اجتمای شعو ر

ترقی کا زینہ اجتمای شعور کی بیداری

ترقی کا زینہ اجتمای شعور کی بیداری

معاشرے میں اجتما ی شعور کی بیداری لازمی امر ہے۔ اسی سے پھر ہم اتفاق اور محبت کے ساتھ اپنی منزل کا تعین اور اپنی معاشرتی اصلاح کر سکتے ہے۔

اجتماعی شعور کسی قوم کے افراد اور گروہوں کی بلاتفریق صنف ، رنگ و نسل، مذہب اور زبان سماج میں اکٹھے رہنے اور آگے بڑھنے کی خواہش ہوتی ہے ۔ جب افراد کا ایک گروہ زندگی گزارنے کے کچھ قواعد پر باہم اتفاق کر لے اور انہی مشترک اقدار کی بنا پر اکٹھے رہنا شروع کر دے تواُن کی ان مشترکہ اقدار کو ان کا اجتماعی شعور کہا جائے گا۔ یہ سماج اور اس کے افراد کے درمیان ایک غیر تحریری معاہدہ ہوتا ہے ۔

اسی غیر تحریری معاہدے کے تحت سماج کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ اپنے افراد کی انفرادی صلاحیتوں کی بھرپور نشوونما کرنے کرے ، ان صلاحیتوں کی بڑھوتری کے لئے ذرائع اور نئے امکانات پیدا کرے ، انہیں وسعت دے ، جواباً افراد بھی سماج کے اس پیدا کردہ اور فراہم کردہ ماحول کی بقاء اور دوام کی نہ صرف خواہش رکھیں بلکہ اسے برقرار رکھنے کے عمل میں دل و جان سے اس میں شریک ہو جائیں ، تو کہا جاتا ہے کہ سماج عمومی ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔

غرض اجتمای شعور بیداری کا پہلا زینہ ہوتی ہے اور یہی بے چینی ہی دراصل نئی صبحیں تراش لانے کا سبب بنتی ہے۔
shafiq ahmad dinar khan
About the Author: shafiq ahmad dinar khan Read More Articles by shafiq ahmad dinar khan: 35 Articles with 43058 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.