ٹی 20ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئین کون
ہوگا یہ تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج(بروز اتوار) ایڈن گارڈن کو
لکتہ( بھارت) کے تاریخی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں
کے مابین میدان سجے گا ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں انگلینڈ اور ویسٹ
انڈیز کی سات سات وکٹوں سے کامیابی انگلینڈ کی ٹیم نے فیورٹ نیوزی لینڈ کی
ٹیم کا پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا جبکہ دوسرے سیمی
فائنل میں کالی آندھی نے میزبان بھارت کو ان کے اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ
میں دھول چٹا دی ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ
سٹیڈیم میں فیورٹ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے دس اوروں میں بہترین آغاز کرنے کے باوجود آخری دس
اوروں میں مڈل آرڈر بیٹنگ فیل ہونے کے باعث کوئی بڑا سکور نہ کرسکی انگلش
بولرز نے آخری دس اوورز میں زبر دست باؤلنگ کر کے کیوی بلے بازوں کوصر
ف62رنز بنانے دئیے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ20اوورز میں153رنز بنا سکی جس
میں کولن منر46،کپتان ولیمسن32 اور کورے انڈرسن کے28رنز قابل ذکر تھے اس کے
جواب میں انگلش اوپننگ بلے بازوں نے ابتدائی 8اوروں میں جارحانہ بیٹنگ کر
کے میچ کو یک طرفہ بنا دیا انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں
3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے
فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جس میں جیسن روئے نے 78رنز کی جارحانہ اننگز
کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا بٹلر نے 32رنز اور جوروٹ 27رنز کے
ساتھ ناٹ آؤٹ رہے دوسراسیمی فائنل میزبان بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین
وینکھڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز(کالی آندھی)نے ایک
کانٹے دار مقابلے کے بعد میزبان بھارت کو سات وکٹوں سے پچھاڑ کر فائنل کے
لئے کوالیفائی کر لیا بھارت کے افتتاحی بلے بازوں روہت شرما اور اجنکا
ریحانے نے شاندار آغاز کیا بھارت کی پہلی وکٹ62کے سکو ر پر گری جب روہت
شرما43رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس وقت دنیا کرکٹ کے ایک بڑے بلے باز ورات
کوہلی بلے بازی کے لئے میدان میں آئے اور آتے ہی چھا گئے انہوں نے وکٹ کی
چاروں طرف شارٹ لگا کر 89رنز کی شاندار اننگ کھیل کر بھارت کی ٹیم کو ایک
بڑا ٹارگٹ فراہم کرنے میں مین کردار ادا کیا بھارت کی ٹیم مقررہ 20اوورز
میں 192رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک بڑے ہدف کو عبور
کر نے کے لئے میدان میں اتری لیکن ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا
نہ تھا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے معروف بلے باز کرس گیل دوسرے اوور میں صرف
5رنزبنا کر بولڈ ہوگئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوسرا نقصان 19کے مجموعی سکور
پر سیموئلز کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ صرف8رنز بنا سکے اس کے بعد چارلس اور
سمینز نے مل کرشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جارحانہ سٹروک کھیلے اس دوران دو
مرتبہ لینڈل سمینز کیچ آؤٹ ہوئے مگر دونوں مرتبہ خوش قسمتی سے آؤٹ ہونے سے
بچ گئے کیونکہ دونوں بار گیند نو بال قرار دے دی گئی ویسٹ انڈیز کی تیسری
وکٹ116کے مجموعی سکور پر گری جب ویسٹ انڈیز کے اوپنر چارلس52رنز بنا کر آؤٹ
ہوگئے آنے والے کھلاڑی آندرے رسل نے آتے ہی بھارتی بولرز کی بولنگ پر چوکوں
اور چھکوں کی بارش کردی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 19.4اوورز میں ہدف حاصل
کر کے کامیابی سے ہمکنار کردیا سمینز نے82اور آندرے رسل 20گیندوں پر43رنز
بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں3چوکے اور4چھکے شامل تھے شاندار اور
جارحانہ بلے بازی پر سمینز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کالی
آندھی کی جیت اور بھارت کی شکست پر پورے سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا اور
شائقین پر سکتہ تاری ہوگیا اور بعض شائقین اپنی ٹیم کی شکست پر روتے رہے.
|