دینے والا ہاتھ

100لفظوں کی کہانی
 " بڑے ہو کر کیا بنو گے؟۔"
بس میں دورانِ سفر والدنے اپنے سات سالہ بیٹے سے پوچھا۔
بیٹے نے آنکھیں بند کی، سوچا ،پھرجھٹ سے جواب دیا۔
"بس کنڈیکٹر"
والد نے پوچھا۔
" کیوں؟"
" اُس کے پاس بہت سارے پیسے ہوتے ہیں۔"
بیٹے نے معصومانہ جواب دیا۔
ــ" پھر کنڈیکٹر ہاتھ پھیلاکر سب سے پیسے کیوں مانگتا ہے؟۔ـ"
والد نے سوال کرتے ہوئے بیٹے کی ہتھیلی کوپیار سے تھاما،
اور دوسرے ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو یکجا کر کے بیٹے کی ہتھیلی پر رکھا،
پھر اُسے سمجھایا۔
"بیٹا ! تمھارا ہاتھ، دینے والا ہونا چاہیئے، مانگنے اور چھیننے والا نہیں"۔
Sheikh Muhammad Hashim
About the Author: Sheikh Muhammad Hashim Read More Articles by Sheikh Muhammad Hashim: 77 Articles with 97418 views Ex Deputy Manager Of Pakistan Steel Mill & social activist
.. View More