ریسلر برے وائٹ کی ڈبلیو ڈبلیو ای رِنگ میں آمد سے پہلے
حسبِ روایت ہال میں اندھیرا کر دیا گیا اور وہ اپنے مخصوص پر سرار انداز و
موسیقی کی دُھن میں ہاتھ میں لالٹین پکڑے ایک طرف آہستہ آہستہ رِنگ کے طرف
بڑھنا شروع ہوئے اور دوسری طرف ہال میں ہر طرف ستاروں کی مانند روشنیاں
جگمگانے لگیں ۔5ریسلرز کا مقابلہ کیا، بیلٹ تھامی اور ایک دفعہ پھر ہال کے
اندھیرے میں ستاروں کی مانند روشنیاں جگمگانے کے دوران فتح کا جشن منایا ۔
الیمی نیشن چیمبر :
12ِ فروری 2017ء کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک اور اہم ایونٹ " الیمی نیشن
چیمبر " کے نام سے " ٹاکنگ اسٹک رِسورٹ ایرینافینکس ریاست ایریزونا، امریکہ
میں" منعقد ہوا۔اس ایونٹ کو نومبر 2002ء میں مشہورِ زمانہ ریسلر ٹریپل ایچ
کے مشورے سے ایرک بیشوف نے متعارف کروایا۔ لہذا اس مقابلے سے پہلے تک اس
ایونٹ کو سب سے زیادہ 4 دفعہ جیتنے کا اعزاز بھی ٹریپل ایچ کے پاس ہی
ہے۔جبکہ اُن کے بعد 3دفعہ جان سینا جیت چکے ہیں۔
اہم اصول :
اس ایونٹ کے چند اہم اصول ہیں۔
* نام کی مناسبت سے اس ایونٹ کے بڑے مقابلے میں اکٹھے 6ریسلرز حصہ لیتے
ہیں۔
* رِنگ کے ارد گرد زنجیر منسلک نما بہت بڑا سا اسٹیل کا جنگلہ لگا دیا جا
تا ہے تاکہ ریسلرز ایک حد سے زیادہ باہر نہ جا سکیں۔
* جنگلے کے چاروں کونوں پر اندر کی طرف چار کمرے ہوتے ہیں جن میں 4ریسلرز
کو داخل ہونے کے بعد تالا لگا دیا جا تا ہے۔
* باقی 2ریسلرز وہ ہوتے ہیں جنہوں نے ریسلنگ کے مقابلے کا آغاز کر نا ہو تا
ہے۔
* ہر اگلے 5منٹ بعد ایک کمرے کا تالا کھولا جا تا ہے اور وہ ریسلر بھی پہلے
لڑنے والے ریسلرز کے ساتھ گھتم گھتا ہو جاتا ہے۔
* مقابلے سے خارج (الیمی نیٹ( کرنے کیلئے ریسلر دو طریقے اپنا سکتا ہے :ایک
پن فال اور دوسرا سب مشن۔
6ریسلرز کے نام:
اس دفعہ جن 6ریسلرز کے درمیان مقابلہ ہوا اُنکے نام اُس ہی ترتیب سے لکھے
جارہے ہیں جس ترتیب سے وہ رِنگ میں داخل ہوئے۔ڈین ایمبروز۔بیرن کوربن۔دِی
میز۔برے وائٹ۔اے جے اسٹائل اور جان سینا
الیمی نیشن چیمبر مقابلے کا آغاز:
جنوری 2017ء میں رائل رمبل ایونٹ میں 16ویں دفعہ ورلڈ چیمپئین شپ جیتنے
والے جان سینا اور اے جے اسٹائل کے درمیان الیمی نیشن چیمبر مقابلے کا
آغازبڑے زور شور سے ہوا اور باقی 4 ریسلرز اس دوران اپنے اپنے کمرے میں
کھڑے اپنی صلاحیتیں دِکھانے کا انتظار کرنے لگے۔
جان سینا اور اے جے اسٹائل ابھی ایک دوسرے سے زور آزمائی کر رہے تھے کہ
5منٹ بعد ڈین ایمبروز کمرے سے بھاگتے ہوئے آئے اور اپنے روایتی انداز میں
زور سے جان سینا کو ٹکر مار کر گرانے کی کوشش کی۔جسکے بعد رِنگ میں موجود
تینوں ریسلرز ایک دوسرے کے مدِمقابل نظر آئے۔اسطرح یہ سلسلہ جاری رہا اور
اس دوران ہر5منٹ بعد بالترتیب برے وائٹ ،بیرن کوربن اور دِی میز بھی مقابلے
کا حصہ بن گئے۔ گو کہ پہلے پانچوں کے درمیان جس طرح کی مار پیٹ کا مظاہرہ
ہو رہا تھا دِی میز اُسکی وجہ سے کچھ دیر اپنے کمرے میں شش و پنج میں ہی
کھڑا رہے لیکن پھر وہ بھی اُن پر حملہ آور ہو گئے۔
جان سینا اور اے جے اسٹائل نے تو جنگلے پر چڑھ کر بھی ایک دوسرے کو مارنے
کی کوشش کی۔ ڈی ایمبروز نے کمرے کی چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگا کر ریسلرز کو
مارا ۔بیرن کوربن تو تما م ریسلرز پر کافی دیر تک چھائے رہے اور اس دفعہ تو
ڈین ایمبروزکی بھی کافی دُھلائی ہو ئی ۔لیکن پھر دِلچسپ یہی رہا کہ 6ریسلرز
میں سے سب پہلے ریسلر بیرن کوربن بنے جنہیں ڈین ایمبروز نے چت کیا۔
اسکے بعد رِنگ سے خارج ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ڈی ایمبروز اگلے
ریسلر بنے جنہیں دِی میز نے باہر کیا۔ جبکہ تیسرے دِی میز جان سینا کے
ہاتھوں شکست کھا کے باہر ہوئے۔ اس کے بعد برے وائٹ نے جان سینا کو خاص داؤ
سے پہلے رِنگ میں پھینکا اور جب جان سینا سنبھل نہ سکے تو برے وائٹ نے
اُنھیں آسانی سے چت کر کے اس بات کو یقینی بنا دیا کہ اس ایونٹ کے بعد
ڈبلیو ڈبلیو ای کا چیمپئین کوئی نیا ریسلر بنے گا۔بہرحال جان سینا کی شکست
پر تماشائی بھی حیران رہ گئے۔
آخر میں اے جے اسٹائل جو رِنگ میں گرے پڑے تھے تھکے ہوئے کھڑے ہوئے اور برے
وائٹ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اتنی شاندار ریسلنگ کر رہے تھے کہ
اے جے اسٹائل بھی اُنکا مقابلہ نہ کر سکے اور اُنکا شکار بن گئے۔جس کے بعد
سمیک ڈاؤن برانڈ کے برے وائٹ پہلی دفعہ نئے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئین بن گئے
۔
بر ے وائٹ کا اس فتح کے بعد ریسل مینیا 33 میں رائل رمبل 2017ء کے فاتح
رینڈی اورٹن سے ہوا ۔
|