" WWE"ریسلنگ لائیو اِنڈیا جنوری 2016ء

بھارت کے ریسلنگ سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری تھی ۔کیونکہ 1996ء میں بنگلور اور نومبر 2002ء میں نئی دہلی،بمبئی اور بنگلور میں ڈبلیوڈبلیو ای کی طرف سے منعقد ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں کے لمبے عرصہ کے بعد ایک دفعہ پھر اپنے اُن پسندیدہ ریسلرز کو سامنے رِنگ میں اُسطرح لڑتے یا مقابلہ کرتے دیکھنے کے خواہش مند تھے جسطرح وہ ہر ہفتے ادارے کے "سمیک ڈاؤن "اور" را" کے ریسلنگ پروگرام "ٹن سپورٹس نیٹ ورک" کے ذریعے دُنیا کے باقی ممالک کی عوام کی طرح انتہائی شوق سے دیکھتے ہیں ۔

" WWE"ریسلنگ لائیو اِنڈیا

 چند ماہ پہلے امریکہ کے مشہورِ زمانہ ریسلنگ کے ادارے ڈبلیوڈبلیو ای کے زیر اِہتما م اندرا گاندھی اِنڈور اسٹیڈیم ،نئی دہلی میں " ڈبلیو ڈبلیو ای لائیواِنڈیا" کے پروگرام کے تحت 15اور 16 جنوری 2016ء کو ریسلنگ کا ایک بھرپور نوعیت کا پنڈال سجانے کی تقریب کااعلان ہوا ۔ اُس میں ڈبلیوڈبلیو ای کے اُن سپر سٹار ریسلرز کے نام بھی سامنے آئے جنہوں نے وہاں مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔ اہم مقابلوں میں جان سینا بمقابلہ بِگ شو اور ڈمین کین بمقابلہ برے وائٹ کے نام اور انکے علاوہ مزید مقابلوں کیلئے رے بیک ،روسیف،ڈولف زیگلر،جیسن جورڈن،چاڈ گیبل، ٹیلر بریز، نیوے ڈے ٹیم کے زیویر ووڈس و کو فی کنگسٹن،پرائم ٹائم ٹیم کے ڈیرینگ وٹائٹس اونیل ،اُوسوس ٹیم کے حقیقی جڑنواں بھائی جمی و جے اُوسوس اور 2خواتین ریسلرز شارلٹ و سامرائے کے نام تھے ۔

بھارت میں منعقد ہونے والے ان ریسلنگ مقابلوں کو"اَرلی برڈ " (یعنی سحر خیز)کا نام دیا گیا اور اس سوال پر کہ ڈبلیو ڈبلیو ای لائیو(براہِ راست( کیا ہے تو جواب تھا ایک ٹکٹ میں کچھ منفرد مزے ۔"ریسلنگ مقابلے بھی اور مزید تفریحی پروگرامزبھی"۔

بھارت کے ریسلنگ سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری تھی ۔کیونکہ 1996ء میں بنگلور اور نومبر 2002ء میں نئی دہلی،بمبئی اور بنگلور میں ڈبلیوڈبلیو ای کی طرف سے منعقد ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں کے لمبے عرصہ کے بعد ایک دفعہ پھر اپنے اُن پسندیدہ ریسلرز کو سامنے رِنگ میں اُسطرح لڑتے یا مقابلہ کرتے دیکھنے کے خواہش مند تھے جسطرح وہ ہر ہفتے ادارے کے "سمیک ڈاؤن "اور" را" کے ریسلنگ پروگرام "ٹن سپورٹس نیٹ ورک" کے ذریعے دُنیا کے باقی ممالک کی عوام کی طرح انتہائی شوق سے دیکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ اُنکی دلچسپی کی ایک اور اہم وجہ اُنکے ملک کا ایک بڑا نام " کالی" بھی ہے جو اس ڈبلیوڈبلیوای کا اہم ریسلر ہے۔لیکن ان مقابلوں میں "کالی" کی بجائے بھارت کے 2نئے ریسلرز شیندرر وید پال (جیت راما) اورلو پریت سنگھا(کشن رفتار) نے پہلی دفعہ ڈبلیوڈبلیوای کے رِنگ میں اُترنا تھا۔
بھارت میں ریسلنگ کے منتظمین کے مطابق شائقین نے اِن براہِ راست مقابلوں کیلئے جاری ہونے والی ٹکٹیں جنکی مالیت درجہ بندی کے لحظ سے 1699روپے فی سے شروع ہو کر17999 روپے فی تک تھی زیادہ تر اَن لائن پر ہی خرید لی تھیں۔

