ناکامیوں کابھوت۔۔گرین شرٹس سے چمٹ گیا

ناکامیوں کا بھوت ’’گرین شرٹس‘‘کو چمٹ کر رہ گیا ٹیم کو ’’امید‘‘ پر قائم دنیا لٹنے لگی ،کھلاڑی پھر منہ کے بل رسوائی کی گہری کھائی میں جاگرے،نیوزی لینڈ سے 22رنز کی شکست نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قدم اکھاڑ دیے ،فتوعات کی ہیٹ ٹرک نے کیویز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ،پے در پے شکستوں پر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب بورڈ بھی حرکت میں آ گیا اور اس بار قربانی کے ’’بکرے‘‘ میں ہیڈ کوچ وقار یونس،ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور چیف سلیکٹر ہا رون رشید شامل ہیں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،بورڈ نے ایشیا کپ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کو اب ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں خراب پرفارمنس پر فیکس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی اب اس پر بھی رپورٹ تیار کرے گی اور اس کی رپورٹ کی روشنی میں ان کو ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنایا جائے گا ،نئے کوچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے صلاح و مشورے تیز کر دئیے ہیں عاقب جاوید کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کوچز ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جونز نے پاکستان سپر لیگ میں وسیم اکرم کے ساتھ ایونٹ کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے شہر یار خان کو سابق کپتان وسیم اکرم نے انکی خدمات حاصل کرنے کا مشور ہ دیا ہے جونز کو پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے بھی تشویش نہیں ہے اس حوالے سے ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹونٹی ایونٹ سے واپسی پر ہو گا،نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ برہم نظر آئے انہوں نے اپنا سار غصہ عمر اکمل پر نکالتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کے لئے شکایتیں کرتے ہیں آج انہوں نے کیا کیا ہے انہوں کچھ کر دکھانے کا آج پورا موقع ملا وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں موقع کی مناسبت سے کھیلا جاتا ہے اس میں کسی کا نمبر طے نہیں کر سکتے ہیں ،واضح رہے کہ بھارت سے میچ سے قبل سابق کپتان عمران خان سے شکایت کی تھی کہ انہیں ابتدائی نمبرز پر نہیں کھلایا جا رہا وقار یونس کا کہنا تھا کہ امید پر دنیا قائم ہے ،کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہر میچ میں غلطیوں سے نہیں سیکھ رہے ہیں بلکہ ان کو دوہرا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے اچھا اسٹارٹ فراہم کیا مگر بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ست روی سے بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے ہم ہر بال پر اسٹروک کھیلنے اور باؤنڈ ری لگانا چاہتے تھے اس وجہ سے کئی بالز پر رنز نہیں بن پائے ، اس بار شاہد خان آفریدی آئے تو انہوں نے ایک چھکے اور دو چوکے کے ساتھ انیس رنز پر ایش سودھی کی بال پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے اب کی زمہ داری عمر اکمل اور شعیب ملک پر تھی بارہ رنز سے تجاوز کرتے ہوئے رن ریٹ پر دونوں بلے بازوں سے سنگل اور ڈبلز بھی نہیں بن پا رہے تھے اسی دوران عمر اکمل کو گیپٹل نے لانگ آن پر کیچ کر لیا کامیاب بوؤلر ایڈم ملن تھے ، انہوں نے 26گیندوں پر 24رنز بنائے تھے ،جس میں کوئی باؤنڈری شامل نہیں تھی شعیب ملک نے پندرہ اور سرفراز احمد نے گیارہ رنز بنائے مچل سین اور ایڈم ملن نے دودو وکٹ لی،پاکستان کی طرف سے صرف محمد عامر کو ہی نہیں مار پڑی بلکہ محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی کو بھی چالیس رنز فی باؤلر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عماد وسیم کا رن ریٹ قدرے بہتر تھا ،گیپٹل کو 48گیندوں پر 80رنز جس میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، پاکستانی قائد شاہد خان اافریدی دنیائے کرکٹ کا یسا نام ہے کہ جن کا نام لیتے ہی ذہن چھکوں کی برسات میں کھوجاتا ہے ،اگرچہ بدقسمتی سے آج کل ایسا شاذونادر دیکھنے کو ملتا ہے مگر ماضی میں ’’لالے‘‘ نے اپنی شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے شائقین کے دل جیت لئے ،شاہد خان آفریدی کا حقیقی معنوں میں چھکوں کا بادشاہ قرار دیا جا سکتا ہے اب تک پاکستانی کرکٹ میں میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے ،جس کا ندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ایک