امریکہ میں خون کی ہولی کاذمہ دار امریکہ خود ہے؟نائٹ کلب میں افسوس ناک واقعہ

روس کے عالمی منظر نامے میں کمزور ہونے کے بعد امریکہ ہے کہ تھمتا ہی نہیں اندھے اور پاگل ہاتھی کی طرح ہر شے کو مسلتا جارہا ہے۔یہودی ریاست اسرائیل اور ہندو ریاست بھارت دونوں امریکہ کی آنکھ کے تارئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ ، عرب ریاستوں میں خونی کھیل کھیلنے کے لیے امریکہ نائن الیون کی طرز کے بہانے راش رہا ہے اور اِسی سلسلے کی یہ کڑی قرار دی جاسکتی ہے۔ایک شخص کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ اور پچاس لوگ جان سے گئے انسان ہونے کے ناطے اِس غم میں پوری دنیا سمیت ہم بھی برابر کے شریک ہیں لیکن امریکی ایجنسی سی آئی ائے ایسی خونی کھیل خود پینٹاگان کی مشاورت سے سر انجام دیتی ہے تاکہ جس ٹارگٹ کو ہدف بنانا مقصود ہو اُس کے خالف رائے عامہ ہموار کی جا سکے جیسے سابق امریکی صدر بش کے بقول کہ یہ کروسیڈ وار ہے۔امریکہ سعودی عرب کے ٹکرئے کرنے کے درپے ہے موجود آل سعود کو ایک سو برس پر اقتدار میں لانے والے تاج برطانیہ نے خوب مسلمانوں کے لیے فساد کھڑئے کیے اب امریکہ سعودی عرب کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے اور وہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے رقدس کو خطرئے میں ڈال کر مسلمانوں کے اندر تفرقہ بازی کی آگ لگانا چاہتا ہے۔ اِسی لیے اِس طرح کے خونی کھیل کھیلے جارہے ہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں واقع ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص پلس نائٹ کلب میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 50افراد ہلاک اور 53زخمی ہو گئے، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پلس نائٹ کلب میں مقامی وقت کے مطابق صبح 2بجے مسلح شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، صبح 5بجے یرغمالیوں کو رہا کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص مارا گیا۔ اورلینڈو پولیس کے سربراہ جان مینا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسلح شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کرنے کیلئے کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا تاکہ اس کا دھیان دوسری طرف ہو‘ پھر کارروائی کی گئی۔ ملزم کے خلاف کارروائی کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا تاہم باقی افراد کی جانیں بچا لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت نائٹ کلب میں 320 افراد تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق مسلح شخص کے پاس ایک رائفل ایک ہینڈ گن اور ایک نا معلوم ’’ڈیوائس‘‘ موجود تھی۔ اورنج کا?نٹی کے شیرف نے اسے داخلی دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق اس نے بم باندھ رکھا تھا۔ مسلح شخص نے وہاں موجود افراد کو 3گھنٹے یرغمال بنائے رکھا پولیس نے اسے 3 گھنٹے بعد ہلاک کیا۔ حملہ آور مسلم انتہا پسندی کے رجحانات سے متاثر ہو سکتا ہے۔ تاہم ابھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے پولیس اور ایف بی آئی غور کر رہے ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق نائٹ کلب پر حملہ دہشت گردی ہے۔ امریکی صدر اوباما نے وفاقی حکومت کے حکام کو تحقیقات میں مدد دینے کی ہدایت کی ہے۔ سی بی ایس نیوز نے قانون ساز اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور فلوریڈا کا عمر ایس متین ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے پیٹر کنگ کے مطابق حملہ آور افغان نوجوان ہے جس نے ہتھیار چلانے کی تربیت لے رکھی ہے۔ اس کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے۔ وہ پورٹ سینٹ لوئس فلوریڈا کا رہنے والا ہے اس کی پہلے کوئی کریمنل ہسٹری نہیں، پولیس تا ہم ابھی اس کی شناخت میں مصروف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نائٹ کلب انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالنے کے بعد پیش آیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا سب لوگ کلب سے باہر نکل جائیں اور بھاگنا شروع کردیں۔ واضح رہے کہ آرلینڈو میں ہی امریکی ٹی وی پروگرام ’دی وائس‘ میں حصہ لینے والی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو ایک کنسرٹ کے بعد اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے ایک مسلح شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے ٹوئیٹر اکاوننٹ پر عمر متین کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ وہ شخص ہے-

