ہندوستانی میڈیابھارتی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر اس قدر
غرور میں تھا کہ اﷲ کی پناہ ۔متکبرانہ جملے ،مغرورانہ انداز ۔باربار اپنی
جیت کا تناسب ۔بھارتی ٹیم پاکستانی کو تہس نہس کردے گی پھر پاکستانی عوام
اپنے ٹی وی توڑیں گے ۔پاکستانی کھلاڑی ایک ہی جہازمیں پاکستان نہیں پہنچیں
گے ۔ایک ہی بار پاکستانی ٹیم واپس نہیں آئے گی ۔ہر بار کی طرح اس بار بھی
پٹاخے پھوڑنے کا موقع ہندوستان کے پاس ہوگا ۔اور اسی زعم میں انہوں نے ایسے
ایسے پروگرام ترتیب دیے کہ خداکی پناہ ۔بھارتی ٹی وی چینلز اور اینکر ز
اپنی زبانوں سے آگ برسا رہے تھے ۔ایک ٹی چینل نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین
کے ہاتھوں چھ بھارتی فوجی ہلاک ہونے پر واویلا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو
ہر محاذ پر شکست دیں گے وہ چاہے ایل او سی ہو یا پھر کرکٹ کا میدان ۔ساتھ
ہی پاکستان سے محبت کرنے والے کشمیریوں پر طعنہ زنی ۔پچھلے دنوں بھارتی فوج
نے دس سے زائد معصوم کشمیریوں کی جان لے لی ۔اس کے جواب میں مجاہدین نے پے
درپے حملے شروع کیے او ر دو تین دن میں دس سے زائد کارروائیاں کرڈالیں جس
میں درجن سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور بییسیوں زخمی ہوئے ۔اس میچ میں بھی
پلڑامجاہدین کا بھاری رہا ۔مجاہدین کی ٹیم میں پوری کشمیر ی قوم مائیں ،بہنیں
،بیٹیاں ،بیٹے ،سنگ باز حریت قائدین ۔جبکہ ہندوستانی فوج کے اپنے آٹھ لاکھ
سے زائد درندہ صفت کھلاڑی ،ساتھ منہ سے آگ برساتا میڈیا اس کے بعد مودی
سرکا ر ۔مقابلہ دو کروڑ کو سوا ارب سے ۔جب بھی کوئی مجاہد شہید ہوتاہے تو
کشمیر ی لاکھوں کی تعدا دمیں شرکت کرتے ہیں اور ایک ایک شہید کاجنازہ کئی
کئی بارپڑھا جاتاہے ۔گزشتہ دنوں کشمیری جہادی تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر
جنید متو،عادل نصیروانی اور تین عام شہریوں سمیت چھ لوگ شہید کردیے گئے ۔ان
کے جنازوں میں لاکھوں ہجوم امڈ آیا ۔تمام مجاہدین کمانڈر زنے لشکر کمانڈر
جنید متو ،عادل اور نصیر وانی کے جنازوں میں شرکت کی اور گن سے سلامی پیش
کی ۔جس پر بھارتی میڈیا کے سینے پر سانپ لوٹتے رہے ۔لیکن سب سے دلچسپ بات
یہ ہے کہ جس دن چھ کشمیریوں کے شہید کیا گیا ابھی آرونی کلگام میں مجاہدین
اور فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہی تھی کہ لشکر طیبہ کے جانبازوں نے اننت ناگ
میں سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کرکے چھ کو موت کے گھاٹ
اتاردیا اوران کی گنیں اٹھا کراپنے ساتھ لے گئے ۔جبکہ ان کے جنازوں میں
کوئی چند سرکاری ملازمین کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں ۔یہاں ایک بات قابل ذکر
ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز اور ان کے جنازے ۔جی جناب یہ وہ مسلمان ہیں
جنہوں نے عملا کشمیر کو جہنم بنا رکھا ہے جو شہداء کے گھروں میں جاکر ماؤں
،بہنوں ،بوڑھوں پر ظلم کرتے ہیں ۔سنگ بازوں کے گھروں پر حملے کرتے ہیں
بھارتی فوج کے ساتھ ملکر مظالم کے پہاڑتوڑتے ہیں ۔کشمیری قوم کی نفرت کا یہ
عالم ہے کہ وہ ان کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کرتے ۔حتیٰ کٹھ پتلی
وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سمیت تمام وزراء کو بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ان کے
جنازوں میں شرکت کریں ۔جس پر بھارتی میڈیا نے وہ رونارویا جس کی کوئی مثال
نہیں دی جاسکتی ۔یہ میچ کشمیریوں نے اورمجاہدین نے جیت لیا ۔مجاہدین کے
جنازے سات سات بار پڑھائے گئے ۔پوراکشمیر شہداء کے محبت امڈآیا مجبورا کٹھ
پتلی سرکار کو دفعہ 144نافذکرنا پڑی ۔جن علاقوں میں مجاہدین شہید ہوئے وہاں
