پاکستان روایتی حریف بھارت آج آمنے سامنے

ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا پاک بھارت آج27فروری کو دھرم شالا میں کھیلا جا رہا ہے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ڈھاکہ پہنچنے کے بعد اس کی کمر جواب دے گی تھی اور اس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی مگر بنگلہ دیش کے خلاف ایم ایس دھونی نے ٹیم کی قیادت کر کے ا پنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے جبکہ بھارت کی ٹیم نے اس کی جگہ پر پرتھیوپیٹل کوراپ کے لیے طلب کرلیا ہے ،ایم ایس دھونی بلاشک وشبہ بہترین انڈین قائد اور جارحانہ بلے باز ہیں ان کی عدم شرکت سے بھارتی ٹیم کو جھٹکا لگنا تھا بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگالی امیدوں کو حسرت میں بدل دیا سٹار بلے باز روہر شرما نے83رنز کی اننگز کھیل کر اسکور کو166کا مجموعہ سجا دیا وقفے وقفے سے گرتی ہوئی وکٹیں میزبان ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکیں اور مقررہ اوورز میا 7وکٹ پر 121رنز پر ڈھیر ہو گی اشیش نہرا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی روہت شرما مرد میدان تھے پاکستان کے لئے یہ دونون کھلاڑی خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی جو کہ خود ابھی تک کوئی کلاسک اننگز نہیں کھیل پائے ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کی بہترین سائیڈ ہے اس میں بہترین آل راوئنڈرز شامل ہیں،محمد عرفان ،وہاب ریاض ،محمد عامر،محمد سمیع کے شامل ہونے سے باؤلنگ اٹیک پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے ،بیٹنگ میں شرجیل خان ،محمد حفیظ،عمر اکمل ،شعیب ملک اور شاہد خان آفریدی کے ساتھ ساتھ سرفرازحمد کے ساتھ ٹیم متوازن اور جاندار ہے ،پاکستان کا روایتی حریف سے میچ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کر جاتا ہے ،شائقین کرکٹ کو یقینا اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،دونوں سائیڈ کے کھلاڑی اس میچ کو جیتنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے ،شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلا ایشیا کپ جیت کر ورلڈ ٹی ٹونٹی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں گئے،ٹیم اچھا پرفارم کرے گی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے کافی تجربہ ہوا ہے جو ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کام آئے گا، آج تک کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت پاکستان سے کبھی نہیں ہارا مگر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اس بار تاریخ بدلنے کی کوشش کریں گئے ، دوسری ٹیموں میں بنگلہ دیش کے پاس بھی بہترین بیٹنگ سائیڈ ہے خصوصا تمیم اقبال ،شکیب الحسن جیسے کھلاڑی موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ہوم گراونڈ اور ہوم کرایوڈ کا فائدہ ہو گا اور دیگر ٹیموں سے اچھا پرفارم کرنے کی پوزیشن میں ہو گی ،سری لنکا نوجوان کرکٹر ز پر مشتمل سائیڈہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد حاصل ہو گی ، ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغازبدھ سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گیا ہے ، ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بنگلہ دیش میں رات گئے تک تیاریاں اپنے اختتامی مراحل میں تھی ،اس میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان ،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے ،افغانستان ،ہانگ کانگ،عمان اور یو اے ای کوالفیائنگ راونڈ کھیل رہی ہیں ،اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی ،پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف آج کھیلے گا ،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں 2مارچ کو بنگلہ دیش ،4مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی،ایشیا کپ میں آج 27فروری کواور بعدازاں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں19مارچ کو دھرم شالا بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی،بنگلہ دیش میں ہونے والا ٹی ٹونٹی اپنی طرز کا پہلا ایونٹ ہے جو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہے ،جس کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی سے پہلے تیاری کا موقع میسر آئے گا ، پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم میں کے اسکواڈ میں شامل میڈیم پیسر بابر اعظم ،رومان رئیس اور افتخار احمد کی جگہ پر شرجیل خان ،محمد سمیع اور خالد لطیف کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ،پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ان