونے کے بارے معلوم کرنے کے مختلف طریقے ہیں جن کو میں تفصیل سے بیان کروں گا۔

یہ سوال تقریباً ہر اس ذہن میں پیدا ہونا فطری عمل ہے جو کسی دوسرے شخص سے کسی بھی طرح کی شراکت یا دوستی کا ارادہ رکھتا ہو لیکن شادی اور محبت کے معاملے میں تو یہ سوال کچھ زیادہ ہی اہمیت اختیار کر جاتا ہے کیونکہ یہ معاملہ عمر بھر کے بندھن اور زندگی بھر کی خوشیوں یا غموں سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر دونوں فریقین کے درمیان عمدہ مزاجی ہم آہنگی اور دلوں میں محبت کا جذبہ موجودہو تو زندگی میں بہار آ جاتی ہے اور یہ بہار زمانے کی سختیوں اور مخالفتوں کے باوجود اطمینان اور سکون کے پھولوں کو کبھی مرجھانے نہیں دیتی۔ جبکہ اگر صورتِ حال اس کے برعکس ہو تو دنیا کی تمام آسائشیں اور نعمتیں بھی میسر ہوں تو زندگی ایک عذابِ مسلسل سے دو چار ہو جاتی ہے اس کے مختلف طریقے ہیں جن میں سب سے بہترین طریقہ علم نجوم ہے اور وہ بھی مکمل زائچہ تیار کرنے کے بعد معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کس کے لئے کون سا رشتہ یا جیون ساتھی موضوع ہے یا نہیں ۔ لیکن اس کا طریقہ یہاں دینا ممکن نہیں اور نہ ہی ہر آدمی اسے کر سکتا ہے اس لئے یہاں ایسے طریقے بیان کروں گا جنہیں ہر آدمی آسانی سے استعمال کر سکے اور اندازہ لگا سکے کہ کون اور کیسا جیون ساتھی ہو۔

علم نجوم کے ذریعے:
یہ بات تو اب شاید اکثر و بیشتر لوگوں کو معلوم ہے کہ علمِ نجوم کا انحصار بارہ بروج اور سیاروں کے اثرات پر ہے بارہ بروج اور ان سے متعلقہ سیاروں کی تفصیل بیان کرنا بہتر سمجھتا ہوں جو کہ درج ذیل ہے
نمبر شمار-- برج----------سیارہ-------تایخ پیدائش( جن کا تعلق اس برج اور سیارہ سے ہے)
1--------- حمل---------مریخ---------21 مارچ سے 20 اپریل تک
2--------- ثور--------- زہرہ---------21 اپریل سے 21 مئی تک
3--------- جوزا---------عطارد---------22 مئی سے 21 جون تک
4--------- سرطان قمر(چاند)---------22 جون سے 23 جولائی تک
5--------- اسد شمس (سورج)---------24 جولائی سے 23 اگست تک
6--------- سنبلہ---------عطارد---------24 اگست سے 23 ستمبر تک
7--------- میزان---------زہرہ---------24 ستمبر سے 23 اکتوبر تک
8--------- عقرب---------پلوٹو---------24 اکتوبر سے 22 نومبر تک
9--------- قوس---------مشتری---------23 نومبر سے 22 دسمبر تک
10--------- جدی---------زحل---------23 دسمبر سے 20 جنوری تک
11--------- دلو---------یورنس---------21 جنوری سے 19 فروری تک
12--------- حوت---------نیپچون---------20 فروری سے 20 مارچ تک

امید ہے درج بالا چارٹ سے ہر کوئی اپنا برج اور سیارہ آسانی سے معلوم کر سکتا ہے اب ان بروج کے باہمی دوستی اور دشمنی کے روابط کے مطابق دو افراد کے درمیان مزاجی یا فطری ہم آہنگی و موافقت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور یہ اکثر جوڑوں کے کامیاب اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے ان کے باہمی تعلقات کی تفصیل پیش کر رہا ہوں جن سے کوئی بھی دو افراد کے درمیان مزاجی یا فطری ہم آہنگی و موافقت یا عدم موافقت کو معلوم کر سکتا ہے۔
برج اور ان کے موافق اور موضوع بروج:
نمبر شمار-- برج--------- موافقت رکھنے والے بروج
1----------- حمل---------جوزا ، اسد ، قوس اور دلو
2----------- ثور--------- سرطان، سنبلہ ، جدی اور حوت
3----------- جوزا---------اسد ، میزان ، دلو اور حمل
4----------- سرطان---------سنبلہ ، عقرب ، حوت اور ثور
5----------- اسد--------- میزان ، قوس ، حمل اور جوزا
6----------- سنبلہ---------عقرب ، جدی ، ثور اور سرطان
7----------- میزان---------قوس ، دلو ، جوزا اور اسد
8----------- عقرب---------جدی ، حوت ، سرطان اور سنبلہ
9----------- قوس---------دلو ، حمل ، اسد اور میزان
10-----------جدی---------حوت ، ثور ، سنبلہ اور عقرب
11-----------دلو---------حمل ، جوزا ۔ میزان اور قوس
12-----------حوت---------ثور ، سرطان ، عقرب اور جدی
برج اور ان کے نا موافق اور غیر موضوع بروج:
نمبر شمار---برج-------- ناموافقت رکھنے والے بروج
1-----------حمل--------- سرطان ، میزان اور جدی
2----------- ثور--------- اسد ، عقرب اور دلو
3----------- جوزا---------سنبلہ ، قوس اور حوت
4-----------سرطان---------میزان ، جدی اور حمل
5----------- اسد---------عقرب ، دلو اور ثور
6----------- سنبلہ---------قوس ، حوت اور جوزا
7----------- میزان---------جدی ، حمل اور سرطان
8-----------عقرب---------دلو ، ثور اور اسد
9----------- قوس---------حوت ، جوزا اور سنبلہ
10-----------جدی---------حمل ، سرطان اور میزان
11-----------دلو---------ثور ، اسد اور عقرب
12-----------حوت---------جوزا ، سنبلہ اور قوس

امید ہے درج با لا اصولوں کو مدنظر رکھ کر بھی رشتوں کا انتخاب اور لوگوں سے تعلقات یا شراکت میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اللہ پاک ہر انسان خاص کر ہ رمسلمان کو شاد و آباد رکھے اور ہمیں اسلام کے اقدار اور رویات پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156704 views I live in Piplan District Miawnali... View More