ارکان اسلام 5 ہیں

 ۱۔ نماز: نماز کو عربی میں ’’صلوۃ‘‘ کہتے ہیں ۔ ’’صلوۃ‘‘ کے لفظی معنی ہیں کسی کی طرف رخ کرنا ، بڑھنا دعا کرنا اور قریب آنا۔ ’’شریعت اسلامیہ‘‘ اس سے مراد’’ خاص شرائط وآداب کے ساتھ خداتعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا، اس کی طرف بڑھنا، اس سے دعا کرنا اور اس کا قرب حاصل کرنا ہے ۔‘‘

فرضیت نماز:۔ 5وقت کی نماز شب معراج نویں نبوی کوہوئی۔ حضرت جبرائیل ؑ نے نماز کے اوقات بتائے اور طریقہ بھی سکھایا۔ واقعہ معراج سے قبل دو نمازین فجر اور مغرب کی نمازین فرض تھیں /پڑھی جاتی تھیں۔ ہجرت کے 17ماہ بعد ’’مسجد قبلتین ‘‘ (مدینہ میں ) میں ظہر کی نماز کے دوران قبلہ تبدیل ہوا۔ پہلا قبلہ مسجد اقصیٰ ( فلسطین) میں تھا۔ قرآن پاک میں 700سے زائد مقامات پر نماز قائم رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ۔
فرائض نماز 13ہیں: ۱۔ بدن پاک ۲۔ کپڑے پاک ۳۔ جگہ پاک ۴۔ ستر کا چھپانا ۵۔ نماز کا وقت
۶۔ قبلہ منہ ۷۔ نیت نماز ۸۔ تکبیر تحریمہ ۹۔ قیام ۱۰۔ قرات ۱۱۔ رکوع ۱۲۔ دو سجدے
۱۳۔ قعدہ آخیر
وضو کے چار فرائض ہیں:۔ منہ دھونا، کہنیوں تک دونوں ہاتھ، چوتھائی سر کا مسح، پاؤں ٹخنوں تک دھونا
غسل کے تین فرائض ہیں: کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، تمام بدن پر پانی ڈالنا
نماز کی اقسام:۱۔ فرض نمازیں:۔ پانچ وقت کی نمازیں فرض ہیں جمعہ کی بھی
2۔ سنت نمازیں: سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ سنت نمازیں وہ ہیں جو حضور پاک ؐ پڑھا کرتے تھے۔
3۔نماز جنازہ: یہ فرض کفایہ ہے چند اشخاص کے پڑھنے سے سب بری الذمہ ہو جائیں گے۔ نماز جنازہ کے دو فرائض ہیں چار مرتبہ ’’ اﷲ اکبر ‘‘ کہنا اور ’’ کھڑے ہو کر پڑھنا‘‘ ۔نماز جنازہ کی شرائط، مسلمان ہونا جسم وکفن پاک ہونا، جنازہ زمین پر رکھنا،ازروئے شریعت میت کے حصوں کا چھپانا ۔
4۔ نفلی نمازیں: (i) نماز تہجد: تہجد کے معنی ترک نوم (نیند ) کے ہیں۔ نماز عشاء کے بعد رات کو سو کر اٹھنے کے بعد بیدا رہو کر پڑھنا۔ کم سے کم 2رکعت زیادہ سے زیادہ 12رکعت
ii۔ نماز اشراق: جب سورج دو نیزے بلند ہو جائے یعنی 20منٹ بعد طلوع آفتاب دو رکعت ہیں۔
iii۔ نماز چاشت: کم سے کم 2رکعت سے 12رکعت جب چوتھائی دن چڑھ جائے۔
iv۔ نماز اوابین: یہ نماز فرض، سنت اور نوافل کے بعد پڑھی جاتی ہے ۔ کم سے کم 2سے 20رکعت ہیں۔ عام طور پر چھ رکعت نماز مغرب ے بعد پڑھی جاتی ہے۔ 12سال کی نمازوں کا ثواب ہے ۔ جنت کے ایک دروازے کا نام ’’اواب‘‘ ہے جس کی درخواست پریہ نمازی جنت میں داخل ہونگے۔

iv۔نماز تسبیح: چار رکعت نماز بمعہ تسبیح ’’ سبحان اﷲ والحمد ۔۔۔۔‘‘ تکبیر تحریمہ اور ثناء کے بعد 15دفعہ سورۃ الفاتحہ او ر سورت کے بعد 10بار، رکوع سے اٹھ کر 10بار سجدو ں میں 10,10بار سجدوں کے جلسے میں 10بار یعنی ایک رکعات میں 75بار اور کل 300بار پڑھے۔
vi۔ نماز تراویح: 20 رکعت نماز رمضان میں نماز عشاء کے بعد لیکن وتروں سے پہلے
vii۔نماز حاجت: چار رکعت نماز برائے حاجات پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی، او ر تین میں تین قل پڑھے۔
viii۔نماز استخارہ: کسی بھی کام میں اﷲ کی رضا مندی یا غیر رضا مندی کے لئے دو رکعت پڑھنا پھر قبلہ رخ سو جائے اگر خواب میں سفیدی یا سبزی نظر آئے تو وہ کام بہتر ہے اگر سیاسی یا سرخی دکھائی دے تو برا کام ہے ۔
ix۔ نماز استسقاء: دو رکعت نماز ہو پیوند یا پرانے کپڑوں کے ساتھ سر برہنہ اورپا برہنہ پڑھے۔ نماز کے بعد خطبہ دے ۔ الٹے ہاتھوں سے دعا کرے۔
x۔ نماز قصر: حالت جنگ یا مسافت میں ظہر، عصر اور عشاء چار کے بجائے دو رکعت پڑھے۔ 57میل کے سفر کا ارادہ مسافر کہلاتاہے۔
نما ز عیدین: واجب ہے دو رکعت
اذان: پاک صاف، باوضو، قبلہ رخ ، ستر ڈھانپنا، نمازکاوقت ، کھڑے ہو کر آذان سنت ہے ۔ فرض نمازوں اور جمعہ کے لئے مسنون اور جنازہ ، عیدین، کسوف، خوف،وتر ، تراویح کے لئے فرض کفایہ ہے ۔
فوائد وثمرات نماز: ۱۔ برائیوں سے بچاؤ ۲۔ نصرت خداوندی ۳۔ مومن وکافر میں امتیاز
۴۔ اطاعت امیر ۵۔ قرب خداوندی ۶۔ ذمہ داری َٔ َٔ ۷۔ اجتماعی مفاد
۸۔ طہارت وپاکیزگی ۹۔ منشیات سے پرہیز ۱۰۔ وقت کی پابندی ۱۱۔ تنظیم
۱۲۔ خیر خواہی ۱۳۔ مثالی مساوات

Anwar Shakil
About the Author: Anwar Shakil Read More Articles by Anwar Shakil: 3 Articles with 5137 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.