کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال کو ہیروں کی تلاش !!

اے آر وائی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اینڈ صدر سلمان اقبال نے جہاں پاکستان کے مختلف شعبوں فلم، ٹی وی، تعلیم، روزگاراور شعبہ ہائے زندگی کی مختلف شعبوں کی تقویت کیلئے گراں قدر خدمات پیش کیں ہیں وہیں حال ہی میں کرکٹ کے میدان کیلئے قابل اور نایاب کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے کراچی کنگ کے پلیٹ فارم سے نوجوان ابھرتے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت اور محنت طلب مشق کے بعد ہزاروں میں سےچند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، اس عمل کیلئے پاکستان کرکٹ کے معروف سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی لی گئیں، تمام انتخابات کے مرحلوں کو سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی نگرانی میں کرایا گیا، بالنگ، بیٹنگ اور دیگر شعبوں کیلئے انتخاب کیا گیا ، انتخابات کے مراحل کو مکمل کرنے کے بعد سلمان اقبال نے کراچی کنگ میں ایک کمیٹی مینجمنٹ اور ایک کمیٹی سنیئر پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل تشکیل دی، مینجمنٹ کمیٹی میں سلمان اقبال نے انتہائی ذمہ دار اور قابل طارق وسیع کو سی ای او بنایا، طارق وسیع اے آر وائی نیٹ ورک کے شروع کے ساتھی ہیں اور ان کی خدمات اس ادارے کیلئے گراں قدر ہیں۔۔!! کراچی میں ہونے والی کراچی کنگ کی تقریب سے مالک کراچی کنگزسلمان اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کو دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ہوگی، کرس گیل کو کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کررہے ہیں، بڑی ٹیم کے ناطے بڑے کھلاڑی کو شامل کررہے ہیں،کراچی کنگز کا کرس گیل اور کمار سنگاکارا کو ٹیم میں شامل کرنے کااعلان کیا، سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے بابراعظم کوٹیم میں شامل کیا ہے، سلمان اقبال نے کہا کہ شعیب ملک ،عماد وسیم ،روی بوپارا ،محمدعامر ٹیم کا حصہ ہوں گے،شعیب ملک، وسیم، روی بھو پا ر ہ محمد عامر ، سہیل خان ٹیم کا حصہ رہیں گے، کرس گیل، کمارسنگاکارا اور بابراعظم کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ایڈوائزری بورڈ بنایا گیا ہے جس کے مشورے پر ٹیم میں کھلاڑی شامل ہوں گے، کمارسنگاکارا کراچی کنگز کے منٹورہوں گے، مکی آرتھر ہیڈ کوچ، اظہرمحمودکوچ، راشدلطیف ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے،انھوں نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈ میں مکی آرتھر ،راشد لطیف، اقبال قاسم،سلیم یوسف شامل ہیں، ٹیم کی مینجمنٹ بھی تبدیل کی ہے، کچھ اضافہ کیا ہے،کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے لئے نئے کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، انھوں نے کہا کہ طارق وصی کراچی کنگز کے سی ای او، راشد لطیف ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے،مکی آرتھر ہیڈ کوچ، اظہرمحمودکوچ، راشدلطیف ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے، کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی، مکی آرتھر ہیڈ کوچ ہوں گے، سلمان اقبال نے کہا کہ کھلاڑی کی کھوج میں بہت سارے کھلاڑی ملے، ہم نے پلان کیا تو جو لڑکے یہاں سلیکٹ ہوں گے وہ ڈرافٹ میں جائیں گے، چھ لڑکے ڈرافٹ میں جائیں گے وہاں سے ایک کھلاڑی منتخب کیا جائے گا،لڑکے ڈرافٹ میں جائیں گے،جس میں سے ایک کا انتخاب ہوگا،کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کرکٹ ہمارا جنون ہے، یہ ہمارے خون میں شامل ہے،کراچی ہمارے خون کے اندر ہے، ٹیلنٹ میں سے ساڑھے تین سو لڑکے منتخب ہوں گے، ہزاروں کھلاڑیوں میں سے تین سو پچاس کا انتخاب ہوگا، ساڑھے تین سو میں سے پندرہ لڑکوں کو سلیکٹرز منتخب کرکے کراچی کنگز اےٹیم بنائی جائے گی۔۔۔!! ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ کھلاڑیوں پرمشتمل چار سے پندرہ کاانتخاب کیاجائے گا، سلمان اقبال نے کہاکراچی کنگز کی اے ٹیم برطانیہ میں کلب کرکٹ کھیلے گی ، ینگ ٹیلنٹ کے لیئے سلمان اقبال نے بڑا اعلان کیا، کراچی کنگز اے الیون کے کچھ لڑکے برطانیہ میں رہ کر مزید تربیت حاصل کریں گے، کراچی کنگز کی اے ٹیم برطانیہ میں کلب کرکٹ کھیلے گی ، اس سال پی ایس ایل کا کپ کراچی لانے کی پوری کوشش ہوگی،مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی نہیں کراچی کی ٹیم ہے،اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے،کھیلنا کھلاڑیوں کاکام ہے،اس سال پی ایس ایل کا کپ کراچی لانے کی پوری کوشش ہوگی، یہی بچے آگے جاکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،کرس گیل کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگزراشدلطیف نے کہا کہ یہی بچے آگے جاکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،کراچی ہمیشہ سے کرکٹ کی نرسری رہا ہے،کراچی کنگز پاکستان کی سب سے بڑی فرنچائز ہے۔۔!!کراچی کنگز نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن کراچی بلیوز کو دس لاکھ کاانعامی چیک دےدیا، ٹیم ڈائریکٹر راشدلطیف اورایڈوایزی بورڈ کےممبر جلال الدین کہتے ہیں ٹرائلز میں شاٹ لسٹ ہونے والے بچے آگےجاکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوان پلیئرز کی کھوج کرنے والے راشد لطیف کو کراچی کنگز کا ٹیم ڈائریکٹر بنادیا گیا۔سابق کپتان کہتے ہیں کراچی میں بہت ٹیلنٹ ہیں،کراچی ہمیشہ سے کرکٹ کی نرسری رہا ہے۔۔۔ڈائریکٹر کراچی کنگز لطیف نے کہا کراچی نے پاکستان ٹیم کو بڑے بڑے نام دئیے،ایڈوائزری بورڈ کےرکن جلال الدین نے کہا پانچ روز تک نوجوان کھلاڑیوں نےسخت محنت کی، اوپن ٹرائلز لینا بہت مشکل ہوتاہے،ایڈوائزری بورڈ کےممبران نےامید ظاہر کی کہ ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں میں ہی سے مستقبل میں پاکستان ٹیم کے اسٹار ملیں گے۔!!کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کنگز فاؤنڈیشن کا اعلان کردیا، کراچی کنگز کے مستقبل کےلئےسلمان اقبال کا بڑا اعلان، کراچی کنگز فاؤنڈیشن بنانے کی خوش خبری سنادی۔۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کھلاڑی فاؤنڈیشن کاحصہ ہوں گے جس میں سے بہترین لڑکے سلیکٹ کئے جائیں گے اور ان میں سے پندرہ کھلاڑیوں کی چار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،سلمان اقبال نےکہا بہترین پندرہ کھلاڑی کراچی کنگز اے ٹیم کا حصہ ہوں گے، اےٹیم میں شامل کھلاڑی مستقبل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے،سلمان اقبال نےکہا وہ پہلے بھی اس بات کو دہراچکے ہیں کراچی کنگز سب کی ٹیم ہے اور اسے سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے!! سلمان اقبال وہ واحد میڈیا پرسن ہیں جنھوں نے ملکی خدمات میں نہ صرف روپے خرچ کرتے ہوئے گھبرائے بلکہ وہ واحد میڈیا پرسن ہیں جو خود بھی جسمانی خدمات پیش کرتے رہے ہیں ۔۔۔سلمان اقبال ایک بہترین کھلاڑی بھی ہیں ان کا کرکٹ سے والہانہ لگاؤ نے کرکٹ کے میدان کو چار چاند لگا دیئے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب سلمان اقبال کراچی کنگ کودنیا کی بہترین چند ایک ٹیموں میں شامل کرلیں گے، سلمان اقبال کیساتھ کام کرنے والے نہ صرف سلمان اقبال کے مخلص ہیں بلکہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے تمام اداروں سے بھی خلوص اور نیک نیتی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا میں اپنی خاص جگہ رکھتا ہے اور اس کے ناظرین صرف اسی کے ہوکر رہ جاتے ہیںاور اب پاکستانی کرکٹ کو سیاست سے پاک محنتی قابل ٹیم ہمیشہ سے دیکھیں گے کیونکہ سلمان اقبال نے عہد کررکھا ہے کہ پاکستان کو کراچی کنگ کے ذریعہ دنیا میں راج کرنے والے کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکر ورلڈ کپ حاصل کیا کریں گے انشا اللہ !! اللہ اپنے حبیب محمد ﷺ کے صدقے مالک کراچی کنگزسلمان اقبال کی محنت،لگن اور خواب کو جلد اچھی تعبیر میں پیش کرے ، انہیں امیدوں کی کرنوں میں مامور رکھے اور کامیابیوں کے سہرے سجائے رکھے ،آمین ثما آمین !! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! !
 
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 245279 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.