2016ء کی اُن تاریخوں کا بھارت کے ریسلنگ دیوانے انتظار کر رہے تھے کہ7ِ جنوری2016ء کو سب سے اہم ریسلر جان سینا کو کندھے پر چوٹ لگنے کی خبر آگئی لہذا بوجہ زخمی ہو نے کے اُنکی آمد مشکوک ہو گئی ۔ اُنکی جگہ موجودہ ہیو ی ویٹ چیمپیئن رومن رینز کی آمد متوقع کی گئی گو کہ 12ِجنوری2016کو اُنکے متعلق بھی خبر آئی کہ دیو ہیکل روسی نژاد ریسلر براک لیسنر نے رِنگ میں موجود رومن رینز پر اچانک حملہ کر دیا تھالیکن سب بہتر رہا ہے اور ایسا رِنگ میں حسبِ معمول ہوتا ہے۔

مقابلوں کا دورانیہ دونوں دِن 2گھنٹے 45منٹ تقریباً رکھا گیا اور پہلے دن 7بجے اور دوسرے دن 5بجے مقابلے شروع ہوئے۔

15ِ جنوری کو اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔لہذا ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز نے رِنگ میں آکر فری اسٹائل کُشتی بھی لڑی اور سا تھ میں اپنے قد کاٹھ اور جسمانی خد وخال کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا۔
ڈمین کین کا مقابلہ برے وائٹ سے ہوا تو اُس نے وائٹ کو "چوک سلمز" گردن سے پکڑ کر روایتی انداز میں اُٹھا کر نیچے پھینکا اور فاتح قرار پا یا۔

بھارتی ریسلرلو پریت سنگھ(کشن رفتار) جب رِنگ میں اُترا تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے اپنے ملک کے ریسلر کی آمد پر زور دار آواز میں نعرہ لگایا ۔ لو پریت سنگھ کی حوصلہ افزائی ہو ئی اور اُس نے بھی جوش میںآکر اپنے مدِ مقابل جیسن جورڈن کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے شکست دی اورکامیابی پر " جے ہند"کا نعرہ لگایا۔جبکہ بھارت کے دوسرے جسمانی طورپر توانا ریسلر شیندرر وید پال (جیت راما)نے اپنے مخالف چاڈ گیبل کو شکست دی اورکامیابی پر رِنگ میں "بھارت ماں کی جے " کا زوردار نعرہ لگایا۔

ڈولف زیگلر نے ٹیلر بریز پر اپنا مشہور داؤ "زِگ زیگ" یعنی مخالف کے پیچھے سے چھلانگ لا کر اپنے دونوں ہاتھوں سے اُس کے کندھے پکڑ کر اس زور سے نیچے گرایاکہ اُس کیلئے واپس اُٹھنا ممکن نہ رہا ۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر روسیف کا مقابلہ جب رے بیک سے ہوا تو دونوں کی جسمانی طاقت دیکھ کر شائقین بہت متاثر ہوئے لیکن پلڑا روسیف کا ہی بھاری رہا اور اُس نے اپنا مخصوص داؤ " الکولاڈ" لگا کر یعنی رے بیک کو اُلٹا گرا کر اُسکی کمر پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں سے اُسکی تھوڑی کو اُوپر کی طراسطرح کھینچا کہ کمر تک رے بیک ایسی تکلیف میں مبتلا ہوا کہ بذاتِ خود شکست مان لی۔

