زکوہ(لغات واصطلاحات)

زکاۃ/زکوٰۃ
سوال:مفتی صاحب زکاۃ کا تعارف کرائیے،رمضان کے ان دنوں میں لوگ ادائیگی ٔ زکاۃ میں لگے رہتے ہیں،ماشاء اللہ آپ بھی گویا یوں ایک ثواب کمارہے ہیں۔(خادم حسین ،صائمہ ٹاؤر ،کراچی)۔
جواب:زکاۃ/زکوٰۃعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے،صلاۃ وزکاۃ الف سے لکھے جاتے ہیں،اور واؤ سے بھی ،لیکن عربی إملاء کے اعتبار سے زیادہ صحیح الف کے ساتھ ہیں۔ بابِ تفعیل اور تفعل سے بھی مستعمل ہے۔
اس کے مندرجہ ذیل معانی ہیں:
1۔اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن، مال کا چالیسواں حصہ جو اصلی اور حقیقی ضروریات پوری ہو جانے کے بعد سال بھر تک فاضل رہے اور جس کااللہ کی راہ میں دینا حکم شرع کے مطابق ہر صاحب نصاب مسلمان پر فرض ہے۔
"اللہ کی خوشنودی کے لیے بغیر کسی دنیاوی فائدے کے کسی پریشان حال یا مفلس مسلمان کو مال کا مالک کر دینے کو زکوٰۃ کہتے ہیں، ویسے زکٰوۃ کے معنی ہیں زیادہ ہونا، بڑھنا۔"،
2. صدقہ، خیرات۔بیماری بھی تندرستی کی زکوٰۃ ہوتی ہے تم اس زکوٰۃ سے بھی سبکدوش ہو جاؤ گے۔
3. چنگی، محصول۔جس وقت مال کی زکوٰۃ دے کر اسباب کشتی پر چڑھایا اور لنگر اٹھایا ناؤ چلی۔
4. معینہ تعداد میں باری تعالیٰ کے کسی اسم جمالی یا جلالی یا دعا کا وِرد(ان قیود و شرائط کے ساتھ جو عاملوں نے مقرر کی ہیں) نیز نقش و تعویذکی بھی زکوٰۃ دی جاتی ہے۔
"ایک حجرہ میں گڑھا کھود کر اسم اللہ کی زکوٰۃ جس کی تعداد ایک کروڑ بیس ہزار ہے ایک سال میں پوری کی۔
زكاة) اسلام کے اساسی ارکان میں سے ايک اہم رکن ہے، جس کے لغوی معنی پاکیزہ کرنا یا پروان چڑھانا ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد غریبوں کی مدد، معاشرتی فلاح و بہبود میں صاحب ثروت لوگوں کا حصہ ملانا اور مستحق لوگوں تک زندگی گزارنے کا سامان بہم پہنچانا ہے۔
یہ اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے۔ زکاۃکے معنی پاکیزگی اور بڑھنے کے ہیں۔
پاکیزگی سے مراد اللہ تعالٰی نے ہمارے مال و دولت میں جو حق مقررکیا ہے اس کو خلوص دل اور رضامندی سے ادا کیا جائے۔ نشونما سے مراد حق داروں پر مال خرچ کرنا اپنی دولت کو بڑھانا ہے، جس سے مال میں برکت پیدا ہوتی ہے۔
دین کی اصطلاح میں زکاۃایسی مالی عبادت ہے ،جو ہر صاحب ِنصاب مسلمان پرفرض ہے۔
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 816894 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More