پر دودن تک انٹرنیٹ بند کردیا گیا تاکہ بیرونی دنیا کو بھارتی دہشتگردی کا
پتہ نہ چل جائے ۔دوسرامیچ اوول میں شروع ہونا تھا جس کو جتینے کے لیے بھارت
نے ہر قسم کی تیار کرلی تھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے لیے اسپیشل طور
پر بڑی بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں ۔پورے ہندوستان کے مندروں میں پوجا اور
ہون ہورہے تھے ۔جوتشی اپنے جھوٹے گیان کے مطابق ہندوستان کی فتح اور
پاکستان کی شکست کی پیش گوئیاں کررہے تھے ۔بتا رہے تھے کہ اس میچ میں
پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ کرے گی ۔ہندوستانی چھ چھندر آسانی سے جیت حاصل
کرلیں گے ۔یکا یک ایساماحول بنادیاگیا جیسے پاکستان افغانستان سے بھی نیچے
کی ٹیم ہو ۔مگر وہ بھول گئے تھے کہ یہ مسلمانوں کا مہینہ ہے ۔بابرکت رمضان
المبارک ہے ۔میچ شروع کرنے کے لیے رسمی طورپر دونوں ٹیمیں اپنے اپنے پرچموں
کے ساتھ میدان میں اتریں ،دولائنوں میں آمنے سامنے کھڑی ہوگئیں ۔پہلے بھارت
کا قومی ترانہ بجایا گیا اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پاک سرزمین شادہ
باد کشور حسین شادباد سے سایہ خدائے ذوالجلال تک گایا گیا ۔سرفرازاحمداور
ویراٹ کوہلی ایمپائر کے ساتھ پچ پر آگئے ٹاس اچھالاگیا ۔ٹاس کوہلی نے جیت
لیااور تایخ کی سب سے بڑی غلطی کرڈالی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے کر ۔پاکستانی
اوپنرز فخرزمان اور اظہر علی نے بہت اچھی شروعات کیں اور میدان کے چاروں
اطراف شاٹس کھیل کر بھارتی باؤلنگ لائن کا بھرکس نکال دیا ۔پچاس اوور کے
پورے ہوتے ہوتے پاکستان نے چاروکٹوں پر 338رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑاکردیا
بھارتی باؤلنگ لائن بالکل فلاپ ہوگئی ۔اس کے جواب میں بھارتی سورما روہت
شرما اور شیکھر دھون پاکستان کو جواب دینے کے لیے میدان میں اترے ۔روہت
شرما پوری چیمٗن ٹرافی میں بہترین بیٹسمین ماناگیا ۔مگر پاکستان شاہین اور
غوری کے سامنے بھارتی سورماؤں کی ساری ہیکڑی نکل گئی ۔محمدعامر نے شاہین بن
کر ایسی ایسی سرجیکل اسٹرائیک کی بھارتیوں کو کچھ سمجھ نہیں آیا ان کے
مایاناز بلے باز پت جھڑ کے پتوں کی طرح بکھرگئے ۔پوری ٹیم 200کا ہندسہ بھی
نہ پارکرسکی ۔ایک دلچسپ موقعہ جو کیمرے نے دکھایا کہ جب ہندوستان کے پانچ
ٹاپ آرڈربلے باز آؤٹ ہوگئے تو بھارتی شائقین نے اوول کا میدان خالی
کرناشروع کردیا ۔ادھر پاکستان کی جیت طے ہورہی تھی اور ادھر ہندوستان اور
بیرون ممالک ہندوستانیوں کے ارمانوں پر پانی پھر رہاتھا ۔جنیدخان کی آخری
وکٹ کے ساتھ ہی ہندوستان تاریخی شکست کا مزہ چکھ چکاتھا ۔اور ساتھ ہی
ہندوستانی عوام ،میڈیا،اینکرپرسن کے موٹے موٹے آنسو دیکھے جاسکتے تھے ۔جو
لوگ پاکستان میں ٹی وی ٹوٹنے کی پیش گوئیاں کررہے تھے حالات نے اپنا رخ بدل
کر یہ بددلی ،ذلت رسوائی بھارت کا مقدر بنا دی ۔ہندوستانیوں نے اپنے ٹی وی
توڑدیے ۔پاکستان کی شکست پر پٹاخے پھوڑنے کی امیدلیے اپنے اندر سے پھوٹ
پھوٹ کررورہے تھے ۔اب ہندوستانی میڈیا نے اپنی توپوں کو رخ اپنے ہی
کھلاڑیوں کی طرف کردیا ۔دودن پہلے جسے ویراٹ کوہلی کا سلطان ،بہوبلی کا
خطاب دیا جارہاتھا ۔آج اسی کو نازیبا الفاظ سے نواز جارہاتھا ۔ہندوستان کو
پاکستان نے ہر میدان میں شکست سے دوچارکرکے واضح پیغام دے دیا کہ اب بھارت
کی خیر نہیں ۔ہر محاذ پر بھارتی غرورکو خاک میں ملایا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر
کے عوام نے پاکستان کی جیت پر جشن مناتے ہوئے پٹاخے پھوڑے جو ہندوستانی نہ
پھوڑسکے ۔رب تعالیٰ وہ وقت بھی جلد لائے گا جب آزادی کشمیر پر جشن منایا
جائے گا۔
|