ویلڈن ! اے سی سرائے عالمگیر
(Dr Tasawar Hussain Mirza, Lahore)
سرائے عالم ایک قدیم اور تاریخی شہر
ہے مگر اس کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے کوئی زیادہ عرصہ نہیں گزرا ، مرحوم و
مغفور چوہدری محمد فاروق سابق وزیر قانون نے تقریباً 20 سے 22 سال قبل میں
سرائے عالمگیر کو تحصیل کا درجہ دلوا کر ضلع جہلم کا حصہ بنایا جس کو چند
سالوں کے بعددوبارہ تحصیل سرائے عالمگیر کو ضلع گجرات حصہ بنا دیا گیا۔ جب
سے تحصیل کا درجہ حاصل ہوا ہے سرائے عالمگیر دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی
ہے ۔ اگر بات کی جائے تحصیل سرائے عالمگیر میں بطور ’’ اسسٹنٹ کمشنر ‘‘ کی
تو اپنے اپنے دور میں اپنے اپنے انداز میں ہر کسی کا کام ایسا نہیں ہوتا کہ
تاریخ کا حصہ بن جائے ، سرائے عالمگیر میں ایک ایسی بھی شخصیت ہے جن کا کام
بطورِ اسسٹنٹ کمشنر تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔ اس سے پہلے کہ میں اسسٹنٹ
کمشنر کا نام و کام کے حوالے سے بات کروں اس حقیقت سے آگاہی بھی ضروری ہے
۔۔۔
بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی قیادت میں اﷲ پاک نے برِ صغیر
کے مسلمانوں کے لئے ایک نعمت جس کو آج ہم ’’ اسلامی جموریہ پاکستان ‘‘ کہتے
ہیں عطا کی جس کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ
پاکستان کی ایک ڈویژن کے کمشنر صاحب نے جب باباِ قوم قائد اعظم محمد علی
جناح ؒ کی خدمت میں اپنا استیفیٰ پیش کیا تو بانی ِ پاکستان محمد علی جناح
کے پوچھنے پر اُس نے کہا کہ ہم ’’ تربیت غلام قوم ‘‘ کے لئے ہوئی تھی اور
آپ کی قوم تو ’’ آزاد ‘‘ ہے۔ محمد علی جناح ؒ نے اس کو بتایا کہ ابھی ہمارے
پاس تربیت یافتہ نفری کی کمی ہے اور آپ کام کریں ۔ یہ بات تو صاف شفاف ہے
کہ پورے ملک کی بھاگ دوڑ بیوروکرسی اور ٹیکنوکریٹ وغیرہ وہ ہی لوگ تھے جن
کے دل و دماغ میں ’’ غلام قوم ‘‘ کو قابو کرنا۔ ایک غلام قوم سے کام کروانا
اور ایک غلام قوم کو ’’ حقیر جاننا ‘‘ تھا۔ افسوس ہم 1947 میں جسمانی طور
پر تو آزاد ہو گئے مگر دماغی طور پر آج بھی 1947 کی طرح ہی غلام ہیں، اور
جو پاکستان کا حکمران طبقہ خاندانی طور پر شروع سے ہم پر حکمران ہی چلا آ
رہا ہے ۔ جو خاندان درجن ڈیڈھ درجن سیاسی طور پر ہم پر مسلط ہوئے وہ ہی آج
بھی ہم پر حق حکمرانی ادا کر رہے ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور اور آپ کے رفقاء جو آج ہم میں موجود نہیں
اگر آج کا پاکستان دیکھ لیں تو ان عظیم ہستیوں کی ارواح تک کانپ جائیں۔ایک
بات جو میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اسلامی جموریہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں
بلکہ اﷲ پاک نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نعمت دی ہے اور اس کی حفاظت کے
لئے بھی اﷲ پاک نے ہر مشکل گھڑی میں غائبانہ مدد سے بھی نوازا ہے 1965 کی
جنگ کوئی زیادہ دور کی بات نہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی افواج اور
پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ ایسے جنگجو بھی موجود تھے جن کو نہ کبھی جنگ سے
پہلے دیکھا گیا ہے اور نہ کبھی جنگ کے بعد ۔بات کہاں کی کہاں نکل گئی۔
اسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر جناب شعیب نسوانہ سے پہلی ملاقات الیکٹرانک
میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کے آفس علی پلازہ میں ہوئی ، جب جناب شعیب
نسوانہ A/C سرائے عالمگیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نئی باڈی برائے
سال 2016 جس کے صدر سید امجد شاہ اور بندہ ناچیز ڈاکٹر تصورحسین مرزا جنرل
سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جبکہ سیئنر صحافی ، شاعر، ادیب ،کالم نگارامین
فاروقی چیرمین اور نمائدہ نوائے وقت منتخب ہوئے تھے اور دیگر تمام رفقاء کو
مبارک باد دینے آئے تھے، ایک ملاقات A/C آفس سرائے عالمگیر نوجوان صحافی
محمد انعام الحق مرزا اور سئنیر صحافی ملک نوازش علی کی موجودگی میں ہوئی،
آپ کی لوگوں سے محبت دیکھ کر آپ اسسٹنٹ کمشنر سے زیادہ درویش لگ رہے تھے،
آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں ، نہ کوئی روک نہ کوئی ٹوک ۔
ہر سائل کی بات پوری توجہ اور یک سوئی سے سننا اور سائل کے دکھ درد کا فوری
حل نکالنا دیکھ کر خلفائے راشدین کے دور کی یادیں تازی ہو جاتیں ہیں، مجھے
