’قرآن پاک ‘حفظ نہ کرسکنے کےموانع۔۔۔!

جووالدین بڑی تمناؤں اورآرزؤں سے بچہ کوقرآن پاک حفظ کرانے مدارس میں داخل کرتے ہیں اوراساتذہ برسوں کی محنت شاقہ کے باوجود اس کوحفظ کرانے میں کامیاب نہیں ہوپاتے اوروالدین کی توقعات سے بہت زیادہ وقت صرف ہوجاتاہے۔یاپھرحفظ کرنے کے باوجود بچہ کوقرآ ن مجید یادنہیں رہتا۔اسکی کچھ وجوہ ہیں جن میں سے کچھ کاذکرکیاجاتاہے۔

بچہ کے بارے میں کسی استاذکویہ فیصلہ کرنے سے پہلے کہ ''یہ بچہ نہیں پڑھ سکتا''ان وجوہ کاجائزہ لیناضروری ہے جوبچہ کی طرف سے یااس کے والدین یاماحول کی طرف سے پیش آتی ہیں۔

بچہ کی طرف سے موانع(رکاوٹیں):
(١)بعض مرتبہ بچہ کی طرف سے ہی موانع پیش آتے ہیں،مثلاًبچہ کاذہن کمزورہے(ایک ایک آیت کو بیس پچیس مرتبہ کہتاہے تب یادہوتی ہے ۔)
(٢)حافظہ کمزورہے (ایک دومرتبہ کہنے سے الفاظ توزبان پرچڑھ جاتے ہیں مگروقتی طورپر یادہوجانے کے بعد یادنہیں رہتا)
(٣)فطرتاًشریرہے۔(یادکرنے سے یاد ہوجاتاہے اوریاد بھی رہتاہے مگرشرارتوں کی وجہ سے ذہن اس طرف متوجہ نہیں کرتا)
(٤)گھر میں دوسرے بہن بھائیوں کاماحول آزاد ہے۔ ہروقت کھیل ،تفریح،ریڈیو،ٹی وی،(وی سی آر،کمپیوٹر،موبائل فون وغیرہ)کاماحول ہے یہ وجہ بھی ایک بہت بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔
(٥)بچہ دماغی یاجسمانی بیماری کاشکار ہے۔ تب بھی اسکی کارکردگی بہترنہیں ہوسکتی۔
(٦)مسلسل بے توجہی کاشکار رہنے کی وجہ سے دل اچاٹ ہوگیا۔
(٧)جس قرآن مجید میں ناظرہ پڑھاہے اس میں حفظ نہیں کررہابلکہ قرآن مجید بدل دیا گیا، یا دوران حفظ قرآن پاک بدل دیاگیا۔
(٨)قاعدہ میں ہجے اوررواں کی مشق نہیں کرائی گئی اورناظرہ پڑھائے بغیر حفظ شروع کردیاگیا۔

والدین کی طرف سے موانع(رکاوٹیں):
بعض مرتبہ والدین کی طرف سے موانع پیش آتے ہیں مثلاًوالدین میں ذہنی ہم آہنگی (میاں بیوی کاحفظ کے بارے میں اتفاق)نہیں۔باپ چاہتاہے کہ بچہ قرآن مجید حفظ کرے ماں چاہتی ہے انگریزی پڑھے یااس کے برعکس چاہتے ہیں۔
(١)والدین توپڑھاتے ہیں مگرخاندان کاماحول موافق نہیں۔
(٢)والدین کی طرف سے بچہ کاکماحقہ تعاون نہیں ہوتا۔ہروقت ڈانٹ ڈپٹ کاماحول ہے یاگھر میں پڑھنے اوریاد کرنے کاماحول فراہم نہیں کیاجاتا۔
(٣)ماں باپ کی غربت وافلاس میں ابتلاء کی وجہ سے گھر میں ہروقت تنگ دستی کاذکر رہنابھی بچہ کی بے رغبتی کاسبب بن سکتاہے ۔جس سے سست رفتاری لازمی ہے۔
(٤)ماں باپ کابہت لاڈ اورہروقت نازو نعم (عیش وعشرت)کااہتمام بھی رفتار پر اثراندازہوتاہے۔
(٥)استاذپربے اعتمادی کہ ہروقت بچہ کے سامنے استاذکوخیال رکھنے کی تلقین۔
(٦)والدین کی نیت کاصحیح نہ ہونامثلالوگوں کوپتہ چلے کہ ہمارابچہ بھی حافظ ہے یامدرسہ میں اس لئے بھیجاہے گھرقابونہیں آتایافلاں کابچہ حافظ ہے ہم بھی حافظ بنائیں گے وغیرہ۔
(٧)یاوالدین کارزق سوفیصدحلال نہیں ہے توپاک کلام بچہ کونصیب نہیں ہوتا
 
Mufti M Moaviya ismail
About the Author: Mufti M Moaviya ismail Read More Articles by Mufti M Moaviya ismail: 7 Articles with 13570 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.