ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمام ٹیولپ ہوٹل جہلم میں15اور16اکتوبر کو دو روزہ میگا ایجوکیشنل اکسپو کا انعقاد
(Dr Tasawar Hussain Mirza, Lahore)
ایک نجی ادارے آفاق کے زیر اہتمام ٹیولپ
ہوٹل جہلم میں دو روزہ ایجوکیشنل اکسپو کا انعقاد کیا گیا۔جس کے چیف
آرگنائزر حسن فاروق اور حافظ محمد احسن تھے۔اس میگا ایونٹ میں حسن قرات،حسن
نعت،ملی ترانے،پوسٹر میکنگ،مضمون نویسی،تقریر،ٹیبلو، ایک سوال ایک جواب اور
آرٹ اینڈ سائنس ماڈل کی نمائش کے مقابلہ جات شامل تھے۔اس ایونٹ کا باقاعدہ
آغاز ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم جناب عثمان سندھو اور آفاق کے زونل ہیڈ
جناب نمیر حسن مدنی نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا۔ ان مقابلہ جات
میں دینہ،جہلم،سرائے عالمگیر اور سوہاوہ سے50 سے زائد سکولوں میں سے 300 سے
زائد طلباء،طالبات نے حصہ لیا۔ اس ایونٹ کے دوسرے روز نتائج کا اعلان کیا
گیا جس میں حسن قرات پرائمری میں ایمز سکول جہلم،اثریہ سکول جہلم،کیمبرج
سکول سرائے عالمگیر، ایلمنٹری میں ایمز سکول جہلم،ایمز سکول پروفیسر کالونی
جہلم،الائیڈ سکول کوہار، حسن نعت پرائمری میں دارارقم سکول سول لائن
جہلم،العصر سکول بڑاگواہ،دارارقم روہتاس روڈ جہلم، ایلمنٹری میں رحمان سکول
کوہار،منہاج اکیڈمی سوہاوہ،نیو وژن سکول کوہار، تقریری مقا بلہ جات پرائمری
میں سینٹ فرانسس سرائے عالمگیر،منہاج سکول دینہ،غزال سکول کوہار،ایلمنٹری
میں ایمز سکول جہلم،غزال سکول کھاریاں،سینٹ فرانسس سرائے عالمگیر،ملی ترانہ
پرائمری میں فوجی فاؤنڈیشن دینہ،نور پبلک سکول چک دولت،عبداﷲ سکول
جہلم،ایلمنٹری میں عبداﷲ سکول جہلم،حرا سکول سوہاوہ،گورنمنٹ ھائی سکول نمبر
ون جہلم، ٹیبلو پرائمری میں طیبہ گرائمر سکول داندی دارا،دارارقم سول لائن
جہلم،العصر سکول جہلم،ایلمنٹری میں رحمان سکول کوہار،چنار سکول
شکریالہ،سٹینڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ،پوسٹر میکنگ پرائمری میں بیکن ایجوکیشن
سرائے عالمگیر،دی ہوپ سکول بولانی،رحمان سکول کوہار،ایلمنٹری میں رحمان
سکول کوہار،فوجی فاؤنڈیشن دینہ،ایمز جہلم،آرٹ ماڈل پرائمری میں رحمان سکول
کوہار،بیکن ایجوکیشن سرائے عالمگیر،دارارقم روہتاس روڈ جہلم،ایلمنٹری میں
دارارقم محمدی چوک جہلم،عبداﷲ سکول جہلم،رحمان سکول کوہار،سائنس ماڈل
پرائمری میں پیس انٹرنشنل سکول جہلم،العصر سکول بڑاگواہ،ایمز جہلم ،مضمون
نویسی پرائمری میں دارارقم محمدی چوک جہلم،فوجی فاؤنڈیشن دینہ،مہراب معبوب
اور ایلمنٹری میں فوجی فاؤنڈیشن دینہ،دی کمبیرج سکول سرائے عالمگیر،سینا
اکیڈمی سوہاوہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس تقریب
کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر تصور حسین مرزا(صدر پریس کلب جہلم)،میاں اسلم
صاحب(نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان)،ملک افتخار (جنرل سکریٹری آل پاکستان
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن)،شاہد حلیم (صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن
سرائے عالمگیر)ڈاکٹر سلمان طاہر (ڈین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف
گجرات)عثمان سندھو (ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم)اور عبدالقدوس قریشی (ریجنل
ہیڈ آفاق گجرات ریجن،) تھے۔تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی اور جناب
عبدالقدوس قریشی نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔اس تقریب میں بیسٹ
ٹیچر ایوارڈ اور پرنسپلز کو بھی اعزازے شیلڈز سے نوازا گیا۔مہمانان گرامی
نے آفاق گجرات ریجن کی ٹیم،جس میں خالد سیف اﷲ، عارف صاحب،منان رشید،آصف
رحمان،عمران بٹ،شفیق اسلم،مطیع اﷲ،وقاص عمر ملک،آصف نور،راجہ فراصت
عزیز،جنید علی،احسن حامد،نعمان علی،شبیر احمد،حسن فاروق اور حافظ احسن شامل
تھے کو اس کامیاب ایونٹ کی مبارک باد دی۔حاضرین نے چیف آرگنایزرز حسن فاروق
اور حافظ محمد احسن کی کوششوں کو سراہا۔ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور
حسین مرزا کی قیادت میں حکیم انوار احمد قریشی چیرمین، راجہ سہہیل کیانی
جنرل سیکرٹری ، محمد ناصر راجہ چیرمین ہیلتھ ، محمد انعام مرزا آفس سیکرٹری
اور عارف محمود قریشی میڈیا ایڈوائزر پریس کلب جہلم
شریک تھے۔
آفاق ایک ایسا ادارہ ہے جو پرائیویٹ اور سرکاری سکولز کو معیاری سلیبس مہیا
کر رہا ہے ، یہ اعزاز آفاق کو جاتا ہے جس نے طالب علم اور والدین کے ساتھ
استاد کا رشتہ اس لگن اور خلوص کے ساتھ پیش کیا ہے جس سے معیار تعلیم بھی
بلند ہووگا اور استاد کی عزت و توقیر میں اضافہ لازمی امر ہے ۔ مجھے یہ
بتانے میں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ’’آفاق ‘‘ تعلیمی اداروں میں لیڈر شپ کا
مقام رکھتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب آفاق کی وجہ سے پنجاب سندھ کشمیری اور
بلوچی کی تفریق سے باہر نکل کر حقیقی معنوں میں اسلامی جموریہ پاکستان میں
بسنے والے سب ’’ پاکستانی ‘‘ کہلوائیں گئے اور فخریہ طور پر اپنی شناخت
علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر پاکستانی کی حیثیت سے کروائیں گئے انشااﷲ ۔۔
پاکستان پائندہ آباد ۔۔۔ آفاق زندہ آباد |
|