ہماری کرکٹ کے بدلتے رنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں، کمی ہے تو صرف اور صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، احساسِ زمہ داری کا فقدان ہے، نظم و ضبط کا فقدان ہے۔

پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فقدان

شاید ہی کوئی کھیل ہوگا جوجس نے پاکستان میں کرکٹ سے ذیادہ پزیرائی پائی ہو۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپورٹر ہر مکتبئہ فِکر اور عمر کی قید سے آزاد ہیں، بچے، جوان، بڑے، بوڑھے، مرد، عورت، سب ہی کو اس کھیل سے دلی لگائو ہے ، جب جب میچ لائیو ہوتا ہے، دُعائیں، ذکر و فکر شروع ہو جاتی ہے۔

بس اللہ پاکستان کو جیت سے ہمکنار کر دے۔ ہماری ٹیم پر حکومت ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے اس لیے خرچ کرتی ہے، تاکہ وہ فٹ رہیں، اپنی ورزش اور پریکٹس معمول کے مطابق کریں۔ زریعئہ معاش کا اِن کو کوئی پرابلم نہ ہو اور پوری توجہ کرکٹ پر دیں، جیسہ کہ باقی ممالک بھی کرتے ہیں۔

لیکن جب بھی وہ میدان میں اُترتے ہیں، گلی میں کھیلنے والے کھلاڑی ہی لگتے ہیں، اور اِن میں پروفیشنلیزم کا فقدان ملتا ہے۔ جی ہاں پیشہ وارانہ کارکردی صفر۔ اب فرض کریں، آپ کو بہت اچھی نوکری مل گئی، گھر، گاڑی بھی مل گئی، اور جب کام کی باری آئی آپ کی پرفارمنس صفر ہو تو کیسا محسوس کرینگے۔ صرف یہی نہیں، پھر آپ اس سب کچھ کے باوجود حرام خوری کریں، اپنے ملک کا نام بھی بد نام کریں۔ اور ناجائز زریعے سے مزید آمدن کمائیں۔ ملک اور قوم کے ہیرو بننا اتنا آسان کام نہیں۔ دولت، شہرت کے ساتھ ساتھ احساسِ ذمہ داری اور پروفیشنلیزم بھی ہونا چاہئے۔

ملک کو وقار مقدم ہونا چاہئے، ملک کی عزت و عظمت اولین ترجیع ہونا چاہئے۔ جب کھیل ملکی سطح پر ہو تو وہ صرف کھیل نہیں رہ جاتا، اس میں تن، من دھن کی قربانی دینی پڑھتی ہے۔ ماضی میں جن کھلاڑیں نے نام کمایا، انہوں ہر میدان میں نظم و ضبط، لگن اور بہت محنت کی۔

کہتے ہیں کہ کرکٹ بائے چانس ہے، تو پھر ہر بار یہ چانس ہم اوروں کو کیوں دیتے ہیں، اس چانس کو اپنی محنت اورکوشش سے اپنے حصے میں کیوں نہیں ڈالتے۔

جہاں تک پاکستان کرکٹ کے سپوٹرز کا تعلق ہے، وہ تو ہمیشہ دیوانہ وار محبت کرتے رینگے۔
Muhammad Imran Khan
About the Author: Muhammad Imran Khan Read More Articles by Muhammad Imran Khan: 10 Articles with 8702 views I am Muhammad Imran Khan, from Peshawar.

I am a very simple, God fearing, caring, talented, understanding, trustworthy and kind hearted human bein
.. View More