سنہری باتیں

 زندگی گراں مایہ ہے… اسکی قدر اس سے پوچھ, جس سے جینے کی چاہ ہے مگر اسکے پاس مہلت نہیں-

موت کا اک وقت تعین ہے اور اسکا آنا برحق ہے... تو ہر دن ایسے جیو جیسے وہ زندگی کا آخری دن ہے-

اخلاق ایسا خوبصورت ہتھیار ہےجس سے ساری دنیا اپنے نام کی جاسکتی ہے-

غصہ اپنے ساتھ تباہی کے سوا کچھ نہیں لاتا.... اصل بہادر وہی شخص کہلاتا ہے جو غصے میں خود کو باز رکھے... اور یوں بڑے گزند سےبچ جاتا ہے-

مسکراہٹ دنیا کا وہ انمول تحفہ ہے جو سب سے زیادہ سستا ہے مگر اسکے نتائج بھترین... یہ چند سیکنڈز میں ہر غم بھلا دے.. اپنے ارد گرد روشنیاں بکھیر دے-

توکل اللہ تبارک تعالی پے پرندے جیسا ہونا چاہیئےجس سے یقین اپنے رب پے کامل یقین ہوتا ہے جو آج رزق دے رہا ہے وہ کل بھی دیگا سو وہ آج کی فکر کر تاہے-

گزرے ہوئے کل پے پچھتانا کیسا! وہ لوٹ کے کبھی نہیں آتا.. آنے والے کل کے بارے میں سوچنا کیسا! جسکا یقین نہ ہو.. صرف آج اپنا ہے پس اسی کو سنوارا جائے-

اصل خوبصورتی …خوش شکل..اچھی صحت... قیمتی پوشاک يا بنگلے گاڑی میں نہیں... بلکہ حسن اخلاق سے پیش آنے میں ہے-

جس رشتے میں خلوص ہوتا ہے وہاں محبت.. عزت واحترام اور احساس خودبخود آجاتے ہیں.. ایسا رشتہ کبھی ناپید نہیں ہوتا.. اور جہاں خلوص نہ ہو محض دکھاوا ہو ایسا رشتہ کبھی نھیں پنپتا-

عورت کیلئے عزت سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے.. وہ تھوڑی محبت اور پروا سے بھی گزارا کر لیتی ہے اور جس عورت کو اسکا اصل مقام حاصل ہو جاتاہے وہ اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نھیں کرتی-

مرد کیلئے سب سے مہنگی چیز عورت کو عزت دینا ہے-

وقت کسی کیلئے نہیں ٹھر تا.. دانا لوگ اس سے ضائع نہیں کرتے.. اس سے بڑا مرہم کوئ نہیں اور یہ کاری ضرب لگانےمیں بھی اپنا ثانی کوئ نہیں رکھتا-

زیادہ بولنے والا خو د کو لے ڈوبتا ہے.. جبکہ خاموشی ہر طوفان میں کشتی پار لگادیتی ہے-

ماں باپ سے زیادہ سگا کوئ نہیں اور انکی محبت خالص ترین-

اللہ تبارک تعالیٰ سے زیادہ قریب ترین اور اپنا کوئ نہیں-

دوست مخلص وہی ہے جو دوست کو ہر نقصان سے بچائے چاہے اسکے لئے اسکی نارضگی بھی برداشت کرنی پڑے-
♡♡حیا مسکان♡♡

 
Fatima Ishrat
About the Author: Fatima Ishrat Read More Articles by Fatima Ishrat: 30 Articles with 31692 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.