فٹ ہونے کے بعد شرجیل خان کو شاندار کارکردگی پر جو کہ پاکستان سپر لیگ کی پہلے ایڈیشن میں پہلی سنچری بنانے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،اور رومان رئیس کی جگہ پر محمد سمیع کو اس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے ،جبکہ گزشتہ رات دبئی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی کامیاب انعقاد پر اب دوسرے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرف سے ہامی بھری گئی ہے جس کی وجہ سے آئندہ ایڈیشن پاکستان میں ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ،ویسٹ اندین اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے سیکورٹی دینے پر پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کا جادوسر چڑھ کر بول رہا ہے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹیم میں نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور بہترین باؤلر ہیں کیون پیٹرسن نے کہا ،پی ایس ایل بہت ہی شاندار ایونٹ ہے اور مجھے کھیل کر بہت مزہ آیا،بہت یادگار لمحات ہیں جو زندگی بھر نہیں بھولوں گا ،پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لئے شابدار چیز ہے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کے لئے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لئے بہترین ہے ،شائقین کو جارحانہ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے سنسنی خیز میچز اور اعصاب شکن مقابلے پی ایس ایل کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے تھے ،پاکستان سپر لیگ میں ویسٹ انڈین عظیم بلے باز ویوین رچرڈز نے کوئتہ گلیڈی ایٹرز کو فتوحات کی راہ پر گامزن کر دیا ہے تھاٹورنامنٹ سے قبل ایک معمولی نظر آنے والی ٹیم نے پہلے ہی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کر کے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دئیے تھے ،پھر لیگ کے 8میچز میں سے چھ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہونے اورفائنل تک رسائی اس شاندار کھیل کے پپچھے ویسٹ انڈین بلے باز کا کردار صاف نظر آ رہا ہے ،سر ویوین رچردز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل خد مات حاصل کرنے کے لئے کوشش شروع کر دی ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر محمود کی خدمات ٹی ٹونٹی اسپشلسٹ حاصل کر لی ہیں وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے خدمات سر انجام دیں گئے ،دوسری جانب باؤلنگ کوچ میں مشتاق احمد کی کارکردگی پر بھی سولیہ نشان ثبت ہے اپنے وقت کے بہترین اسپنر ہونے کے باوجود کوئی ایسا باؤلر قومی ٹیم کو نہیں دئے سکے ہیں جو طویل عرصے تک ملک کی خدمات کر سکے ،ان کی جگہ پر آل راونئڈر جو دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں شرکت کا تجربہ رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انگلش کوؤنٹی سرے کے کھلاڑی اور اسٹنٹ کوچ بھی ہیں انگلنیڈ میں مقیم ہونے کے باوجود اس نے کئی بار پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی،مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اس نے چھ ماہ قبل ہی قومی ٹیم کو بتا دیا تھا کہ اب وہ مزید ٹیم کے لئے دستیاب نہیں ہوں گئے معروف سماجی و ایونٹ آگنائزر سحرش کنول کا کہا تھا کہ بھارت کے سات میچز سے پاکستان قوم متحد ہو جاتی ہے جوش و خراش اور ولولہ عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔۔۔۔۔ لیکن وقار یونس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہو گا اگر پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکا تو معاہدے میں توسیع نہیں ملے گی،پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نگران کوچ ویووین رچرڈز نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے 80ہزار ڈالرز مانگ کر پی سی بی کو حیران کر دیا ہے ،سرویوین رچرڈز سے بطور مینٹور قومی ٹیم کے لئے خدمات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ،تین ہفتوں کے لئے سرویوین رچرڈز نے اسی ہزار روپے مانگ لئے ہیں جبکہ پی سی بی ذرائع نے تین ہفتوں کے لئے چالیس ہزار ڈالر مناسب معاوضہ ہے بھاری معاوضے کی بدولت پی سی بی نے اب سرویوین رچرڈز کی تقرری کا اراداہ ملتوی کر دیا ہے ،پاکستان کر کٹ بورڈ کے مطابق سرویوین رچرڈز کو اب بھی پیشکش ہے کہ وہ اپنے معاوضے پر نظر ثانی کریں تو فوری تقرری کی جا سکتی ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Abdullah Tabasum
About the Author: Abdullah Tabasum Read More Articles by Abdullah Tabasum: 24 Articles with 16153 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.