فحاشی پیر

اےـآرـوائی میں سرِعام کے کچھ دن پہلے کے پروگرام میں حیرت انگیز انکشاف نے مجھے آگ بگولا ہی کر دیا۔ وہ شو دیکھ کر تو جیسے میرے رونگھٹے ہی کھڑے ھو گئے۔ ایک غیر عالم، مکار اور انتہای حِر ص پسند پیر لوگوں اور خاص طور پر عورتوں کو اپنے فریب دہی اور دھوکے میں قید کئے ہوئے پیسے بٹورنے کا پیشہ بخوبی انجام دے رہا تھا۔ مجھے حیرت اس پیر کے اس شدید غیرشائستہ اور حقارت زدہ عمل پر جتنی ہوئ اس سے کئ زیادہ ہماری جاہل اور غیرمعقول عوام پر ہوئ۔ خدا کی دی ہوئ عقل جیسی انمول نعمت کا بلکل استعمال نہ کر کے اور جہالت کے پست و ادنیٰ گڑھے میں اپنے پاؤ کو دکر احمقوں کی مانند ایسے جاہل اور گمراہ کرنے والے پیروں مُرشد کی باتیں ماننا کہاں کا رواج ہے؟ ان کے احکامات پر ترجیح دینا اور زلت کو بخوشی گلے لگانا کہاں کا دین ہے ؟ وہ پیر اپنے ایک عمل کے مطابق عورتوں کو تالاب میں برہنہ کروا کر غسل دلواتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے اس کہ بعد ان کے مسائل حل ہو جاۓ گے اور یہ عمل صرف عورتوں کے لیۓ ہی مخصوص ہے اور پِھر کُچھ پَڑھ کر مردوں اور عورتوں کو اپنے آگے جُھکا کر ان کی پُشت پر اپنے ہاتھ سے ایک دھاوا مار کر کہتا ہے کہ اب تُمہاری دُعائیں مُستجاب ہو جاۓ گی۔

اِس طرح کی جہالت میں ڈوبی ہوئی قوم سے کیا امید لگائی جاسکتی ہے۔ اور جہاں کے لوگ اس بیہودگی کے آگے سرِخُم تسلیم کر رہے ہیں ان کی نسل کس طرح کامیاب و آزاد رہ کر زندگی بسر کرے گی۔

پہلے تو ایسے پیر و مُرشد کا یہ غلیظ پیشہ بند کروانا چاہیے اور دوسرا ہمارے لوگوں کو مخصوصاََ عورتوں کو اس بُرے کام سے روکنے کی آگاہی دینی چاہیۓ ۔
 
Faiza Abbas
About the Author: Faiza Abbas Read More Articles by Faiza Abbas: 3 Articles with 1785 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.