۔ بے تکلف ہونے میں کچھ وقت لینا بہتر ہے۔
اِس طرح آپ کو پہلے ماحول کو جانچنے کا موقع مل جاتا ہے۔
2۔ اشتعال انگیز پوسٹ کے جواب میں سب سے بڑی غلطی فوری جواب دینا ہے۔ اگر
آپ فوری ہاتھ روک لیں اور کوئی اور کام اِس دوران کر لیں، تو خود محسوس
کریں گے کہ وقفے کے بعد آپ کے جواب دینے کے انداز میں کچھ نرمی آ چکی ہے۔
3۔ تعریف کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اور اصلاحی تنقید یا تبصرہ کرنے سے پہلے
تین مرتبہ سوچیں ('کیا یہ اصلاح ضروری ہے؟'، 'کیا یہ اصلاح اس وقت اور جگہ
پر ضروری ہے؟'، 'کیا میں اس تبصرے کے لیے ٹھیک شخص ہوں؟')
4۔ اصلاحی تبصرے میں بھی پہلے مثبت بات سے شروع کریں۔
5۔ دوسرے کی عزت نفس کا خیال ایسے ہی رکھیں جیسے اپنی ہو۔ خود کو عقلِ کُل
یا دوسرے کو کُند ذہن سمجھ کر نہ لکھیں۔
6۔ بحث میں شامل ہونے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہ آپ کی رائے اس سلسلے میں
ہے کیا۔ اگر کوئی نہیں (اور ہر بات میں رائے ہونا کوئی ضروری بھی نہیں) تو
پھر دوسرے کی رائے جاننے پر اکتفا کریں۔ اگر کچی سی رائے ہے تو رائے دے کر
ساتھ بتا دیں کہ ابھی پراسیس ہو رہی ہے (اور مضبوط دلائل سننے پر ماننے کو
تیار رہیں) ۔ اور اگر بہت پکی رائے ہے تو پھر اُس کے اہم دلائل اور نکات
لکھ دیں۔ اُس کے بعد مخاطب کو اختیار دیں کہ وہ اپنی سوچ اور دانست کے
مطابق مانے یا نہ مانے۔
7۔ رائے میں پختگی زیادہ مطالعے اور مشاہدے سے آئے گی۔ بحث مباحثے عموما
غلط جہت پر نکل جاتے ہیں۔ چنانچہ جو معاملات آپ کے لیے اہم ہیں اُن پر
اکیلے میں وقت لگائیں۔ بنیادی سورسز سے ان کے بارے میں پڑھیں اور اس بات کو
ذہن سے نکال دیں کہ کسی اور کو قائل کرنا ہے۔ اپنے لیے پڑھیں۔
- ابنِ مُنیب
(یہ فہرست میری رائے ہے، اور میں خود بھی ہمیشہ اِس پر عمل نہیں کر پاتا
کیونکہ بعض اوقات جھگڑے میں بہت کشش ہوتی ہے ) |