جس نے نائٹ کلب میں فائرنگ کی۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، نفرت پر مبنی جرم یا پرتشدد کارروائی۔ حکام نے کہا ہے کہ مزید کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔ واقعہ کے بعد اورلینڈو کے میئر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ یہ امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس میں اس قدر لوگ مارے گئے۔ میئر ہڈی ڈئیر کے مطابق متاثرہ عمارت کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔ کلب میں موجود افراد کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے کیلئے مقامی ہسپتالوں کا چکر کاٹتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب نائٹ کلب میں لوگ شراب پی کر موسیقی کی دھن پر ڈانس میں مصروف تھے۔ حملہ آور کی پہلے سکیورٹی گارڈ سے جھڑپ ہوئی بعد ازاں اس نے اندر جاکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس دوران کئی لوگ جانیں بچا کر بھاگنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ پلس کلب نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام لکھا ہے کہ ہر کوئی پلس سے نکل جائے اور بھاگتا رہے۔ رکارڈو الماڈوور نے پلس کے فیس بک پر لکھا کہ بار اور ڈانس فلور پر موجود لوگ زمین پر لیٹ گئے اور ہم میں سے کچھ جو بار سے دور تھے وہ کسی طرح سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور بھاگتے رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے جبکہ دیگر افراد کو اس علاقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی حملہ کے بعد وائٹ ہا?س میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس مین امریکی صدر بارک اوباما کو فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر امریکی صدر اوباما نے حملہ کی شدید مذمت کی۔ وائٹ ہاوس کے مطابق نائٹ کلب فائرنگ کے واقعہ پر اوباما کو بریفنگ دی گئی۔ صدر اوباما نے واقعہ کی تحقیقات سے آگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں، نائب صدر جوبائیڈن کو بھی صورتحال پر بریف کیا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اورلینڈو حملہ اور داعش کے درمیان براہ راست روابط یا غیر ملکی دہشت گرد گروپوں سے روابط کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دوسری جانب بی بی سی کے مطابق عمر متین کا تعلق داعش سے تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق عمر متین نے فائرنگ سے پہلے 911پر کال کرکے داعش کے سربراہ سے بیعت کے بارے میں بتایا۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک مسلح شخص پکڑا گیا وہ لاس اینجلس میں ہم جنس پرستوں کی تقریب کی جانب جارہا تھا۔ فاکس نیوز کے مطابق ایف بی آئی حکام عمر متین کو جانتے ہیں۔ ایف بی آئی سپیشل ایجنٹ رونالڈ ہوپر نے کہا ہے کہ علاقے یا امریکہ کو مزید حملوں کا فوری خدشہ نہیں۔ گورنر فلوریڈا کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ واضح دہشتگردی ہے۔ اورلینڈو میئر نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔دریں اثنائداعش کی نیوز ایجنسی عمق نے کہا ہے کہ اس کا عسکری گروپ اورلینڈو کے نائب کلب میں حملے کا ذمہ دار ہے۔ بیان کے مطابق اس حملے میں 100 سے زائد افراد مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنائلاس اینجلس میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ پر حملہ کرنے کیلئے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتار شخص سے دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد کی گئیں۔

تفتیش جاری ہے، گرفتار شخص اپنی گاڑی میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ کی طرف جارہا تھا۔ مسلمانوں کے لے امریکہ میں عرصہ حیات پھر تنگ کر دیا جائے گا۔ اور بھارتی اور امریکی ایجنسیاں اِس وقت کھیل کھیل رہی ہیں کہ پاکستان کو اور سعودی عرب کو گھیرا جائے۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 384522 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More