سرگودھا کا واقعہ آ خر انسانوں کو ہوکیا گیا ہے

آج میڈیا نے سر گودھا کا درد ناک واقعہ نشر کیا ہر کوئی سکتے میں آگیا کہ یہ ہو کیا رہا ہے آ خر انسان اندھا کیوں ہو جاتا ہے درگاہوں کو بدنام کیوں کیا جا رہا ہے ایک دو نہیں بیس قتل آ خر یہ کونسی پیری فقیری ہے آ خر یہ کونسی انسانیت کی خدمت ہے قتل بھی انکو کیا جو ان پر اندھا یقین رکھتے تھے. اس طرح کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں آ خر ہمارے معاشرے کو یہ ہو کیا گیا ہے جب ہمارا مذہب کہتا ہے کہ جس نے کہ انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک جان بچای اس نے پوری انسانیت کو بچایا ہمارے مذہب نے حقوق العباد پر زور دیا ہے اور جو مذہب راستے سے پتھر ہٹانے پر اجر کی نوید سناتا یے اس کے پیروکار اییسا غلط کام کیسے کر سکتے ہیں معاشرے کو تبدیل کرنے کیلیے سب کو آگے آنا ہوگا اور اس میں اساتذہ میدیا علماے کرام اور سیاستدان اہم کردار اد ا کر سکتے ہیں. اب ہمیں. لوگوں کے غلط نظریات کو بدلنا ہوگا. آ خر. سیکیورٹی ادارے کیا کیا کریں. ہمارے ملک میں جب دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوتو پھر اس طرح کے واقعات ہو جاتے ہیں اب عوام کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ کسی پر اتنا اندھا اعتماد بھی نہ کریں جو انکے جان لے لے سرگودھا کے واقعہ نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے اور پورے وطن عزیز مین سوگ کی فضا قایم ہے اور پوری قوم افسردہ ہے اللہ پاک ہم سب کو شیطان کی شیطانگی اور شیطان کے واروں سے بچائے اور یہ سب شیطان ہی تو کروا رہا ہے جو انسان کی انسایت کو اندھا کردیتا ہے اور آج کل مسلمان پوری دنیا میں انسان کا آسان حدف بنے ہوے ہیں اور شیطان مسلمانوں کو آپس میں لزوا رہاہے جب ہم اسلام قرآن. سے دور ہوں گے توہمارا انجام ایسا ہی توہوگا اللہ پاک مرنے والوں کو ببحش دے اور ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرماے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 303914 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More