الیکٹرانک نیوز میڈیا کی ترجیحات

کبھی کبھی ہمارے مضمون میں شامل ہزاروں الفاظ بھی وہ اثر نہیں دیکھا پاتے جو حقایق پر مبنی ڈیٹا دیکھا دیتا ہے اس آرٹیکل کا مقصد قارئین پر یہ واضح کرنا ہے کہ پاکستان کا الیکٹرانک نیوز میڈیا نہ تو اس وطن کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے نہ ہی پاکستان میں بسنے والے عوام کو مساوی توجہ دیتا ہے جو کہ عوام کا حق ہے

پاکستانی نیوز میڈیا کا آغاز تو "آزاد میڈیا " کے نعرے سے ہوا اور اس نعرے کو استعمال کر کے "میڈیا " نامی ادارے نے ہمیں خوب بے وقوف بھی بنآیا مگر ایک کہاوت ہے کہ آپ سب لوگوں کو ہمیشہ کے لیے بے وقوف نہیں بنا سکتے لحاظہ کچھ وقت کے لیے سب لوگ اور سب وقت کے لیے کچھ لوگ انکے "آزادانہ " لفظ پر یقین کر کے بے وقوف بن بیٹھے مگر حقیقت سامنے آچکی ہے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے

آج اکثریت پر یہ کھل چکا ہے کہ نہ میڈیا آزاد ہے اور نہ اسکے پاس وہ ظرف کہ ہم تک ایسی معلومات پہنچاۓ جو ہمارا حق ہے کہ ہم جان پائیں- خبریں بھی یہ خود بناتے ہیں اور آزادی بھی انکی کسی "باوقارمالک " کی دی ہوئی دین ہے جس کو وہ جب تک چاہے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے اور جب اپنے پاؤں جلتے محسوس ہوں وہ آزادی نامی زمین نیوز میڈیا کے پیروں تلے سے کھینچ لیتا ہے اسکی بہترین مثالیں "ایمرجینسی پلس " اور حامد میر پر حملے کی صورت میں سامنے آئیں -

میں اس بلاگ میں کسی تفصیل کی بجاۓ صرف تین مشہور نیوز چینلز کے نو پرایم ٹائم شوز کے پچھلے ایک مہینے میں ہونے والے پروگراموں کے صرف ٹاپک / عنوانات درج کرتی ہوں اور جیسا کہ ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ باتیں بہت ہوچکیں اب صرف ڈیٹا کے بل بوتے پر دلیلیں دی جانی چاہیں سو میں یہ ڈیٹا آپ تک "جیسا اور جہاں " کی بنیاد پر پہنچا رہی ہوں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو ضرور تنقید کریں -

آئیندہ بھی مزید یہ سلسلہ جاری رہے گا اور دوسرے چینلز کے مزید اینکرز کے شوز پر ڈیٹا دے کر یہ بات ثابت کروں گی کہ نہ ھی اس میڈیا کی نظر میں پاکستان چار برابر اکائیوں کا ملک ہے، نہ ھی ایسے ٹاک شوز تیار کراتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ پاکستان میں تمام زبانیں بولنے والوں کو برابری کی سطح پر اینکرز اور تجزیہ کار کے طورپر اپنی راۓ کے اظہار کا موقع ملے اور نہ ھی اس نیوز میڈیا میں عوام کے مسایل کو تر جیح دی جاتی ہے . مزید افسوسناک بات یہ کہ خبریں اور تجزیے معلومات میں اضافے کے لیے نہیں بلکہ چٹخارے اور الزمات کے حوالے سے دیۓ جاتے ہیں اوریہ ایک ایسا ایجنڈا ہمارے "اپنوں " نے قوم کی تباہی کے لیے دریافت کیا ہے جس کے بعد نہ دشمن کو آپ پر حملہ کرنے کی ضرورت ہے اور نہ آپکو ٹین ڈبوں میں اپنے ایٹم بم کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ خودکشی پر راضی انسان کو
زہر ملے یا گولی یا ایٹم بم اسکا مقدر ہو..... اسکا انجام اپنے ہاتھوں اپنی موت ھی ہے

