ویسٹ انڈیز ، چیمپیئن کھلاڑی ، چیمپیئن ٹیم

ویسٹ انڈیز ایک پسماندہ اور غریب ملک ہے لیکن کرکٹ کے لحا ظ سے امیر ملک ہے کیونکہ اس میں عظیم ترین کھلاڑیوں نے جنم لیا جنھوں نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ کرکٹ کے کھیل کو بھی عروج بخشا

چیمپیئن ٹیم، چیمپیئن کھلاڑی

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لئے 2016 کا سال بہت بہترین اور خوش قسمت ثابت ہو رہا ہے فروری میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ، پھر وومنز کرکٹ ورلڈ کپ میں چیمپیئن اور اسی رات منز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپیئن بنی اور یوں ایک ہی سال میں تین ورلڈ کپ یعنی تین عالمی ٹائٹلز اپنے نام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اس خوشی کے موقع پر ہم ان کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان کافی تنازعات ہیں اور ان کے درمیان کافی اختلافات موجود ہیں لیکن حب الوطنی کا تقا ضا یہی ہے کہ تمام اختلافات اور تنازعات کو پس پشت ڈال کر یک جاء ہوکر ملک و قوم اور ٹیم کے لئے کھیلا جائے جو کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی کرتے ہیں اور جس کا نتیجہ آج دنیا کے سامنے ہے کہ تین عالمی ٹائٹلز پر قبضہ جما چکے ہیں جب وہ کسی ٹیم کے خلاف میدان میں اترتے ہیں تو تمام اختلافات اور تنازعات بھلا کر متحد ہو کر جیت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں۔ دوسری طرف ہماری ٹیم اور ہمارے کھلاڑی ہیں انہیں نہ ملک کا خیال ہے اور نہ قوم کا، صرف اور صرف ذاتی مفاد، اختلافات، تنازعات اور انا کو سامنے رکھتے ہیں ۔ ٹیم میں تین چار ایسے کھلاڑی ہیں جو کپتان بننے کے خواہش مند ہیں جو اپنے اپنے گروپ بنا لیتے ہیں اور دوسرے کپتانوں کو ناکام کرنے کی سازشیں کرتے ہیں تا کہ ان کے کپتان بننے کی خواہش پوری ہو نے کی راہ ہموار ہوسکے۔ ٹیم میں انتشار ، گروپ بندی اور ذاتی اختلافات اور تنازعات پاکستان کرکٹ ٹیم کی تنزلی کے بنیادی اسباب ہیں ان کوختم کئے بغیر پاکستان کرکٹ ٹیم بہتری کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی۔ ویسٹ انڈیز میں کرس گیل ، سیموئل ، براوو جیسے عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان شامل ہیں لیکن وہ تو نہ کپتان بننے کی تگ و دو کرتے ہیں اور نہ اس کے لئے ٹیم میں گروپ بندی کرتے ہیں بلکہ بحثیت ایک ویسٹ انڈین کے کھیلتے ہیں اور اسی وجہ سے ایک بار پھر ’’ کالی آندھی ‘‘ بن کر دنیا پر نمودار ہو گئے ہیں
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 155908 views I live in Piplan District Miawnali... View More