اب سب سے اہم فری سٹائل کشتی کا مقابلہ تھا رومن رینز اور بِگ شو کے درمیان جس کا نتیجہ رومن رینز نے مقابلے کے دوران اپنا مخصوص داؤ " سپیئر" لگا کر اپنے نام کر لیا۔اس داؤ کے تحت ایک ریسلر دوسرے کی طرف بھاگتے ہوئے کچھ اسطرح آتا ہے کہ اچانک نیچے جُھک کر اپنا کندھا مخالف کے پیٹ میں اس زور سے مارتا ہے کہ پہلے تو وہ دور جا کر گرتا ہے اور پھر دوبارہ اُٹھنا کم ہی ممکن ہوتا ہے۔بہرحال رومن رینز نے اپنا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمئین شپ کا اعزاز قائم رکھا۔

پہلے دِن ڈبلیوڈبلیو ای کی خواتین ریسلرزشارلٹ و سامرائے کے درمیان جو مقابلہ ہوا اُس میں شارلٹ جو کہ 16دفعہ ورلڈ چیمئین رہنے والے " رِک فلیئر" کی بیٹی ہیں نے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے سامرائے کو خود شکست قبول کرنے پر مجبور کر دیا اور بیلٹ دوبارہ حاصل کر لی۔

ٹرپل تھریٹ ٹیگ ٹیم میں نیوڈے ٹیم بمقابلہ پرائم ٹیم بمقابلہ اُوسوس ٹیم ہوا۔نیوڈے کی طرف سے زیویر ووڈس نے جمی اُوسوس کو نیچے گِرا کر ریفری کے تین تک گننے کا انتظار کیا تو اس دوران کو فی کنگسٹن نے بھی اپنے ساتھی کی کامیابی کیلئے مداخلت کی جس پر ریفری کی طرف سے نیو ڈے کی ٹیم کو کامیابی ہو ئی۔ لیکن گھنٹی بجنے کے بعد اُسوس اور پرائم کے کھلاڑیوں نے نیو ڈے ٹیم کو مار کر غُصہ نکالنے کی کوشش کی۔

پہلے دِن یہ دلچسپ رہا کہ " لائیوانڈیا" کی اصطلاح کے باوجودکسی ٹی وی نیٹ ورک پر ریسلنگ کے یہ مقابلے براہِ راست نہ دکھائے گئے لہذا وہاں کے ماحول و مقابلوں کی مختصر تفصیل سوشل میڈیا پر ہی پیش کی گئی اور 16ِجنوری والے دِن بھی اس ذریعے سے ہی چند اہم خبریں موصول ہوئیں۔

کین اور بگ شو کے مقابلے میں پہلے بگ شو کا پلڑا بھاری رہا اور اُس نے کین کو چوک سلمز لگانے کی کوشش بھی کی لیکن اُس نے اپنے آپ کو بچا لیا۔پھر اُس ہی داؤ سے کین نے بِگ شو کو شکست دے دی۔لو پریت سنگھا اور شیندرر وید پال کی بھارتی جوڑی نے چاڈ گیبل اور جیسن جورڈن کو فارغ کر دیابلکہ مقابلے کے دوران ایک موقعہ پرجب جیسن جورڈن نے لوپریت پر حملہ کیا تو شیندر نے اُس کر بچا لیا تھا۔اس طرح وہ ٹیگ میچ ثابت ہوا۔

برے وائٹ نے مقابلے کے آغاز میں رے بیک پر برتری رکھی اور اس دوران تماشائی اُونچی آواز میں داد دیتے رہے۔ لیکن پھر اچانک رے بیک نے"شیل شوک" لگا کر کامیابی حاصل کر لی۔اس داؤ میں ایک ریسلر دوسرے کواپنے کندھے کے پیچھے اسطرح جکڑ لیتا ہے کہ اُٹھانے والے کا ایک بازو مخالف کی ٹانگوں اور دوسرا گردن پر ہوتا ہے اور پھر وہ تکلیف میں مبتلا مخالف کو پیچھے کی طرف سے ہی زور سے نیچے پھنک دیتا ہے۔ ڈیرن ینگ نے ٹیلر بریزکو شکست دی تو ٹیلر بریز کا موقف تھا کی وہ تیار نہیں تھا لہذا کسی اور مخالف ریسلر کو اُس سامنے لایا جائے۔

ٹائٹس اونیل نے بریز کا چیلنج قبول کیا اور پھر ٹیلر بریز اُس کے مقابل بھی کھڑا نہ ہو سکا اور شکست کھا گیا۔ایک مقابلے میں اُوسوس و ڈولف زیگلر کے ہاتھوں نیو ڈے کو شکست اِسطرح ہوئی کہ اُنھوں نے تین سُپر کِکس مخالف وُوڈ س کو مار کر نیچے گرایا اور پھر اُس کے اُوپر لیٹ کر چت کردیا۔اس دوران خواتین شارلٹ و سامرائے کا مقابلہ حسبِ معمول شارلٹ کے حق میں رہا اور وہاں پر موجود شائقین کیلئے طرف سے اُس مقابلے پر اُکتاہٹ کی آوازیں بھی سُنائی دیں۔

اُس دن بھی ریسلنگ کا سب سے اہم مقابلہ رومن رینز کا تھا ۔مخالف میں تھا روسیف۔مقابلے کے آغاز میں شائقین کی طرف سے رومن رینز کے حق میں ایک شور برپا ہوا اور پھر مقابلے دوران روسف نے جعلی انداز میں اپنے گھٹنے کی تکلیف ظاہر کی۔بہرحال ایک دوسرے پر داؤ آزمائے گئے اور ایک وقت میں دونوں نے بھاگتے ہوئے اپنے اپنے بازو ایک دوسرے کی گردنوں پر مارے یعنی "کالوتھز لائینڈ" داؤکا استعمال کیا اور تکلیف سے دونوں ہی نیچے رِنگ میں گِر پڑے۔ریفری نے 9تک گنتی گنی تو دونوں اُٹھ پڑے لیکن پھر رومن نے اُسکو سُپر پنچ (مُکا) مارا اور نیچے گراکر ریفری کی طرف دیکھا وہ بھی گِرا پڑا تھا۔ لہذا مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو رومن رینز نے روسف کو ایک دفعہ پھر زوردار مُکا مارا اور پھر اپنا مخصوص داؤ " سپیئر" لگا کر فتح حاصل کر کے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔کامیابی پر اُس نے اونچی آواز میں فتح کی خوشی ظاہر کی۔

"ڈبلیو ڈبلیو ای لائیوِ انڈیا " کی اختتام پر شائقین نے "تھنک یو ڈبلیو ڈبلیو ای" کے نعرے لگائے۔ کیونکہ ریسلرز نے دونوں دن ڈبلیو ڈبلیو ای کے مخصوص اسٹائل سے مقابلوں میں شرکت کی۔مثلاً خوبصورت رنگو سے بھرا ماحول سے روشنیوں تک، رِنگ میں آنے سے لیکر رِنگ میں آوازیں لگانے تک، ایک دوسرے کو رِنگ میں سے باہر پھینکنے تک وغیرہ۔بلکہ دوسرے دِن مجمع زیادہ پرجوش نظر آیااور پنڈال میں " جون سینا سک" اور " وی وانٹ سینا " کے نعرے بھی لگے ۔شاید شائقین کو اُس دن خبر مل گئی تھی کہ جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیاادہ 1 کروڑ ڈالر سالانہ کمانے والے ریسلر ہیں۔اُنھوں نے اپنے بھارتی ریسلر "کالی" کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند ریسلرز نے ریسلنگ کے مقابلوں کے علاوہ بھی نئی دہلی میں مختلف تقریبات میں شرکت کی اور سیر و سیاحت کا لطف خود بھی اُٹھایا اور وہاں پر موجود مقامی شہریوں نے بھی اُنکے ساتھ خوشی کے لمحات گزارے۔ڈولف زیگلر اور شارلٹ نے تو بھارت کے مشہور کرکٹر سہواگ کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی اوراصول بھی سمجھ کر کرکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر عام شیئر اور لائیک ہوتی ہوئی نظر آئیں۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341715 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More