ریسلنگ کا رائل رمبل 2017ء "رینڈی اورٹن " نے جیتا

29 ِ جنوری2017ء کو ٹیکساس کے شہر سان انتونیو،امریکہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای" رائل رمبل" ایونٹ۔۔۔ رینڈی اورٹن جب 23ویں نمبر پر اندر آئے۔۔۔۔۔اسطرح رینڈی اورٹن نے دوسری دفعہ رائل رمبل

29 ِ جنوری2017ء کو ٹیکساس کے شہر سان انتونیو،امریکہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای" رائل رمبل" ایونٹ کے تحت ریسلنگ کے مقابلے ہوئے۔ عالموڈوم اسٹیڈیم میں 52ہزار شائقین یہ ایونٹ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ جس میں پہلے جو مقابلے ہوئے اُن میں لیوک گیلوز اور کارل اینڈ رسن نے سیزارو اور شیمس کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئین شپ جیت لی۔ایک اور مقابلے میں نیولے نے رِچ سوان کو چت کر کے ڈبلیو ڈبلیو ای کروز ویٹ چیمپئین شپ جیت لی۔

یونیورسل چیمپئین شپ کیلئے رومن رینز اور کیون اوون:
میں زور آزمائی ہوئی ۔دونوں نے ایک دوسرے پر برتری لیجانے کی کوشش بھی کی اور ایک موقع پر جب رومن رینزکیون اوون کو مارنے کے بعد رِنگ کے باہر سے نیم بے ہوشی کی حالت میں رِنگ میں اُٹھا کر لایا اور ریفری کی گنتی کا انتظار کر نے لگاتو اچانک ریسلر براؤن سٹرومین نے اندر آکر رومن رینز پر حملہ کر دیا اور مار مار کے رِنگ میں گرا دیا۔ریفری نے ایک ،دو،تین کیا اور اوون کو چیمپئین قرار دے دیا۔اس دوران جیریکو ایک پنجرے کے ذریعے چھت سے رِacنگ میں اُترا اور کیون اوون کو مدہوشی کی حالت میں اُٹھا کر پویلین کی طرف لے گیا۔ شائقین کو ایک عجیب ڈرامہ نما مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین شپ کیلئے جان سینا و اے جے اسٹائل:
سنگل ریسلنگ میں ایک بڑا اور ایونٹ کا سب سے دلچسپ مقابلہ جان سینا اور اے جے اسٹائل کے درمیان ہوا۔ جس میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے ہر داؤ لگا یا گیا ۔اُٹھا کر بار بار رِنگ میں پھینکا۔ دونوں کو کئی مواقعے چت کرنے ملے لیکن ریفری کی گنتی مکمل ہو نے سے پہلے ہی کمر اُوپر اُٹھا لینے سے بچت ہو جاتی۔ لیکن آخر کا ر اے جے اسٹائل اشکنجے میں آگیا اور کافی عرصے سے چیمپئین شپ سے محروم جان سینانے آخر کار اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر رک فلیئرکا 16 ورلڈ چیمپئین شپ حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

120سکنڈ میں :رائل رمبل کے اصول:
آخر میں تھا رائل رمبل یعنی 30 سُپرریسلرز کا رِنگ میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمئین شپ کیلئے مقابلہ۔جس میں گزشتہ سال والے 90سکنڈ کے اصول کی جگہ 2017ء کے نئے اصول کے تحت ہر120 سکینڈ (2منٹ) بعد ایک نئے ریسلر نے اندر آنا تھا۔ چاہے پہلوں میں ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہو۔ ریفری رِنگ سے باہر نیچے کھڑا ہو تا ہے۔کیونکہ یہ صرف ایک اصول پر لڑا جاتا ہے اور وہ ہے " ریسلر کو شکست دینے کیلئے رسیوں کے اُوپر سے رِنگ سے باہر پھینکنا" ۔

حصہ لینے والے 30 ریسلرز کا ترتیب وار نام:
ر ائل رمبل 2017ء میں حصہ لینے والے 30ریسلرز کے نام مندرجہ ذیل میں اُس ہی ترتیب سے ہیں جس ترتیب سے وہ رِنگ میں آتے رہے۔

بِگ کیس۔کرس جیریکو۔کلیسٹو۔مجورالے۔جیک گلیکر۔مارک ہینری۔براؤن سٹرومین۔سیمی زین۔بِگ شو۔ٹائی ڈِلنجر۔جیمز ایلسورتھ۔ڈین ایمبروز۔بیرن کوربن۔کوفی کنگسٹن۔دِی میز۔ شمیس۔بِگ ای۔روسیف۔سیسرو۔زیوائیر۔برے وائٹ۔اپالو کریوز۔رنڈی اورٹن۔ڈولف زیگلر۔لیوک ہارپر۔بروک لیسنر۔اینزو ایمور۔گولڈ برگ۔دی انڈرٹیکر۔رومن رینز۔

