کیپٹن غلام مصطفےٰ فاروقی شہید( شیرِ جنگ)
(Muzaffar Bukhari, Islamabad)
ضلع حویلی کے گاؤں کلالی غربی رقبہ
خانکاہ والی میں پیدا ہوئے ابتداء میں برطانوی آرمی میں شمولیت اختیار کی
اور بحیثیت صوبیدار برطانوی آرمی میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے ۔ شروع دن
سے ہی وہ شہادت کے طلبگا ر رتھے 1947ء جب پاکستان بنا تو انہوں نے پاکستان
آرمی میں 2nd LT کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی ۔ یکم مئی1948ء کو پاکستان
آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ اورپھر آزاد کشمیر کا جو علاقہ آزاد ہواہے اس کی
آزادی میں بھر پورحصہ لیااور اس خطے کی آزادی میں بڑا کرداررہا۔ پھر
19اکتوبر 1948ء کو دیگوار گاؤں برمی درہ کے مقام پرایک جھڑپ میں شہادت کے
عظیم منصب پر فائز ہوئے اور اس وقت کے سب سے بڑے جنگی اعزاز(شیر جنگ) سے
نوزا گیا۔اسی طرح کپٹن حسین خان شہیدراولاکوٹ، کپٹن غلام رسول شہیدآف
راولاکوٹ، کرنل شیر خان آف راولاکوٹ کو بھی(شیرجنگ) جیسے اعزازسے بھی نوازا
گیا تھا۔یہ ضلع حویلی اور اس کے باشندوں کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس
نوجوان کو پورے ضلع حویلی میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کی
بنیاد پر (شیر جنگ) کا اعزازدیا گیا۔انہوں نے 21 . 22، اے کے رجمنٹ کی
بنیاد رکھی جو آج تک بر سرِ پیکار اورمحفوظ ہے ۔A.J.K Regimentalایک کتاب
ہے اس میں بھی ان کا تفصیلی ذکرموجود ہے۔دیگر شہداء جن کو (شیرجنگ) کے
اعزازسے نوازا گیا تھا مختلف اداروں کوان کے نام کردیا گیا اور ان کی تاریخ
کو اداروں کے سائن بورڈز پر لکھواکر نئی نسل کو ان کی قربانی سے روشناس کیا
گیا لیکن کپٹن غلام مصطفی فاروقی شہید(شیر جنگ) ہیں ان کے نام پر کسی ادارے
یا شاہرا ہ کا نام نہیں لکھوایا گیا اور حویلی سے وزیر اعظم ، سپیکر اسمبلی
، سینئرمنسٹر ، وزیر قانون اور دیگر وزارتوں پر لوگ رہے ہیں انہوں نے اس
طرف غور نہیں کیا۔ اب ہماری خواہش ہے کہ ان کے نام سے کسی شاہراہ یا کسی
ادارے کو ان کے نام سے منصوب کر کے اس قومی ہیرو کو نئی نسل ان کے کار
ناموں سے روشناس کرایا جائے۔ |
|