محکمہ تعلیم میں کرپشن

بازار سے گزرتے ہوئے میری نظر جنرل سٹور پر موجود اسٹاپ واچ پر پڑی. میرا دل چاہا کہ اس کی قیمت معلوم کی جائے. دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی قیمت پرچون میں ایک سو روپے ہے. مجھے حیرت میں دیکھ کر لڑکا بولا کہ اگر آپ کو زیادہ چاہئیں تو قیمت مزید کم ہو جائے گی.

دوسری طرف ہمارے اسکول کی لیبارٹری کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے کچھ سامان آیا. اس میں چند اسٹاپ واچ بھی تھیں. بلکل اسی کمپنی کی جس طرح کی مارکیٹ میں دیکھی. لیکن ان کی قیمت حکومتی کھاتہ میں پورے 730روپے تھی. اور باقی سامان کی قیمت بھی اسٹاپ واچ کی طرح سمجھ سے باہر ہے. پنجاب میں ہزاروں ہائی اسکول ہیں. اعدادوشمار کا اندازہ لگایا جائے تو حکومتی کھاتے میں لگنے والا چونا اربوں کا ہے.
معاف کیجئے گا یہ خادم اعلی کا پنجاب ہے جہاں نا تو کوئی ادارہ کرپشن میں ملوث ہے اور نہ ہی وزیر تعلیم نے برطانیہ سے ملنے والے 700 ملین کی امدا غائب کی ہے. یہ کرپشن سے پاک صوبہ ہے. کرپشن زدہ تو صرف سندھ اور کےپی کے ہیں.
Zamir Ul Hassan
About the Author: Zamir Ul Hassan Read More Articles by Zamir Ul Hassan: 2 Articles with 1646 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.