دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو امن کا پیامبر سمجھا جاتا ہے
لیکن کرکٹ کے بارے میں یہ کہنا غلط لگتا ہے پاک بھارت میچ کو دیکھ کر یہ
نہیں کہا جا سکتا کہ یہ امن قائم کرے گا بلکہ اس میچ کو لے کر دونوں ممالک
میں ایک جنگ سی چھڑ جاتی ہے جس میں دونوں ممالک ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک
بھی دلچسپی لیتے ہیں کرکٹ 16ویں صدی میں سب سے پہلے انگلینڈ میں کھیلنا
شروع ہواپھر18ویں صدی میں انگلینڈ کا قومی کھیل بن گیا 19اور 20ویں صدی میں
عالمی سطح پر کھیلے جانے لگا پاکستان اور انڈیا ہر میدان میں ایک دوسرے کے
مقابل رہے ہیں تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا ہر جگہ پاک بھارت کے درمیان
ہونے والے مقابلوں میں یہ دونوں ملک مرکز نگاہ رہے ہیں گزشتہ میچ بھی جو ان
دونوں ممالک کے درمیان کھیلا گیا جس میں شاہین اچھی کار کردگی نہیں دیکھا
سکے اور سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ تنقید کا نشانہ بنتے نظر آئے کسی نے فیس بک
پر اس طرح پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھ دیا کہ ـ"آج کا میچ
دیکھ کر آسمان بھی رو پڑا"تو کسی نے سرفراز کو کپتانی چھوڑنے کا مشہورہ دے
دیا پاکستان کی کار کردگی پر کئی مرتبہ سوال اٹھائے جاتے تھے پر ہر باراگلے
میچ میں پاکستانی ٹیم اسے غلط ثابت کرتی ہوئی اپنی کارکردگی بہتر کر لیتی
تھی پر نہ جانے اس مرتبہ پاک بھارت میچ میں شاہینوں کو کیا ہو گیا تھاکہ
بھارت سے اتنے بڑے اسکور یعنی 124رنز سے شکست کھا گئے پاکستان کی کبھی
بیٹنگ لائن ڈگما جاتی ہے تو کبھی بولنگ لائن اورکبھی پاکستان کی فیلڈنگ پر
سوال اٹھے ہیں پاکستانی ٹیم میں آج تک کھیلاڑیوں کی میرٹ پر سلیکشن نہیں
ہوئی یہاں پر بھی اقرا با پروری اور سفارشیں کام کرتی رہی ہیں بعض
کھیلاڑیوں کی کھیل سے زیادہ میچ فکسنگ پر دلچسپی رہی اور بعض کی بکی سے
ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں ماضی میں کچھ کھیلاڑیوں کو سزائیں بھی ملیں ہیں
پاکستانی کھیلاڑی اگر صرف پاکستان کے لئے کھیلیں تو دنیا کی کوئی بھی ٹیم
انہیں نہیں ہرا سکتی جس طرح ہماری وومن کرکٹ ٹیم اسٹریٹ چلڈرن کی فٹ بال
ٹیم پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر کے آئی ہیں اور کر رہی ہیں اسی
طرح ہماری قومی کرکٹ ٹیم کو بھی منظم اور متحد ہو کر صرف اور صرف پاکستان
کے لئے کھیلنا ہوگا آج پاکستان میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے کھیلاڑی جن
میں فٹ بال ،باکسر زاورعالمی شہرت کے حامل ریلسرز پاکستان میں خیر سگالی کے
دوروں پر آکر نمائشی میچز اور کشتیاں کھیلیں اور یہی نہیں بلکہ کچھ عالمی
کھیلاڑیوں نے پاکستان کے کھیلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے بھی آفر کیں ہیں بھارت
کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو ہر شعبے میں نقصان پہنچائے
ایک سازش کے ذریعے سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعد سے پاکستان میں
انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے تھے مگر ا ب پاکستان میں PSLکے
بعد حالات بہتر ہو گئے ہیں اور کئی ممالک کی ٹیموں نے پاکستان کے دورے کی
حامی بھر لی ہے جس سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا مستقبل تابناک نظر
آرہا ہے - |