تکبر اور غرور سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے والہ انسان ملا ہے ۔
لگتا ہے ایسے افسران بھی اﷲ پاک کی خصوصی کرم و فضل سے ملتے ہیں ۔۔۔ ورنہ
زیادہ تر ایسے افسران سیاستدانوں کے گرویدہ ہوتے ہیں ۔
سرائے عالمگیر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کینال ویو پارک کی تزئین
و آرائش مکمل کر لی گئی ہے،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی ایز ملک حنیف
اعوان، چوہدری شبیر احمد کے ہمراہ پارک کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ڈی سی
عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ، بیوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئر مین
راجہ محمد انور، ممبران سید توصیف حیدر، چوہدری گلزار حسین،ٹی ایم او عمر
شجاع،مسلم لیگ ن کے راہنما ذکا ڈار، صدر مرکزی انجمن تاجراں ملک جمشید
اقبال اعوان ڈی ایس پی ارشد اعوان اور ڈی ایس پی موٹروے ارشد الغنی و دیگر
بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے مہمانان خصوصی
کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر اپر جہلم کے ساتھ واقع یہ پارک 2006میں
ٹی ایم اے سرائے عالمگیر نے بنایا تھاجس کی لمبائی ایک ہزار فٹ جبکہ چوڑائی
40فٹ سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی
وجہ سے یہ شہریوں کو تفریح کی سہولت فراہم کرنے کے قابل نہیں تھا تاہم بعد
ازاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسکی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی ہے
اس مقصد کے لئے فنڈز صاحب ثروت حضرات نے فراہم کئے ہیں جنہیں بیوٹیفکیشن
کمیٹی نے اپنی نگرانی میں خرچ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارک کے ساتھ پل
کے ساتھ بھی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے جس سے پارک کی دلکشی میں مزید
اضافہ ہو گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر نے بتایا کہ اسی نوعیت کے
پارک رکھ پبی اور ہیڈ جگو پر بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی
چٹھہ نے عوام کو تفریح کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر اے سی سرائے عالمگیر،
بیوٹیفکیشن کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا
کہ اس پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے
کسی بھی ملک میں اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک کمیونٹی اس مقصد کے لئے
اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھتی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات
کے شہریوں میں اپنے علاقہ کی ترقی کا بھرپور جذبہ موجود ہے جس کا واضع ثبوت
کینال ویو پارک سرائے عالمگیر ہے ۔ ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر
احمدنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر شعبہ زندگی کے لئے جہاں بھر پور
وسائل فراہم کررہی ہے وہیں پبلک کو بھی اپنے علاقوں کی بہتری کے کاموں میں
حصہ لینے کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینال
ویو پارک کی تزئین و آرائس نہ صرف سرائے عالمگیر بلکہ ضلع گجرات کی
خوبصورتی میں ایک اہم اضافہ ہوگی۔
پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت تعمیرہونے والے پبی فارسٹ پارک کا باقائدہ
افتتاح گزشتہ روزکمشنر کوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کیا، افتتاحی
تقریب میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے چوہدری شبیر،ایم پی اے
میاں طارق محمود، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ودیگر سرکاری و نیم
سرکاری شخصیات، تاجربرادری اورسمیت اہلیان سرائے عالمگیر و کھاریاں کی بڑی
تعداد موجود تھی، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے حاظرین سے خطاب میں
پبی فارسٹ پارک کو علاقے میں خوبصورت اضافہ قرار دیااور اسسٹنٹ کمشنر سرائے
عالمگیر شعیب نسوانہ کو شبانہ روز انتھک محنت کرنے پر زبردست الفاظ میں
خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کینال ویوپارک سمیت پبی فارسٹ پارک کی تعمیر
کے سلسلے اور کہاکہ نوجوان آفیسرز اگر اس طرح محنت اور جذبہ حب الوطنی سے
کام کریں تو تو کوئی وجہ نہیں کہ بہت کم عرصے میں پاکستان ایک سرسبز اور
شاداب ملک بن جائے انہوں نے پارک کی تعمیر میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کا
شکریہ ادا کیااور خصوصی شیلڈدیں۔
|
|