استاد محترم!!!

آپ کا تابعدار شاگرد
ویسے تو زندگی میں بہت اساتذہ ملتے ہیں پر کچھ اساتذہ کا دیا سبق اسقدر جامع اور جاندار ہوتا ہے جو زندگی بھر یاد رہتا ہے۔ سب سے پہلے میرے پھوپی زاد بھائی اور میرے پہلے استاد محترم جناب شوکت لطیف صاحب ہیں۔ انہوں نے نہ صرف میری تعلیمی تربیت کی بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی فرمائی۔ ان کا احسان زندگی بھر نہ بھلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اتارا جا سکتا ہے میری جان ان پہ قربان۔ اللہ میرے اس محسن کو ہمیشہ صحت و تندرستی دے۔ آمین۔ نعمان اکرم صاحب! 1۔استاد 2۔بھائی3۔دوست نعمان صاحب ہی ہیں جنہوں نے مجھے مجبور کیا کہ میں لاہور جاوں اور اپنی قسمت آزماوں اور آج تقریبا دس سال ہو نے کو ہیں ہمارا رابطہ اسی طرح ہے اور مجھے ہر موڑ پر رہنمائی ملتی رہتی ہے۔ آپ کی محبت کا ہمیشہ مشکور رہوں گا۔ یہاں محمودالحسن صاحب کا نام نہ لوں تو زیادتی ہوگی یہ بھی میرے ان استادوں میں سے ہیں جنہوں نے مجھے حساب کا ماہر بنایا تھا۔ اور بہت سارے نام آ رہے ہیں زہن میں۔۔۔۔ رب نواز صاحب، سعید صاحب، عطااللہ تسکین صاحب، لطیف سعیدی صاحب، پی ٹی اشرف صاحب، اور ہاں ایک دوست نما استاد عرفان علوی صاحب دوست نما اس لیے کہ ان سے ہر موزوں پر بات ہوتی رہتی ہے اور رہنمائی فرماتے رہتے ہیں، محترم خلیل الرحمن صحب نے کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم میں بہت رہنمائی کی اور جناب مسعود محمود علوی صاحب نے کمپیوٹر کی جدید تعلیم میں ہمیشہ رہنمائی فرمائی اور اب تک یہ فیض جاری ہے۔ حامد بلال صاحب نے مجھے لائف اشورنس کی مارکیٹنگ کے رموز سکھائے اور زیشان عارف صاحب اور طارق حنیف صاحب کی گرافکس ڈیزائنگ میں رہنمائی ہمیشہ رہتی ہے۔ مس فوزیہ بھٹی اور عروج فاطمہ کی ایڈورٹائزنگ میں رہنمائی کا ہمیشہ مشکور رہوں گا۔ میرے استادوں کی بہت لمبی لسٹ ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کس کس کا ذکر کروں بس مختصر اتنا کہ اول میرے ماں باپ کے بعد میرے جتنے بھی اساتذہ ہیں میں انکا انتہائی مشکور ہوں اور ہمیشہ ان سب کی دعاوں کا طالب رہوں گ۔۔۔شکریہ!
آپ کا تعبدار شاگرد
صدام تاج۔
Saddam Taj
About the Author: Saddam Taj Read More Articles by Saddam Taj: 9 Articles with 7662 views I am nothing.... View More