دفتری مراکز میں ذہنی، جسمانی اور روحانی ہم آہنگی سے متعلق لیڈیز فنڈ کا تعلیمی سیمینار

لیڈیز فنڈ نے 26 اگست 2016 کی شام کراچی میں متعدد پیشوں اور کاروباری دنیا سے تعلق رکھنے والی 100 خواتین کے لئے ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا جہاں انھوں نے ادویات،طبی،مالیاتی اداروں،ملٹی نیشنل کمپنیوں،فن،فیشن اور بیوٹی انڈسٹریز کے شعبوں کی نمائندگی کی۔

خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم دینے والے اس پروگرام کوتشکیل دینے کا مقصد پیشہ ور خواتین کو ایک ساتھ مل کر باہمی احترام اور گلیمر کے مواقع فراہم کرنا اور پاکستان میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ایک فخریہ کمیونٹی بنانا تھا۔ بہترین ڈانسرز جوشندر چھاگر اور سنیل شنکر نے اس شام کے لئے ایک خاص پرفارمنس پیش کی۔

جانان کے ستارے علی رحمان خان اور بلال اشرف نے تقریب میں ملازمت پیشہ خواتین کے مردوں کے شانہ بشانہ مؤثر انداذ سے کام کرنے کے متعلق اہم موضوع پر بات چیت کی۔ کمال فریدی نے کاروبار کے لئے سوشل میڈیا کی حکمت عملی کے بارے گفتگو کی۔ عمر چوہدری نے خواتین کو کیریئر کے سفر پر فٹ رہنے کی تجاویز دیں۔ایونٹ چیئرمین رومیسہ ریم کا کہنا تھا، "ابھرتے ہوئی راک بینڈ فلائٹ 107 کے ممبرز نے سلیبرٹی اور کمیونٹی ایونٹ کو مزید یادگار بنادیا"۔

یہ پروگرام ایک بہترین کاروباری ترقی کی شام تھا جہاں پیشہ ورخواتین نے بزنس کرنے والی خواتین کو مختلف اشیاء کے آرڈرز دیے، تربیتی مینٹنورشپ تشکیل دی گئیں اور بہت سی پیشہ ور خواتین کی آپس میں دوستیاں ہوئیں۔

لیڈیز فنڈ کی صدر تارا عذرا داؤد کا کہنا تھا،"LFGNO# براۓ تخلیقی خواتین ویژن شوکیس کے حوالے سے یہ ایونٹ بزنس کرنے والی نوجوان خواتین کے لئے اپنی کاریگری کے اور کارکردگی کے جوہر ظاہر کرنے کے لیے ایک شاندارموقع تھا۔" اس سال جن خواتین کی کاوشوں کو ورہ مصور اور کرافٹر گلڈ کی معاونت سے سراہا گیا ان میں زیڈ مارس سے روبینہ کوثر،ہیالائیو سے حبیبہ اختر،نعیمہ سومرو کے اپنے لیبل ملبوسات کے کاروبار اور بیسریٰ جيولز سے افشین سلطان شامل تھے۔ایونٹ پاٹرنز میں ہیونلی ریگیلہ،ٹرایمف،عتیقہ اوڈھو کلر کاسمیٹکس،وومن،لو ان ایوری بائٹ،فلوری،کیکس باے کریمی، زویا مری ڈیزائنر ڈیسرٹس،پوجاز،ریگین آ اسپلیش آف کلرز، کرافٹیز، ٹےـ کرافٹ سولوشنز،فوروہار،انیسہ یونس،یوا ہوٹ کوٹور سے ثناء رشید اور بیسریٰ جيولز شامل تھے۔

اس ایجوکیٹ آ گرل کے فنڈریزر سے حاصل ہونے والی آمدنی ایوارڈ یافتہ امدادی اقدام اور پاکستان کے سب سے زیادہ دلچسپ ایڈ ٹیک(EdTech) کے مقصد 1000 شہروں میں 1000 لڑکیوں(1 ملین لڑکییوں کی

تعلیم)کو تعلیم یافتہ بنانے عہد پر صرف کی جائے گی۔اس سلسلے میں پہلے ہی کراچی میں ایک ہزار مستحق
لڑکیوں کو اسکالرشپ پر تعلیم یافتہ بنا کر پہل کا آغاز کیا جا چکا ہے، جن میں سے 20 لڑکیوں کو اس پروگرام میں موجود 100 متحرک خواتین سے ملنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

اس سیمینار میں سیدہ ثروت گیلانی،یوسف بشیر قریشی، حریم فاروق اور زینت ایس احمد ، تارا عذرا داؤد، ملیحہ بھیمجی،منیزہ بٹ کے ہمراہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
Sana Zahid
About the Author: Sana Zahid Read More Articles by Sana Zahid: 10 Articles with 10953 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.