(ریسلنگ)شیرِ پنجاب و رُستمِ زماں دنگل جنوری2016ء

شیر پنجاب کا ٹائٹل 28منٹ کے ایک سخت مقابلے کے بعد عمیر پہلوان ڈیر ہ غاذی خان نے مالو پہلوان کو چاروں شانے چت کر کے حاصل کر لیا۔جس پر اُنکو ایک لاکھ روپے انعام اور پہلوانوں کی کا میابی کی نشانی گُرز دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے معروف پہلوان بشیر بھولا بھالا(لاہور) کا مقابلہ رُستمِ بھکر عارف پہلوان سے شروع ہوا لیکن صرف 1منٹ اور عارف پہلوان چت ۔ ٹائٹل رُستم زماں دنگل کا بشیر بھولا بھا لا کے پاس ساتھ میں1 لاکھ روپے بمعہ گُرز کا انعام۔اُنھوں نے کامیابی کے بعد بھارتی پہلوانوں کو چیلنج بھی کر دیا۔

بشیر بھولا بھا لا

 پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کھیلوں کے فروغ کیلئے جسطرح سرگرمِ عمل نظر آرہے ہیں اُسکی ایک اور جھلک 15 اور 16جنوری 2016ء کو پنجاب اسٹیڈیم نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُشتیوں کے مقابلوں کی صورت میں نظر آئی۔ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی رہنمائی میں شیرِ پنجاب دنگل اور رُستمِ زماں گاماں پہلون دنگل کا اہتمام پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کیا گیا ۔ نامور پہلوانوں کی اُس میں شرکت ممکن بنائی گئی اور کامیاب ہونے والوں کیلئے8 لاکھ روپے انعام کی رقم بھی مختص کی گئی ۔مقابلے سے ایک روز پہلے پہلوانوں کو ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کروا کر اُنکی مزید حوصلہ افزائی کی گئی اور ساتھ میں اعلان بھی کر دیا گیا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہو گا۔

15ِجنوری کے مقابلے بعداز نمازِجمعہ شروع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر پہلوانوں کے روایتی رقص پر شائقین کا جوش و خروش بھی دیکھنے کے قابل تھا۔شیرِ پنجاب دنگل میں کُل 20مقابلے ہوئے جن میں 8برابر رہے اور 12کا فیصلہ ہوا۔دنگل کے دوران دھوبی پٹکے کے مناظر بہت حد دیکھنے کے ملے اور شیر پنجاب کا ٹائٹل 28منٹ کے ایک سخت مقابلے کے بعد عمیر پہلوان ڈیر ہ غاذی خان نے مالو پہلوان کو چاروں شانے چت کر کے حاصل کر لیا۔جس پر اُنکو ایک لاکھ روپے انعام اور پہلوانوں کی کا میابی کی نشانی گُرز دیا گیا۔

دوسرے بڑے مقابلے میں لاہور کے شہوار پہلوان نے ملتان کے اچھو پہلوان کو ہرا کر 90 ہزار روپے کا انعام اپنے نام کر لیا اور تیسرا مقابلہ لاہور کے طاری پہلوان اور لاہور ہی کے گونگا پہلوان کے درمیان برابر رہا اور اُس مقابلے کی رقم 70ہزار روپے دونوں میں برابر تقسیم کر دی گئی۔ایک 30ہزار روپے کا انعام گوجرانوالہ کے پہلوان ماجو نے لاہور کے پہلوان علی کو چت کر کے جیت لیا۔اسکے علاوہ باقی تمام پہلوانوں کے کُشتی کے مقابلے بھی دیکھنے کے قابل تھا اور وہاں پر موجود شائقین اُنکو بڑھ چڑھ کر داد دے رہے تھے۔شاید اُنھیںWWE کی فری اسٹائل ریسلنگ یاد آرہی تھی۔

پہلوانوں اور شائقین کو کو صوبائی سطح پر اس دنگل کے منعقد ہونے کی انتہائی خوشی تھی اور وہ سب خواہش ظاہر کر رہے تھے کہ اس سطح پر کشتی کے مقابلے لمبے کی بجائے مختصر عرصہ میں ہوتے رہنے چاہئیں۔
شیرِ پنجاب عمیر پہلوان نے کامیابی کے بعد کہا کہ وہ بھارت میں منعقد ہونے والے سیف گیمز میں بھارتی پہلوانوں کو ہرا کر پاکستا ن کا نام روشن کریں گے۔

16جنوری2016ء کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہی روایتی کُشتی کے دوسرے دور " رُستمِ زماں گاماں پہلوان دنگل" کا آغاز ہوا تو ٹائٹل کشتی کے ساتھ 4بڑی کُشتیاں اور اُبھرتے ہوئے پہلوانوں کے کے چھوٹے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔ جن میں ننھے منھے پہلوان بھی لڑے۔ شائقین کا جوش و خروش ایک دفعہ پھر دیکھنے کے لائق تھا اور پہلوان بھی داد ملنے پر اپنے سینہ چوڑا کر کہ اپنے مدِ مقابل کے پنجہ میں پنجہ ملا کر بھرپور زور آزمائی کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان کے معروف پہلوان بشیر بھولا بھالا(لاہور) کا مقابلہ رُستمِ بھکر عارف پہلوان سے شروع ہوا لیکن صرف 1منٹ اور عارف پہلوان چت ۔ ٹائٹل رُستم زماں دنگل کا بشیر بھولا بھا لا کے پاس ساتھ میں1 لاکھ روپے بمعہ گُرز کا انعام۔اُنھوں نے کامیابی کے بعد بھارتی پہلوانوں کو چیلنج بھی کر دیا۔
دوسرے بڑے مقابلے میں اچھو پہلوان نے مالو پہلوان کو ہرایا ،تیسرے میں لاہور کے طاری پہلوان نے محسن پہلوان چاندی والا کو چت کیا اور چوتے بڑے مقابلے میں گوجرانوالہ کے قاسم گجر نے لاہور کے نومی پہلوان کو شکست دی اور دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے پہلوانوں کو بالترتیب 90ہزار روپے،75 ہزار روپے اور 40ہزار روپے کے انعام دیئے گئے۔ 2 روزہ بڑے چھوٹے کشتیوں کے شاندار و یادگار مقابلوں کے اختتام پر جہاں مہمانِ خصوصی محسن لطیف نے روایتی کشتیوں کے مزید فروغ کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے پہلوانوں کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنے کی خوشخبر ی سنائی۔وہاں پر موجود پہلوانوں کو بھی اُمید ہوئی کہ اسطرح سپورٹس بورڈ پنجاب ویران اکھاڑے ایک دفعہ پھر آباد کر سکتا ہے۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341684 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More