ہمارا دین اسلام ہے اسلام ہمیں اچھے اور نیک کاموں کی
تلقین کرتا ہے اسلام ہمیں جنت کا راستہ بتاتا ہے ہمیں اس کے اصولوں پر عمل
کرنا چاہیے جس سے ہم جنت کو حاصل کر سکتے ہیں اسلام کے پانچ ارکان ہیں جس
سے اسلام قائم ہے
اسلام کا پہلا رکن
اسلام کا پہلا رکن توحید اور کلمہ طیبہ ہے توحید سے مراد اللہ تعالیٰ کو
ایک ماننا ہےاس کی عبادت کرنا اس کے ساتھ کسی کو شریک نا ٹھہرانا یہ اسلام
کا سب سے پہلا رکن ہے اسلام کے لیے یہ سب ماننا بہت ضروری ہے توحید سے مراد
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ہے اللہ نے حجرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
اسلام کو ہم تک پہنچایا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں آنے سے
پہلے ہر طرف جہالت کا دور دورا تھا-
اسلام کا دوسرا رکن
نماز اسلام کا دوسرا اور اہم رکن ہے نماز پڑھنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر
فرض ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا قیامت کے دن سب سے پہلے کس
چیز کا حساب ہوگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن سب سے
پہلے نماز کا حساب ہوگا اور جس کی ساری نمازین مکمل ہوں گی اس کو جنت میں
داخل کر دیا جائے گا اسلام ہمیشہ ہمیں سچ بولنے اور ایمان داری کی تلقین
کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کا حکم تب ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ
وسلم معراج پر تشریف لے گیے اس وقت اللہ تعالیٰ نے پچاس نمازوں کا حکم دیا
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کم کروا لیں حکم ہوا کہ جو بھی پانچ
نمازیں پڑھے گا ثواب پچاس کا دیا جائے گا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نماز جنت کی کنجی ہے
اور ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
اسلام کا تیسرا رکن زکوۃ ہے
زکوٰۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے اللہ پاک نے توحید اور نماز کے ساتھ ساتھ
زکوٰۃ ادا کرنے کا بھی حکم فرمایا زکوٰۃ سب مال داروں کو دینی چاہیے زکوٰۃ
کے حقدار وہ لوگ ہیں جن کے پاس مال ودولت زیادہ نا ہو زکوٰۃ کا ذکر قرآن
پاک میں بھی آیا ہے
اسلام کا چوتھا رکن روزہ ہے
روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے روزہ ہر مسلمان پر فرض ہے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے جو سفر یا بیماری
کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے وہ رمضان کے بعد گنتی پوری کرے
اسلام کا پانچواں کا رکن حچ بیت اللہ ہے
حچ کرنا ہر مسلمان صاحب استطاعت مرد اور عورت پر فرض ہے حچ زندگی مین ایک
بار فرض ہے
اسلام ہمیں ان سب کاموں کے ساتھ ساتھ جہاد کا حکم دیتا ہے جہاد سب سے اہم
فریضہ ہے کلمہ توحید نماز زکوٰۃ روزہ حچ اگر اسلام کے ارکان ہیں تو جہاد
اسلام کی چھت ہے جب تک چھت نا ہو کوئی بھی عمارت مکمل نہیں ہوتی
اسلام ہمیں سیدھے رستے پر چلنے کا حکم دیتا ہے
اسلام ہمیں محبت و اتفاق کا پیغام دیتا ہے
اسلام ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے کرنے کا حکم دیتا ہے
اسلام ہمیں اپنی جان اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے یعنی
انسانی حقوق کی پاسداری کا حکم دیتا ہے
اس میں والدین کے حقوق پڑوسیوں کے حقوق رشتے داروں کے حقوق بہن بھائیوں کے
حقوق اور اساتذہ کے حقوق شامل ہیں یہ سب ادا کرنا ضروری ہے - |