بسمہ تعالی
شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کہ یہ نہ پتا ہو کہ 14اگست 1947 کو الحمد ﷲ
پاکستان آزاد ہوا تھا ،1947سے آج تک 14 اگست بڑی دھوم سے بنائی جاتی ہے ،اور
یہ بات بھی آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان کو مٹانے والے اپنی کوششوں میں لگے
ہوئے ہیں لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ بچانے والا مٹانے والے سے زیادہ
بہتر ہے اﷲ کی ایک خاص مدد اور نظر پاکستان پر رہی ہے ہاں مختلف اوقات میں
اﷲ کی طرف سے امتحان آتے رہے جیسے دھماکے،ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی،ظلم ،ذیادتی
جیسی وباؤں سے ہمارا پالا پڑتا رہا لیکن الحمد ﷲ خدا نے ہمیں کامیاب کیا
اور ہم ہر امتحان سے گذر کر 14اگست2016 تک پہنچے اس سال ۱۴ اگست اہمیت کی
حامل ہے کیونکہ ہمارے ملک میں ماشا اﷲ امن کی لہر دوڑ رہی ہے ہر طرف لوگ
اپنی روزی کما رہے ہیں اور بچے دل سے علم حاصل کرنے میں بھی مصروف ہیں ،امن
کا دور شروع ہو چکا ہے ظلم کا دور ختم ہو چکا ہے خدا ہمارے ملک کو نظر بد
سے محفوظ فرمائے اور ہمیں توفیق دے کے 14اگست2016 کو ہم اپنے ملک کو اس طرح
سجائیں کہ ہمارے دشمنوں کو پتا چلے تم کیا مٹاؤ گے پاکستان کو ابھی
پاکستانیوں کا ضمیر بیدار ہے ،ابھی پاکستانی ادارے بیدار ہیں ،ابھی ہماری
مسلح افواج بیدار ہے ،ابھی ہمارے قانونی ادارے بیدار ہیں ،سلام پیش کرتے
ہیں ہم افواجِ پاکستان پر،پولس اور رینجرز پر جن کی وجہ سے ملک میں امن ہوا
اور ہم نے سکون کا سانس لیا خدا ہمیں بہترین انداز میں 14 اگست بنانے کی
توفیق عطا فرمائے ،ہم پیار محبت اور اتحاد کا ثبوت دیں ،کوئی گلی کوئی محلہ
کوئی سڑک ایسی نہ ہو جہاں لگ نہ رہا ہو کہ آج ۱۴ اگست ہے بلکہ ہر جگہ ایک
ہی صدا ہو ایک ہی نعرہ ہو:
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد |