سب سے پہلے تو میں چاہوں گا کہ ہال میں موجود تمام لوگ اس
لڑکی کے اعتماد اور ایسا سوال کرنے کے حوصلہ کو داد دیتے ہوے تالیاں بجائیں....
اور پھر سپیکر نے تالیوں کے بعد اپنی بات منفرد لب و لہجے میں دوبارہ کچھ
ایسے شروع کی کہ......
آپ میں سے بیٹھے ہر ایک کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ جڑا ہوا ہے لیکن جتنی
حل کرنے کی شدت وخواہش اس لڑکی میں ہے اورکسی میں نہیں، تبھی اس نے اپنی
حالت ایسے سب کے سامنے عیاں کر دی. اسکی حالت جتنی بھی خراب ہے لیکن یہ بات
کنفرم ہے کہ یہ لڑکی کمزور نہیں ہے، اسکے علاوہ اسکی جھکی نگاہیں اور با
حجاب چہرہ اس کے مضبوط کردار کی ضمانت بھی دے رہا ہے. یہ واقعی بہت پریشان
ہے جو ایک فطری کَیفِیَت ہے، لیکن جانتی ہے کہ ایسے حالات میں یہ اکیلی
نہیں ہے اور بہت دنیا اسی طرح کے حالات یا اس سے بھی برے حالات میں پس رہی
ہے لیکن فرق صرف " سوچ اور عملی اپروچ " کا ہے جو اس لڑکی کو دوسروں سے الگ
کرتا ہے. یہ خود کو بدلنا چاہتی ہے اور خوشحالی لانا چاہتی ہے تو آپ سب لوگ
میری بات لکھ لیں کہ جلد ہی وہ وقت آنے والا جب یہی لڑکی جو اس وقت آپ سب
کے سامنے اپنے حالات کا رونا رو رہی، یہی لڑکی خود اپنے حالات رب کے فضل سے
ایسے بدلے گی کہ یہ خود بھی حیران ہو جائے گی. یاد رکھیں کہ حوصلہ افزا
الفاظ چاہیے فوری حل نہ دیتے ہوں لیکن سچے حوصلہ والے الفاظ آپ کے کچھ کر
دکھانے اور دنیا بدل دینے کی آگ کو بڑھکا ضرور دیتا ہے.
باہر شام سے ڈھلتی رات کے ماحول میں اندر پورے ہال میں مکمل سکوت طاری تھا
اور پھرسپیکر نے اپنی منفرد گرجتی ہوئی آواز میں لڑکی کی طرف رخ موڑتے کچھ
ایسے کہنا شروع کیا کہ جس نے ہال میں موجود سب کی دلی دھڑکنوں کو بھی بڑھا
دیا، اس لیے آپ آج فیصلہ کرو کہ آج سے رونا بند! ، خود پر ترس کھانا بند! ،
ایسے، سب لوگوں کو حالات بتانا بند!، اور آج گھر جا کر ایسے ہی بات کرنے
والے ہمت و حوصلے سے اپنے رب سے بھی مخاطب ہو انہی باتوں و سوالوں سے، پھر
اپنے آپ کو دوبارہ سے سمیٹ کر موجودہ وسائل میں رہ کر خود سے عملی کوشش کرو
تو دیکھنا رب بھی آپ کو ایسے ہی، "جیسے میں آپکو پیچھے سے اٹھا کر یہاں سب
کے سامنے لے کر آیا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں کچھ اس
انداز سے آپ کو جواب دوں گا"، ٹھیک اسی طرح ایک دن رب بھی آپ کو ایسے راستے
سے مشکل حالات سے نکال دے گا کہ آپ سوچ بھی نہ سکو. یقین مانیں اپنے مسئلے
کی حل کے لئے نہ آپکو میری ضرورت ہے اور نہ اس ہال میں موجود دوسرے لوگوں
کی کہ جو ہمت وقابلیت کی روشنی آپ کے اپنے اندر ہے وہ نہ کوئی دوسرا دے
سکتا ہے نہ ہی بجھا سکتا ہے . یاد رکھیے ستارے ہمیشہ اندھیری رات میں ہی
چمکا کرتے ہیں اور ہم ناکام صرف تب ہوتے جب کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں.اب آپ
ہمت سے سر اٹھا کر واپس اپنی سیٹ پر جائیں اس پکی امید کے ساتھ کہ رب نے آج
آپکی سن لی ہے اور آج کے بعد آپکا ہر قدم کامیابی کی طرف جائے گا انشاللہ،
میری اورہال میں بیٹھے سب دوستوں کی نیک دعائیں آپ کے ساتھ ہیں. شکریہ!
تو دوستو، اس کے بعد کیا ہوا، اس لڑکی نے کیسے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور
کیسے خود کے حالات بدلے وہ مکمل حصہ میرے لکھے گئے زیر تکمیل حوصلہ افزا
ناول میں شامل ہے جس کو میں انشاللہ جلد ہی یہاں قسط وار شروع کرنے والا
ہوں تاکہ آپ سب بھی حقیقی مشاہدات و واقعات والے اس مختلف ناول کو پڑھ کر
حوصلہ پا سکیں اور اپنا یقین پختہ کر سکیں کہ حالات جتنے بھی سخت کیوں نہ
ہوں اپنے ساتھ ایسا حل ضرور لے کر آتے ہیں جن کو اپنا کر زندگی خوبصورت
بنائی جا سکتی ہے اور یہ بات میں نہیں کہتا بلکہ آپ کو زندگی دینے والا رب
خود دو بار زور دے کر فرما رہا قرآن پاک کی سورہ الا نشراح میں کہ " بےشک
مشکل کے ساتھ آسانی ہے" " بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے"
نوٹ: اوپر جس ناول کا ذکر کیا گیا ہے وہ " احسن تقویم" کے نام سے رائیٹر کے
فیس بک پیج پر قسط وار شروع ہو چکا ہے. پیج وزٹ کر کے آپ پڑھ سکتے ہیں. پیج
کا ایڈریس یہ ہے
www.facebook.com/jamshades |