باتیں جو سوچنے پر مجبور کریں

کچھ جملے سننے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ سانس کے ساتھ جسم میں اُترتے ہیں اور آپ کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کچھ ایسے ہی جملے آج میں آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں ۔جن کو جب بھی میں اپنی ڈائری سے پڑھتی ہوں تو سوچنے کی تحریک ملتی ہے۔جو محتلف کتابوں میں یا مختلف بزرگوں سے سننے کو ملتے ہیں ،ممکن ہے کہ آپ کو بھی ایک ساتھ پر کر ان سے کچھ فائدہ دیں۔

1۔دوسروں کی وجہ سے پریشان نہ ہوں
جب کوئی آپ کی طرف انگلی اُٹھاے تو پریشان نہ ہوں کہ انگلی اُٹھانے والے کی چاراُنگلیاں تو اُسی کی جانب ہوتی ہیں یعنی وہ خود پر انگلی ذیادہ کر رہا
۔2کوشش اپنے لیے۔
بلندی پر اس لیے جانے کی اس لیے کوشش نہ کرو کہ دنیا تمہیں دیکھ سکے بلکہ بلندی پر پہنچنے کی کوشش اس لیے کرو کہ تم دنیا کو دیکھ سکو۔
3۔ناکامی بڑی استاد
ناکامی آپ کو کامیابی سے کہیں ذیادہ سکھاتی ہےاور دشمن دوستوں سے کہیں ذیادہ آپ کے اعصاب کی بہتری کے لیے ضروری ہیں۔لہذا ناکامی سے نہ گھبرائیں اور دشمنوں پر نہ چلائیں۔
4۔اپنی شرط پر جینا
خود کو آنے والے کل کی خاطر دوسروں کو بیچ دینا آپ کے لیے زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔زندگی اپنی مرضی اور اپنی شرطوں پر جینا ہی بہتر ہے تاکہ کچھ بھی غلط ہو تو دوسروں کو الزام نہ دیں۔
5۔ ہمشہ اس جگہ کا رُخ ہی کریں جہاں آپ کو خوش آمدید کہا جائے نہ کہ لوگ آپ کو برداشت کر رہے ہوں۔
5۔خود کو سنواریں
وہ فرد جس کے ساتھ آپ کا سب سے ذیادہ وقت گزرتا ہے اور گزرنے والا ہے وہ آپ خود ہیں،اس لیے خود کو دلچسپ بنائیں۔اگر آپ اپنے ساتھ کچھ گھنٹے اکیلے میں نہیں گزار سکتے تو دوسروں سے کیسےامید کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ خوش رہیں ؟
6۔جس طرح جسم کی صفائی روز کرتے ہیں روح کی صفائی کا انتظام بھی روزانہ کی بنیادوں پر کریں۔
6۔طریقہ بدلیں،نتیجہ بدلے گا
آپ کے کچھ حاصل نہ کر سکنے کی وجہ آپ کی قسمت نہیں۔ نہ ہی حاصل کرنا نا ممکن ہے بلکہ سارا کھیل طریقہ کا ہے ،طریقہ بدلتے رہیں ایک نہ ایک دن وہ حاصل کر ہی لیں گئے جو آپ نے سوچا ہے۔
7۔اپنی کشتی چلایں
دوسروں کے کام میں بے جامداخلت سے گریزکریں۔ جہاں تک ممکن ہو اپنے کام سے کام رکھیں۔آپ کا ڈوبنا یا تہرنا آپ کی اپنی کشتی پر ہے نہ کہ ساتھ والے کی کشتی پر ۔دوسرے کے باغ کو دیکھنے سے آپ کی کیاری میں پھول نہیں نکلنے والے اس لیے لازم ہے کہ اپنی کیاری پر محنت کریں اور زندگی سنواریں۔
8۔ ناکام و بے وقوف انسان کی نشانی
کسی بھی انسان کے ناکام ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس کی آرام طلبی ہے۔اس دنیا میں دن سب کے لیے چوبیس گھنٹے کا ہی ہے لیکن کوئی تو ناکام ہونے کی وجہ وقت کی کمی کو قرار دیتے ہیں تو کوئی کامیاب بننے کے لیے دن اور رات فرق ہی نہیں کرتے ۔اس لیے وقت سب کے لیے برابر ہے۔
9۔ خود کو جانچیں
خود کو ہر پل چانچتے رہیں کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ دوسروں پر تنقید کر کے یا ان پر الزام ڈال کر بری الزمہ ہو جانا چاہتے ہیں۔اپنے کچھ نہ کر سکنے کے زمہ دار صرف اور صرف آپ ہی ہیں کیونکہ وہ انسان ہی ہوتے ہیں جو کوئلہ کی کان سے ہیرے نکال لاتے ہیں،اپنے معاشرے ،ماحول ،ماں،باپ اور تقدیر کو الزام دینا بند کریں تو آپ ضرور خود کو بہتر بنانے میں ہر شے کو مدد گار پائیں گئے۔
10۔حال میں جینا
ماضی یا مستقبل کےخوابوں میں کھوئے رہینا وقت کا ضائع کرنا ہے موجودہ لمحہ زندگی کا انمول تحفہ ہے جو دوبارہ کبھی آپ کے پاس نہیں لوٹے گا ۔ اس لمحہ کا استعمال اس میں رہتے ہوئے کریں ،ماضی سے سبق لے کر اُسے جانے دیں اور حال سے متعلق منصوبہ سازی کر کے عمل شروع کر دیں۔ایسا نہ ہو کہ منصوبہ سازی میں ہی عمر نکل جائے اور بعد میں خود پر افسوس کرتے پھریں کہ کسی نے کبھی احساس ہی نہیں دیا کہ وقت اتنا کم تھا۔
11۔ خودسے معافی ،خود کو شاباش
اکیلے میں خود سے ملتے رہیں۔ دوسروں کی تعریف و تنقید کچھ معنی نہیں رکھتی معنی تو یہ رکھتا ہے کہ آپ کا ضمیر زندہ ہے وہ بتاتا ہے کہ آپ نے کیسا کام کیا اگر جواب ہاں ہے تو ضمیر کے بتانے پر فوراْ شیشہ کے پاس جائیں خود کو دیکھیں اور شاباش دیں اگر اچھا کام کیا ہو اور اگر غلطی ہو گئی ہو تو خود سے معافی مانگیں اور آئندہ وہ کام کرنے سے گریز کریں۔
12۔غورو فکر کی عادت
کسی بھی بات کو سننے کے بعد پانچ بار سانس لیں پھر جواب دیں خواہ بات کیسی ہی ہو۔اس دوران سوچیں کہ جواب دینا ضروری ہے ،جواب کیا دیا جائے،جواب کیسے دیا جائےاور الفاط کون سے ہوں۔آپ کی یہ عادت آپ کے رشتوں کو ہمشہ درست سطح پر استوار رکھے گی۔
kanwalnaveed
About the Author: kanwalnaveed Read More Articles by kanwalnaveed: 124 Articles with 281134 views Most important thing in life is respect. According to human being we should chose good words even in unhappy situations of life. I like those people w.. View More