پی ایس ایل اور میچ فکسنگ
(Muneer Ahmad khan, RYkhan)
پی ایس ایل کا ایونٹ. شروع ہوا تو پوری قوم
خوش تھی اور ہر پاکستانی اسکی کامیابی کی دعایں مانگ رہا ہے مگر کل سے اسکا
مزہ اس وقت خراب ہوگیا جب شرجیل خان اور خالد لطیف کو وطن واپس بھیج دیاگیا
اور میچ فکسنگ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی اور تمام نیوز چینل نے
بریکنگ نیوز کے طور پر شامل کیا اور میدیا کو بہترین ٹاپک مل گیا اور اب
کیا سے کیا نہیں کہا جا رہا کوی چینل نہین جو اس پر تبصرہ نہ کر رہاہو اور
سابق کھلاڑیوں نے ٹایاں کس لیں اور ٹاک شوز سج دھج گے سب نے اپنی راے دی
اور ایک کھلاڑی نے زبردست بات کی کہ اگر پہلے سے ملوث کھلاڑیوں کو سزا مل
جاتی تو یہ کھلاڑی بھی غلطی نہ کرتے اور اگر ان کو دوبارہ شامل نہ کیا جاتا
تو پھر یہ کھلاڑی بھی احتیاط کرتے مگر اب دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور میچ
فکسنگ یونٹ نے تین اور کھلازیوں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور پی ایس ایل میں
ہل چل سی مچ گی اب اس موقع پر پوری قوم سے ایک سوال ہے کہ پاکستان نے ان
کھلاڑیوں نے عزت دی شہرت دی اور دولت دی اور پوری قوم نے انکو ہیرو بنایا
مگر یہ زیرو کیوں بن جاتے ہیں اگر پاکستان ان کو عزت نہ دیتا تو انکو جاننے
والاہی کوی نہ ہوتا اب بور ڈ کو سحت ایکشن لینا ہوگا اب بور ڈ کو ایسے
کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنا ہوگا جو. ملکی عزت داو پر لگا دیتے ہیں جو ملک
کے وقار کا خیال نہیں رکھتے جو ملکی وقار پر دولت کو ترجیح دیتے ہیں انکو
کڑی سے کڑی سزا دینی ہوگی انکو اب قوم برداشت نہیں کرےگی اور میچ فکسنگ کے
الزامات ہر لیگ میں لگے ہیں اورسب نے کاروائی کی ہے اور پاکستان کوسحت سے
سحت ایکشن. لیناہوگا پوری قوم پی ایس ایل کی کامیابی کیلیے دعاگو ہے اللہ
پاک ہمارے وطن کا نام روشن رکھے اورہمارے وطن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے
آمین |
|