تین چینلز کے نو ٹاک شوز درجہ ذیل ہیں

1: ARY News
2: Express News
3: Dunya News

Off The Record with Kashif Abbasi
11/11/2015 To 24/12 /2015

فوج کا گڈ گورنس کا مطالبہ
آئی یس پی آر کی پریس ریلیز اور حکومتی جواب
کیا دا عش پاکستان میں موجود ہے ؟
بلدیاتی الیکشنز ( پنجاب اور سندھ )
ذوالفقار مرزا کی للکار اور بلاول نے مانی ہار
پرانے سیاسی نعرے بدلنے کی ضرورت
آصف علی زرداری اور کو ٹیکنا کیس
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک اور فیصلہ
شرجیل میمن کا نام ئی سی یل میں
بلدیاتی انتخاب اسلام آباد
کراچی آپریشن اور چودھری نثار
کراچی الیکشن اور رینجرز آپریشن
ذوالفقار مرزا کا تحریک انصاف کی تائید کا اعلان
پیپلزپارٹی رینجرز سے خوفزدہ کیوں ؟
رینجرز کے کراچی میں چھاپے
پاک -انڈیا کرکٹ
رینجرز کے اختیارات
رینجرز کے اختیارات
کے شہید APS
رینجرز اور سندھ حکومت
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری
رینجرز اور ڈاکٹر عاصم
NA154/ پروٹوکال VIP
NA154

Power Play with Arshad Sharif
13/11/2015 To 20/12/2015

بجلی بحران کے بعد گیس بحران
بلدیاتی انتخابات
بلدیاتی انتخابات
پاکستان آرمی کے ساتھ شو
پاکستان آرمی کے ساتھ ایک شو
آ یان علی
قرضوں کا بوجھ
بلدیاتی انتخابات آسلام آ با د
بلدیاتی انتخابات کراچی
بلدیاتی انتخابات اور متحدہ
پولیس سندھ بمقابلہ رینجرز
ڈاکٹر عاصم کی وڈیو
فیڈرل گورنمنٹ بمقابلہ سندھ
APS
جرنیل راحیل شریف
کون جیتے گا NA154
میاں منشا

سوال یہ ہے ڈاکٹر دانش کے ساتھ
15/11/2015 To 20/12/2015

کا گڈ گورنس کا مطالبہ ISPR
شیخ رشید سے انٹرویو
فیصل رضا عابدی سے انٹرویو
پرویز مشرف سے انٹرویو
نبیل گبول سے انٹرویو
شیخ رشید سے انٹرویو ( جس بندے کو انسان سال میں ایک باربھی برداشت کرنا نہ چاہے وہ مہینے میں دو دفعہ دیکھیں)
زید حامد کے ساتھ انٹرویو
فیصل رضا عابدی کے ساتھ انٹرویو
ذوالفقار مرزا کے ساتھ انٹرویو
زید حامد کے ساتھ انٹرویو

On The Front with Kamran Shahid
18/11/2015 To 25/12/2015

بلدیاتی الیکشنز
بلدیاتی الیکشنز
بھارتی اداکار عامر خان کا بیان
خواتین کے حقوق
متحدہ کے فاروق ستارہ کا بیان
بلدیاتی الیکشنز
قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ
نواز -مودی خفیہ بات چیت
پرویز مشرف سے انٹرویو
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری
بھارت -پاکستان کرکٹ
شیخ رشید سے انٹرویو
رینجرز کے اختیارات
رینجرز کے اختیارات
کراچی آپریشن
سندھ اسمبلی اور رینجرز کے اختیارات
پرویز مشرف سے انٹرویو
سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار کون
وزیر اعلی سندھ کا پروٹوکال
جناح کا پاکستان
جناح کا پاکستان

دنیا کامران خان کے ساتھ
18/11/2015 To 23/12/2015

سندھ ہائی کورٹ ، آرمی کا کردار ،پنجاب بلدیاتی الیکشنز
بلدیاتی الیکشنز
رینجرز پر حملہ
وزیر اعظم اور پاک بھارت کرکٹ
سندھ کابینہ کا "دبئی " میں اجلاس
شہید مریم کو خراج عقیدت / کراچی آپریشن میں رینجرز کا کردار
پاک بھارت کرکٹ / ڈاکٹر عاصم
پرویز مشرف اور عاصم حسین کیس
مودی -نواز ٹا کرا / چیف جسٹس کا بیان /پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
بلدیاتی الیکشنز
اسکول حملہ APS/ تحریک انصاف کا احتجاج
رینجرز کا کردار اور بلدیاتی الیکشنز
رینجرز کا کردار اور مشرف کیس
رینجرز کے اختیارات
پاک بھارت تعلقات
متحدہ کے رینجرز سے تعلقات / رینجرز کے اختیارات
پاک بھارت تعلقات
سلمان تاثیر کا قتل
کراچی کا نیا مییر
سانحہAPS / حمزہ شہباز اور تحریک طالبان
ڈاکٹر عاصم کا کیس
متحدہ کی سیاست / سرکاری اسکولوں کی حالت
ڈاکٹر عاصم کا کیس
بسمہ کی ہلاکت اور وزیر اعلی سندھ کا پروٹوکال

