ہم گھر میں بہت ساری چیزیں ایسی استعمال
کرتے ہیں جو ہوتی تو بہت عام سی ہیں لیکن جب عین موقعہ پر نہ ملے تو غصّہ
بھی بہت آتا ہے، جیسے صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ ، کنگھا وغیرہ وغیرہ یہ سب
اپنی جگہ ایسی ہی پر رہتی ہیں، ضرورت پڑی تو استعمال کیا ورنہ ویسے ہی پر
رہتی اپنی جگہ پر چپ چاپ....
اسی طرح ہماری زندگی میں بھی بہت سارے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں. کوئی درزی،
کوئی مزدور، کوئی قصائی، کوئی سبزی والا، کوئی موچی، کوئی دھوبی ، کوئی
نائی ، کوئی دودھ والا وغیرہ یہ سب بھی ہمارے لئے عام ہوتے اور صرف دعا
سلام تک ہی محدود ہوتے ہیں. لیکن یہ سب کام آنے پر بہت خاص بن جاتے ہیں،
کسی شادی یا عید پر درزی حضرات ، چھوٹی عید پر سبزی اور دودھ والے بھائی،
بقر عید پر قصائی صاحب وغیرہ کے وقت پر نہ ملنے پر بہت تپ چڑھتی اور موڈ ہی
خراب ہو جاتا.
ہم ان تمام لوگوں کے لئے عام حالت میں پریشان نہیں ہوتے کہ جب چاہیں اور
جہاں چاہیں مل سکتے ہیں. لیکن ضرورت کے وقت ہم بھاگم بھاگ انکو غیر معمولی
اہمیت دیتے ہیں. لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو اچھے ، محنتی اور ایمان دار
ہوتے ہیں ان کو عام دنوں میں بھی اچھی اہمیت دی جاتی ہیں اور خیال رکھا
جاتا ہے.
دوستو، میرا آج کی بات کا مقصد صرف یہ ہے کہ ان لوگوں کو کبھی بھی معمولی
نہ سمجھا کریں اور انکی ہمیشہ عزت کیا کریں کہ انکے پاس جو ہنر یا کام ہے
وہ آپ کبھی نہیں کر سکتے. کتنے ہیں جو آپ میں سے موچی، مزدور، قصائی وغیرہ
بننا چاہتا ہے؟؟ اگر رب نے انکو آپ کی آسانی کے لئے ان کاموں پر لگایا ہے
تو اپکا فرض ہے کہ ان سے اچھی طرح سے اور احترم سے پیش آیا کریں.
سمجھ آ جائے تو آس پاس کے لوگوں کو بھی بتا دیں کہ ایسے اچھے لوگوں کی عزت
کرنے سے آپکو بھی بہت فائدہ ہوتا کہ دودھ والا دودھ ختم ہونے پر بھی آپکے
لئے علیحدہ سے رکھے گا اور قصائی بھی ران کا خاص گوشت سائیڈ پے رکھے گا صرف
آپ کے لئے. آزما کر دیکھ لیں. |