سال میں 15+چھکے لگانے کے29سے 13کے آگے شاہد خان آفریدی کا نام درج ہے ،شاہد خان آفریدی نے 02اکتوبر1996ء میں ڈرامائی انداز سے لیگ اسپنر کے طور پر انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی افق پر ابھرنے میں زیادہ وقت نہیں لیا جس نے ون ڈے میں ڈیبو کے محض ایک دن کے بعد نیروبی کے مقام پر سری لنکا کے خلاف دنیائے کرکٹ کی تیز ترین 37گیندوں پر102رنز بنا کر عالمی کرکٹ پر اپنی دھاک بٹھا دی ،اب بھی ان سے ایسی ہی اننگز کھیلنے کی توقع تھی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اپنے کیریر کا آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچ کو آخری قرار دے دیا شاہد خان آفریدی کے بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان واضح کر چکے ہیں کہ شاہد خان آفریدی اس میگا ایونٹ کے بعد کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گئے ،کیونکہ اب بورڈ ان کو زیادہ برداشت نہیں کر سکتا ہے اور وہ زبان بھی دے چکا ہے ،شاہد خان آفریدی دنیائے کرکٹ کا انمٹ ستارہ ہے جس کی پرفارمنس کو لوگ سالوں یاد رکھیں گے، پاکستانی قائد شاہد خان آفریدی دنیائے کرکٹ کا یسا نام ہے کہ جن کا نام لیتے ہی ذہن چھکوں کی برسات میں کھوجاتا ہے ،اگرچہ بدقسمتی سے آج کل ایسا شاذونادر دیکھنے کو ملتا ہے مگر ماضی میں ’’لالے‘‘ نے اپنی شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے شائقین کے دل جیت لئے ،شاہد خان آفریدی کا حقیقی معنوں میں چھکوں کا بادشاہ قرار دیا جا سکتا ہے اب تک پاکستانی کرکٹ میں میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے ،جس کا ندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ایک سال میں 15+چھکے لگانے کے29سے 13کے آگے شاہد خان آفریدی کا نام درج ہے ،شاہد خان آفریدی نے 02اکتوبر1996ء میں ڈرامائی انداز سے لیگ اسپنر کے طور پر انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی افق پر ابھرنے میں زیادہ وقت نہیں لیا جس نے ون ڈے میں ڈیبو کے محض ایک دن کے بعد نیروبی کے مقام پر سری لنکا کے خلاف دنیائے کرکٹ کی تیز ترین 37گیندوں پر102رنز بنا کر عالمی کرکٹ پر اپنی دھاک بٹھا دی ،اب بھی ان سے ایسی ہی اننگز کھیلنے کی توقع تھی ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اپنے کیریر کا آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچ کو آخری قرار دے دیا شاہد خان آفریدی کے بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان واضح کر چکے ہیں کہ شاہد خان آفریدی اس میگا ایونٹ کے بعد کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گئے ،شاہد خان اافریدی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے انہوں نے کیوی بلے باز کورے اینڈرسن کی صورت میں اپنا 39واں شکار کیا یوں انہوں نے سری لنکا پیسر لیستھ مالنگا سے آگے نکل آئے ہیں انہوں نے 38وکٹیں لی ہیں ،،جو شاہد آنے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے ٹوٹ نہیں پائے گا ،،شاہد خان آفریدی کے عالمی ریکارڈ تیز ترین سنچری پر 17سال دو ماہ اور انتیس دن قابض رہے انہوں نے 1996ء میں سب سے زیادہ اسٹرائیک اریٹ 200پلس رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ،شاہد خان آفریدی 1996ء میں سعید انور کے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا پاکستانی بلے باز کا ریکارڈ اپنے نام کیا یہ اس کا اولین سال تھا ،ورلڈ کپ 2011ء میں ظہیر خان کے ہمراہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں 2001ء میں پہلے پاکستانی کھلاری بنے جس نے چھکوں کی سنچری مکمل کی جبکہ 2002ء میں سب سے زیادہ 46چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا 4فروری 2005ء میں شاہد خان آفریدی نے ون دے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور اب بھی یہ ان کے پاس ہے ،پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ دفعہ 32مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ون دے میچز 398کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں اس کے بعد انضمام الحق نے سب سے زیادہ378میچز کھیل رکھے ہیں ،،اور رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ 39وکٹیں حاصل کرنے والے واحد باؤلر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد
Dr M Abdullah Tabasum
About the Author: Dr M Abdullah Tabasum Read More Articles by Dr M Abdullah Tabasum: 24 Articles with 17809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.