Q with Ahmad Qureshi
15/11/2015 To 20/12/2015

چیف جسٹس کا گڈ گورننس پر بیان
پیرس حملہ
پی آئی اے کی نجکاری
سیاسی نظام پھر تصادم کی طرف
سیاسی تصادم
دہشت گردی
بلدیاتی الیکشنز
کراچی آپریشن اور رینجرز
کراچی بلدیاتی الیکشنز
ڈاکٹر عاصم کیس
ڈاکٹر عاصم اور سندھ حکومت
کرپشن
سندھ حکومت بمقابلہ رینجرز
تنویر زمانی کا انٹرویو
پی آئی اے کی نجکاری

G for Gharida Farooqi
20/11/2015 To 24/12/2015

مشرف غداری کیس
ساؤتھ پنجاب میں حکومت
رینجرز اور متحدہ
کراچی کس کا متحدہ کا یا تحریک انصاف کا
بلا اور ترازو کا مقابلہ
چالیس بلین کے نئے ٹیکس
رینجرز پاور
ڈاکٹر عاصم کیس / شیخ رشید
APS
متحدہ اپوزیشن جماعتو ں کے ساتھ
(پاکستان کے لیے نیا خطرہ ( معین حیدر کے ساتھ
لودھراں الیکشن NA154

کل تک جاوید چودھری کے ساتھ
16/11/2015 To 24/12/2015

بے بی بلاول اور چا چا عمران
بلدیاتی الیکشنز
بلدیاتی الیکشنز
بدین میں ذوالفقار مرزا کا راج
تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ یا کمی
وزیر اعظم کی سیاست
خورشید شاہ سے انٹرویو
کراچی میں نیۓ صوبے کی تحریک
نواز لیگ بمقابلہ تحریک انصاف
کراچی آپریشن
بلدیاتی الیکشنز کراچی
بیرون ملک پاکستا نیوں کو ووٹ کا حق
متحدہ کا مقابلہ ، تحریک ،پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے
کراچی آپریشن
پاکستان کی سفارتکاری
پاک - بھارت تعلقات
ڈاکٹر عاصم
نوے کی دھائی والی سیاست ایک بار پھر
"ملکی مسائل پر کیا ہم "ایک پیج پر ہیں
سندھ اسمبلی اور رینجرز
تحریک انصاف کا اسلام آباد میں رینجرز آپریشن کا مطالبہ
رینجرز آپریشن کراچی
رینجرز آپریشن کراچی
عید میلاد النبی ( مولانا طرق جمیل )

Tonight with Moeed Peerzada
15/11/2015 To 20/12/2015

پیرس حملہ / آرمی چیف کے بیرون ملک دورے
بلدیاتی الیکشنز
مخدوم امین فہیم کی وفات
پنجاب پولیس اور زاہد کی موت
جماعت اسلامی کے رہنما کی بنگلہ دیش میں سزاۓ موت
عمران خان کی تقریر
بلدیاتی الیکشنز
شیخ رشید سے انٹرویو
بلدیاتی الیکشنز
افغان انٹیلیجنس چیف سے ملاقات
پی آئی اے کی نجکاری
پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ
رینجرز اختیارات
رینجرز اختیارات

قارئین ! مہربانی فرما کر یہ تمام عنوانات غور سےپڑھیں اور اگر آپکو ان میں کہیں بھی " بلوچستان ، لاپتہ بیٹے ، لاپتہ بلوچ بہنیں اور بچے ، خضدار ، توتک ، اجتماعی قبروں کی دریافت ، وزیرستان کے بے گھرقبائلی ،پختونخواہ کے زلزلہ زدگان " کے الفاظ ملیں تو مجھے ضرور باخبر کیجیے گا میں شکرانے کے دو نفل ادا کروں گی کہ ہمیں باکردار صحافیوں نے ایک آزاد نیوز میڈیا سے متعارف کروایا ہے

aina syeda
About the Author: aina syeda Read More Articles by aina syeda: 44 Articles with 62934 views I am a teacher by profession, a writer by passion, a poet by heart and a volunteer by choice... View More