مقابلے کی مختصر کہانی:
سب سے پہلے رِنگ میں آکر ریسلنگ کرنے کا آغاز بِگ کاس اور کرس جیریکو نے کیا ۔جن میں سے جیریکو ایک گھنٹے تک رِنگ میں موجود رہے۔ اور27ویں نمبر پر اُنھیں رومن رینز نے اُٹھا کر باہر پھینکا۔رائل رمبل میں26ویں نمبر پر آنے والے بروک لیسنر کو ایک دفعہ پھر 28ویں نمبر پر آنے والے گولڈ برگ نے چند سکنڈ میں پہلے سپیئر داؤ مار کر پھر رسیوں سے اُلٹا کر باہر پھینک دیا ۔جبکہ گولڈ برگ29ویں نمبر پر آنے والے انڈر ٹیکر کے ہاتھوں رِنگ سے باہر گئے۔ بلکہ اسٹیڈیم میں موجود 52ہزار افراد کو اس وقت شاک لگا جب انڈر ٹیکر نے مضحکہ خیز انداز میں گولڈ برگ کو رِنگ سے باہر پھینکا۔

30ویں نمبر پر رومن رینز اس ایونٹ میں حیران کُن طور پر نمودار ہو ئے اور پہلے انڈرٹیکر کو رومن رینز نے 26ویں نمبر پر رِنگ سے باہر پھینکا۔جسکے بعد کرس جریکو اور برے وائٹ کو باہر کر کے رومن رینز نے حسبِ معمول فاتحانہ انداز میں شیر کی طرح مُنہ اُوپر کر کے آواز نکالی اور رِنگ میں موجود مقابلے کے آخری شکار 23ویں نمبر پر آئے ہوئے ریسلر رینڈی اورٹن کی طرف تیزی سے بڑھے۔شائقین کا ایک شور تھا جیسے رومن ابھی جیتے لیکن داؤ لگانے میں خطا ء کھا گئے ۔ رینڈی اورٹن نے فائدہ اُٹھایا اور پہلے رومن کو نیچے زور سے پھینکا اور پھر اُسکے سنبھل نے سے پہلے انتہائی پُھرتی سے 29ویں نمبر پر رومن رینز کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینک دیا۔ اسطرح رینڈی اورٹن نے دوسری دفعہ رائل رمبل جیت لیا۔ اس سے قبل وہ 2009ء میں بھی یہ مقابلہ جیت چکے ہیں۔

چند دِلچسپ واقعات:
* کرس جریکو دوسرے نمبر پر آیا اور27ویں نمبر پر ایک گھنٹے بعد 30 ویں نمبر پر آنے والے رومن رینز نے باہر پھینکا۔
* 5ویں نمبر پر آنے والے جیک گلیکر ایک بڑی سی چھتری لیکر رِنگ میں آئے اور وہاں پر موجود پہلے سے ہی ریسلرز کو اُس سے خوب پیٹا بھی اور تنگ بھی کیا ۔6ویں نمبر پر آنے والے مارک ہینری نے اُسکو چھتری سمت باہر کیا۔
* 7ویں نمبر پر جب براؤن سٹرومین رِنگ میں آیا تو اُس وقت تک پہلے چھ ریسلر رِنگ میں موجود لڑ رہے تھے۔ اُس کے آتے ہی ریسلرز نے ایک دوسرے کو باہر پھینکنا شروع کر دیا ۔
* براؤن سٹرومین نے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 7ریسلرز کو باہر پھینکا۔پھر اُسکو 13ویں نمبر پر آنے والے بیرن کوربن نے 9ویں نمبر پر باہر پھینکا۔
* رومن رینز ،گولڈ برگ، انڈر ٹیکراور بروک لیسنر نے3,3ریسلرز کو باہر پھینکا۔
* کرس جیریکو پہلے تو ڈرامائی انداز میں ایک گھنٹہ رِنگ میں رہے اور دوسرا اس دوران کُل 2ریسلر باہر کیئے۔
* ورلڈ چیمپئین شپ جیتنے والے رینڈی اورٹن جب 23ویں نمبر پر اندر آئے تو رِنگ میں پہلے سے ہی کافی ریسلر آپس میں ایک دوسرے کو مار پیٹ کر کے باہر پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے۔رینڈی بھی اُن میں شامل ہوکر لڑنے لگے اور اُنکا شکار بھی بنے لیکن رِنگ سے باہر جانے سے بچ گئے ۔پھر جب رینڈی اورٹن کو موقع ملا تو اُنھوں نے صرف آخری اور ایک ریسلر کو ہی باہر پھینکا اور چیمپئین بن گئے۔وہ تھے رومن رینز ۔

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 307703 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More